دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tareefat e Nahvia | تعریفات نحویہ

book_icon
تعریفات نحویہ

(۸۳)المذکر :

  مَا لَا تُوْجَدُ فِیْہِ عَلَامَۃُ التَّأْنِیْثِ لَفْظًا أَوْ تَقْدِیْرًا  نَحْوُخَالِدٍ عَلَمًا لِلْمُذَکَّرِ

ترجمہ : مذکر وہ اسم ہے جس میں تانیث کی علامت لفظی یا تقدیری طور پر نہ پائی جائے  ۔ جیسے خَالِدٌ  جب کہ مذکر کا عَلم ہو  ۔

(۸۴) والمؤنث الحقیقی :

  ھُوَ مَابِإِزَائِہٖ ذَکَرٌ مِنَ الْحَیَوَانِ کَاِمْرَأَۃٍ وَنَاقَۃٍ

ترجمہ : مؤنث حقیقی وہ مؤنث ہے جس کے مقابلہ میں نرجاندار ہو ۔ جیسے اِمْرَأَۃٌ اور نَاقَۃٌ

(۸۵)المؤنث اللفظی :

  ھُوَ مَا بِخِلَافِہٖ کَظُلْمَۃٍ وَعَیْنٍ

ترجمہ : مؤنث ِلفظی وہ مؤنث ہے جو مؤنث حقیقی کے برعکس ہو (یعنی جس کے مقابلہ میں نرجاندار نہ ہو ) ۔  جیسے ظُلْمَۃٌ اور عَیْنٌ

(۸۶)المثنی :

  ھُوَاِسْمٌ أُلْحِقَ بِآخِرِہٖ أَلِفٌ أَوْ یَاءٌ مَفْتُوْحٌ مَا قَبْلَہَا وَنُوْنٌ مَکْسُوْرَۃٌ لِیَدُلَّ عَلٰی أَنَّ مَعَہٗ اٰخَرَ مِثْلَہٗ نَحْوُ رَجُلَانِ وَرَجُلَیْنِ

ترجمہ : مثنی(تثنیہ )وہ اسم ہے جس کے آخر میں الف یایاء ماقبل مفتوح اور نونِ مکسورہ لاحق کردیا گیا ہو تاکہ وہ اسم اس بات پر دلالت کر ے کہ اس کے ساتھ اسی کے مثل ایک اور فردبھی ہے ۔ جیسے رَجُلَانِِ

(۸۷)المجموع :

  اِسْمٌ دَلَّ عَلٰی آحَادٍ مَقْصُوْدَۃٍ بِحُرُوْفِ مُفْرَدِہٖ بِتَغَیُّرِ مَّا نحورِجَالٍ مِنْ رَجُلٍ

ترجمہ : جمع وہ ا سم ہے جسے واحد کے حروف میں معمولی تبدیلی کرکے بنایا جائے اور وہ اپنے واحد سے مقصود فر د کے تعدُّد پر دلالت کرے ۔ جیسے  رَجُلٌسے رِجَالٌ ۔

،  : اس مثال میں رِجَال کو رَجُلٌ سے بنایا گیا ہے اور یہ رجل کے مقصود ’’مرد‘‘ کی کثرت پر دلالت کررہا ہے  ۔

(۸۸)الجمع المصحح :

  ھُوَ مَالَمْ  فِیْہِ  یَتَغَیَّرْ بِنَائُ وَاحِدِہٖ نَحْوُ مُسْلِمُوْنَ

ترجمہ : جمع صحیح وہ جمع ہے جس میں اس کے واحد کی بناء تبدیل نہ ہو ۔ جیسے مُسْلِمُوْنَ

(۸۹)الجمع المکسر :

 وَھُوَ مَا یَتَغَیَّرُ فِیْہِ بِنَاءُ وَاحِدِہٖ نَحْوُ  رِجَالٍ مِنْ رَجُلٍ

ترجمہ : جمع مکسر وہ جمع ہے جس میں اس کے واحد کی بناء تبدیل ہو ۔ جیسیرَجُلٌسے رِجَالٌ ۔

(۹۰)جمع المذکرالسالم :

 وَھُوَ مَا أُلْحِقَ بِآخِرِہٖ وَاوٌ مَضْمُوْمٌ مَا قَبْلَھَا وَنُوْنٌ مَفْتُوْحَۃٌ کَمُسْلِمُوْنَ أَوْ یَاءٌ مَکْسُوْرٌ مَا قَبْلَھَا وَنُوْنٌ کَذلِکَ لِیَدُلَّ عَلٰی أَنَّ مَعَہٗ أَکْثَرَ مِنْہُ نَحْوُ مُسْلِمِیْنَ

ترجمہ : جمع مذکر سالم وہ ہے جس کے آخر میں واؤ ماقبل مضموم اور نونِ مفتوحہ ۔ ۔ یا ۔ ۔ یاء ماقبل مکسور اور نونِ مفتوحہ بڑھا دیا گیا ہوتا کہ وہ اسم یا یہ زیادتی اس بات پر دلالت کرے کہ اس کے ساتھ اس سے زیادہ افراد ہیں  ۔ جیسے  مُسْلِمِوْنَ مُسْلِمِیْنَ

(۹۱)جمع القلۃ :

  وَھُوَمَا یُطْلَقُ عَلَی الْعَشَرَۃِ فَمَا دُوْنَھَا نَحْوُ أَقْوَالٍ

ترجمہ : جمع قلت وہ ہے جس کا اطلاق دس یا اس سے کم افرد پر ہوتا ہے ۔ جیسے أَقْوَالٌ

(۹۲)المصدر :

  ھُوَ اِسْمٌ یَدُلُّ عَلَی اْلحَدَثِ فَقَطْ وَیُشْتَقُّ مِنْہُ الْأَفْعَالُ کَالضَّرْبِ

ترجمہ : مصدر وہ اسم ہے جو فقط حدث (یعنی معنی ٔمصدری مثلاًکھانا، پینا ، سوناوغیرہ )پر دلالت کرے اور اس سے افعال مشتق ہوتے ہوں ۔ جیسے ضَرْبٌ

،  :  اس مثال میں ضَرْبٌ فقط حدث یعنی مارنے کے معنٰی پر دلالت کررہا ہے ، مارنے والے یا مارنے کے زمانے کا معنٰی اس میں نہیں پایا جارہا ہے  ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن