دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

پاکیزہ عادات کو اپنائے رکھتا ہے بلکہ اس کے یہ مدنی اوصاف اس کی صحبت میں رہنے والے دیگر بچوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔

 تربیت کرنے والے کو کیسا ہوناچاہئے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

                اِسلامی خطوط پرتربیت ِاولادکا خواب اسی وقت شرمندۂ تعبیر ہوسکتا ہے جب اس کے والدین اور گھر کے دیگر افراد قدرِ کفایت علمِ دین کے حامل ہوں بلکہ اس پر عامل بھی ہوں کیونکہ جس کی اپنی نماز دُرُست نہیں وہ کسی کودُرُست نماز پڑھنا کیسے سکھائے گا ، جو خودکھانے پینے، لباس پہننے اور دیگر کاموں کو سنت کے مطابق کرنے کا عادی نہیں وہ اپنی اولاد کو سنتوں کا عامل کس طرح بنائے گا ، جو خود روزے وغیرہ کے مسائل نہیں جانتا وہ اپنی اولاد کو کیا سکھائے گا علٰی ھذا القیاس ۔

         تربیت کرنے والوں کے قول وفعل میں پایا جانے والا تضاد بھی بچے کے ننھے سے ذہن کے لئے بے حدباعثِ تشویش ہوگا کہ ایک کام یہ خود تو کرتے ہیں مثلاًجھوٹ بولتے ہیں ، آپس میں جھگڑتے ہیں مگر مجھے منع کرتے ہیں ، جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اپنے بڑوں کی کوئی نصیحت اس کے دل میں گھر نہ کرسکے گی ۔ الغرض تربیت ِ اولاد کے لئے والدین کا اپناکردار بھی مثالی ہونا چاہئے ۔

         اس کے ساتھ ساتھ گھریلو ماحول کا بھی بچوں کی زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ اگر گھر والے نیک سیرت، شریف اور خوش اخلاق ہوں گے تو ان کے زیرِ سایہ پلنے والے بچے بھی حسنِ اخلاق کے پیکر اور کردار کے غازی ہوں گے اس کے برعکس شرابی ، عیاش اور گالم گلوچ کرنے والوں کے گھر میں پرورش پانے والا بچہ ان کے ناپاک اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا ۔ الغرض بچوں کی تربیت صرف پڑھانے پرموقوف نہیں ہوتی بلکہ مختلف رویّوں ، باتوں اور باہمی تعلقات سے بھی بچوں کی ذہنی تربیت ہوتی ہے۔

 مثالی کردار کیسے اپنائیں ؟

        اس مَدَنی و مثالی کردار کے حصول کے لئے والدین کو پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  ! تبلیغ ِقرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک   دعوت ِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی برکت سے اعلیٰ اخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر ان کے کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اس کے لئے گھر کے مَردوں بالخصوص بچوں کے ابوکو چاہئیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرے ۔ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسنِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی  عَزَّوَجَلَّ  اور نعت ِرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی عادی بن جائے گی ، غُصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ، دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گااور اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّوَجَلَّ  اپنی اولاد کی مدنی تربیت کا جذبہ بھی نصیب ہوگا ۔

        بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے چُنانچہ شاھدرہ (مرکز الاولیاء لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے، میں اپنے والِدین کا اِکلوتا بیٹا تھا ، زیادہ لاڈ پیار نے مجھے حد دَرَجہ ڈھیٹ اورماں باپ کا سخت نافرمان بنا دیا تھا ، رات گئے تک آوارہ گردی کرتا اور صبح دیر تک سویا رہتا ۔ ماں باپ سمجھاتے تو اُن کو جھاڑ دیتا ۔ وہ بے چارے بعض اوقات رو پڑتے۔ دعائیں مانگتے مانگتے ماں کی پلکیں بھیگ جاتیں ۔ اُس عظیم لمحے پر لاکھوں سلام جس’’ لمحے ‘‘میں مجھے دعوتِ اسلامی والے ایک عاشقِ رسول سے مُلاقات کی سعادت ملی اور اُس نے مَحبَّت اور پیار سے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھ پاپی و بدکار کو مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے تیّار کیا۔چُنانچِہ میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کے مَدَنی قافِلے کامسافِر بن گیا۔

        نہ جانے ان عاشقانِ رسول نے تین دن کے اندر کیا گھول کر پلا دیا کہ مجھ جیسے ڈِھیٹ انسان کا پتّھر نُما دل جو ماں باپ کے آنسوؤں سے بھی نہ پگھلتا تھا موم بن گیا ، میرے قلب میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیااور میں مَدَنی قافِلے سے نَمازی بن کر لوٹا۔ گھر آ کر میں نے سلام کیا ، والِد صاحِب کی دست بوسی کی اور امّی جان کے قدم چومے ۔ گھر والے حیران تھے! اس کو کیا ہو گیا ہے کہ کل تک جو کسی کی بات سننے کیلئے تیّار نہیں تھا وہ آج اتنا باادب بن گیا ہے!اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت نے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیااور یہ بیان دیتے وقت  مجھ سابِقہ بے نَمازی کومسلمانوں کو نَمازِ فجر کیلئے جگانے یعنی صدائے مدینہلگانے کی ذِمّہ داری ملی ہوئی ہے۔(دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نَمازِ فجر کیلئے اٹھانے کو صدائے مدینہ لگانا کہتے ہیں ۔)

گر چہِ اعمالِ بد، اور اَفعالِ بد    نے ہے رُسوا کیا ، قافِلے میں چلو

کر سفر آؤ گے ، تم سُدھر جاؤ گے    مانگو چل کر دُعا ، قافِلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

            ( فیضانِ سنت ، باب فیضانِ رمضان، نفل روزوں کے فضائل، ج۱، ص۱۳۷۰)   

       اپنی اولاد کی بہتر تربیت کا ذہن پانے کے لئے بچوں کی امی کو چاہئے کہ اپنے شہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کریں ، اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّوَجَلَّ  اِن کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّوَجَلَّ  !سنّتوں بھری زندگی گزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیراہلِ سنت ، شیخِ طریقت، بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن