دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tareefat e Nahvia | تعریفات نحویہ

book_icon
تعریفات نحویہ

(۱۱۲)التنوین للتمکن :

 ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ مُتَمَکِّنٌ فِيْ مُقْتَضَی الْاِسْمِیَّۃِ أَي أِنَّہُ مُنْصَرِفٌ نَحْوُ زَیْدٌ وَرَجُلٌ

ترجمہ : تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے  رَجُلٌ

(۱۱۳)التنوین للتنکیر :

   وَ ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ نَکِرَۃٌ نَحْوُصَہٍ أَيْ اُسْکُتْ سُکُوْتًا مَّا فِیْ وَقْتٍ مَّا

ترجمہ : تنوین تنکیر وہ تنوین ہے جو کسی اسم کے نکرہ ہونے پر دلالت کرتی ہے  ۔ جیسے صَہٍیعنی تم کسی وقت خاموش رہا کرو ۔

(۱۱۴)التنوین للعوض :

  ھُوَ مَا یَکُوْنُ عِوَضًا عَنِ الْمُضَافِ إِلَیْہِ  نَحْوُ حِیْنَئِذٍ  أَيْ حِیْنَ إِذْ کَانَ کَذَا

ترجمہ : تنوین ِ عوض وہ تنوین ہے جو مضاف الیہ کے بدلے میں آتی ہے جیسے حِیْنَئِذٍ اصل میں حِیْنَ اِذْ کَانَ کَذَا تھا  ۔

(۱۱۵)التنوین للمقابلۃ :

 وَھُوَ التَّنْوِیْنُ الَّذِيْ فِيْ جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ السَّالِمِ نَحْوُ مُسْلِمَاتٍ 

ترجمہ : تنوین مقابلہ وہ تنوین ہے جو جمع مؤنث سالم میں ہوتی ہے ۔ جیسے مُسْلِمَاتٌ

(۱۱۶)التنوین للترنم :  

وَھُوَ الَّذِيْ یَلْحَقُ آخِرَ الْأَبْیَاتِ وَالْمَصَارِیْعِ کَقَوْلِ الشَّاعِرِ شِعْرٌ

أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ ۔ : ۔ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ

ترجمہ : تنوین ترنم وہ ہے جو اشعار اور مصرعوں کے آخر میں (ترنم کے لئے )آتی ہے ۔  جیسے

أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ ۔ : ۔ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ

(اے عاذلہ ! مجھ پر عتاب اور ملامت کم کر اور اگر میں درست کام کروں تو کہہ اس نے ٹھیک کیا ۔ )

(۱۱۷) نون التاکید :  ھِيَ مَاوُضِعَتْ لِتَاکِیْدِ الْأَمْرِ وَالْمُضَارِع ٍنَحْوُ لَیَضْرِبَنَّ

ترجمہ : نون ِ تاکید وہ نون ہے جسے امر اور مضارع کی تاکید کے لئے وضع کیاگیا ہو ۔ جیسے لَیَضْرِبَنَّ

تمت بالخیر والحمدللّٰہ رب العالمین

مجلس المدینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب

{شعبہ کتب ِ اعلیٰ حضرت }

(۱)   کرنسی نوٹ کے شرعی احکامات :           یہ کتاب (کفل الفقیہ الفاہم في أحکام قرطاس الدراہم) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ جس میں نوٹ کے تبادلے اور اس سے متعلق شرعی احکامات بیان کئے گئے ہیں  ۔ (کل صفحات : ۱۱۵)

(۲)   ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ) :     یہ رسالہ (الیاقوتۃ الواسطۃ)کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے  ۔ جس میں پیر ومرشد کے تصوّر کے موضوع پر وارد ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے  ۔ (کل صفحات : ۶۰)

(۳)    ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان) :                اس رسالے میں تمہید ِایمان کے مشکل الفاظ کے معانی اورضروری اصطلاحات کی مختصر تشریحات درج کی گئی ہیں  ۔ (کل صفحات :  ۷۴)

(۴)   معاشی ترقی کا راز (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات واصلاح) : اس رسالے میں پورے عالم اسلام کے لیے چار نکات کی صورت میں معاشی حل پیش کیا گیا ہے  ۔ (کل صفحات : ۴۱)

(۵)   شریعت وطریقت  :            یہ رسالہ (مقال العرفاء بإعزاز شرع وعلماء) کا حاشیہ ہے ۔  اس عظیم رسالے میں شریعت اور طریقت کو الگ الگ ماننے والے جاہلوں کی صحیح رہنمائی کی گئی ہے  ۔ (کل صفحات : ۵۷)

(۶)  ثبوتِ ہلال کے طریقے (طرق إثبات ہلال) :    اس رسالے میں چاند کے ثبوت کے لیے مقرر شرعی اصول وضوابط کی تفصیلات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات : ۶۳)

(۷)   عورتیں اور مزارات کی حاضری :              یہ رسالہ (جمل النور في نہي النساء عن زیارۃ القبور) کا حاشیہ ہے ۔ اس رسالے میں عورتوں کے زیارتِ قبور کے لیے نکلنے سے متعلق شرعی حکم پر وارد ہونے والے اعتراضات کے مسکت جوابات شامل ہیں  ۔ (کل صفحات : ۳۵)

(۸)   اعلیٰ حضرت سے سوال جواب(إظہار الحقّ الجلي) :                اس رسالے میں امامِ اہلِ سنّت علیہ رحمۃ الرحمن پر بعض غیر مقلّدین کی طرف سے کیے گئے چندسوالات کے مدلل جوابات بصورت ِ انٹرویودرج

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن