دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

        یقینا وہی اولاد اُخروی طور پر نفع بخش ثابت ہوگی جو نیک وصالح ہو اور یہ حقیقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اولاد کو نیک یا بد بنانے میں والدین کی تربیت کو بڑا دخل ہوتا ہے ۔ایک مرتبہ ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا جانے والا تھا ۔جب اس سے اسکی آخری خواہش پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میں اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں ۔ اس کی یہ خواہش پوری کردی گئی ۔جب ماں اس کے سامنے آئی تو وہ اپنی ماں کے قریب گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا کان نوچ ڈالا ۔ وہاں پر موجود لوگوں نے اسے سرزنش کی کہ نامعقول ابھی جبکہ تو پھانسی کی سزا پانے والا ہے تونے یہ کیا حرکت کی ہے؟ اس نے جواب دیا کہ مجھے پھانسی کے اس تختے تک پہنچانے والی یہی میری ماں ہے کیونکہ میں بچپن میں کسی کے کچھ پیسے چُرا کر لایا تھا تو اس نے مجھے ڈانٹنے کی بجائے میری حوصلہ افزائی کی اوریوں میں جرائم کی دنیا میں آگے بڑھتا چلاگیا اور انجام کار آج مجھے پھانسی دے دی جائے گی ۔(ماخوذ از’’اولاد بگڑنے کے اسباب‘‘بیان امیراہلِسنت مدظلہ العالی)

 اس کے برعکس ماں کی نیک تربیت کی برکت پر مشتمل حکایت بھی ملاحظہ کیجئے :

        ایک قافلہ گیلان سے بغداد کی طرف رواں دواں تھا۔جب یہ قافلہ ہمدان شہر سے روانہ ہوا تو جیسے ہی جنگل شروع ہوا ڈاکوؤں کا ایک گروہ نمودار ہوا اور قافلے والوں سے مال واسباب لوٹنا شروع کر دیا ۔اس قافلے میں ایک نوجوان بھی تھا جس کی عمر 18سال کے لگ بھگ تھی ۔ایک راہزن اس نوجوان کے پاس آیا اور کہنے لگا :  ’’صاحب زادے!تمہارے پاس بھی کچھ ہے ؟۔‘‘نوجوان بولا : ’’میرے پاس چالیس دینار ہیں جو کپڑوں میں سلے ہوئے ہیں ۔‘‘راہزن نے کہا کہ’’ صاحب زادے! مذاق نہ کرو سچ سچ بتاؤ؟‘‘نوجوان نے بتایا ’’میرے پاس واقعی چالیس دینار ہیں یہ دیکھو میری بغل کے نیچے دیناروں والی تھیلی کپڑوں میں سلی ہوئی ہے‘‘راہزن نے دیکھا تو حیران رہ گیا اور نوجوان کو اپنے سردار کے پاس لے گیا اور سار اواقعہ بیا ن کیا۔ سردار نے کہا ’’نوجوان !کیا بات ہے لوگ تو ڈاکوؤں سے اپنی دولت چھپاتے ہیں مگر تم نے سختی کیے بغیر اپنی دولت ظاہر کر دی؟‘‘نوجوان نے کہا ’’میری ماں نے گھر سے چلتے وقت مجھے نصیحت فرمائی تھی کہ’’ بیٹا!ہر حال میں سچ بولنا ۔‘‘بس میں اپنی والدہ کے ساتھ کیا ہو اوعدہ نبھا رہا ہوں ۔

        نوجوان کا یہ بیا ن تاثیر کاتیر بن کر ڈاکوؤں کے سردار کے دل میں پیوست ہوگیا اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کا دریاچھلکنے لگا ۔اس کاسویا ہوامقدر جاگ اٹھا ، وہ کہنے لگا’’صاحبزادے!تم کس قدر خوش نصیب ہو کہ دولت لٹنے کی پرواہ کیے بغیر اپنی والدہ کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو نبھا رہے ہو اور میں کس قدر ظالم ہوں کہ اپنے خالق ومالک کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو پامال کر رہا ہوں اور مخلوق خدا کا دل دکھا رہا ہوں ۔ ‘‘یہ کہنے کے بعدوہ ساتھیوں سمیت سچے دل سے تائب ہو گیا اورلوٹا ہوا سارا مال واپس کر دیا۔

 (تاریخ مشائخ قادریہ ، جلد اول ، ص۱۲۱تا۱۲۲ : بہجۃ الاسرار ، ذکر طریقہ رضی  اللہ  عنہ، ص۱۶۸ماخوذاً)

نامساعد حالات اور بگڑی ہوئی اولاد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        موجودہ حالات میں اخلاقی قدروں کی پامالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ نیکیاں کرنابے حد دُشوار اوراِرتکابِ گناہ بہت آسان ہوچکاہے ، مسجدوں کی ویرانی اور سینماگھروں وڈرامہ تھیٹروں کی رونق ، دین کا درد رکھنے والوں کوآٹھ آٹھ آنسو رُلاتی ہے، ٹی۔وی ، وی سی آر ، ڈش انٹینا ، انٹر نیٹ اور کیبل کاغلط استعمال کرنے والوں نے اپنی آنکھوں سے حیادھو ڈالی ہے، تکمیلِ ضروریات وحصولِ سہولیات کی جد وجہدنے انسان کو فکرِ آخرت سے یکسرغافل کردیا ہے، یہی وجہ ہے دنیاوی شان و شوکت اورظاہری آن بان مسلمانوں کے دلوں کو اپناگرویدہ بناچکی ہے مگر افسوس !اپنی قبر کو گلزارِجنت بنانے کی تمنا دلوں میں گھر نہیں کرتی ۔ان نامساعد حالات کا ایک بڑا سبب والدین کا اپنی اولاد کی مدنی تربیت سے غافل ہونا بھی ہے کیونکہ فرد سے افراد اور افراد سے معاشرہ بنتا ہے تو جب فرد کی تربیت صحیح خطوط پر نہیں ہوگی تو اس کے مجموعے سے تشکیل پانے والا معاشرہ زبوں حالی سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے ۔جب والدین کا مقصدِ حیات، حصولِ دولت ، آرام طلبی ، وقت گزاری اور عیش کوشی بن جائے تووہ اپنی اولاد کی کیا تربیت کریں گے اور جب تربیت ِاولادسے بے اعتناعی کے اثرات سامنے آتے ہیں تو یہی والدین ہر کس وناکس کے سامنے اپنی اولاد کے بگڑنے کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں ۔

        ایسے والدین کو غورکرنا چاہئیے کہ اولاد کو اس حال تک پہنچانے میں ان کاکتنا  ہاتھ ہے کیونکہ انہوں نے اپنے بچے کو ABC بولنا تو سکھایا مگر قرآن پڑھنا نہ سکھایا ، مغربی تہذیب کے طور طریقے تو سمجھائے مگررسول عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنتّیں نہ سکھائیں ، جنرل نالج (معلوماتِ عامہ)کی اہمیت پر اس کے سامنے گھنٹوں کلام کیا مگر فرض دینی علوم کے حصول کی رغبت نہ دلائی ، اس کے دل میں مال کی محبت تو ڈالی مگر عشقِ رسول  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شمع فروزاں نہ کی ، اسے دنیاوی ناکامیوں کا خوف تو دلایا مگرامتحان قبر وحشر میں ناکامی سے وحشت نہ دلائی ، اسے ہائے ہیلو کہنا تو سکھایا مگر سلام کرنے کا طریقہ نہ بتایا ۔ ارتکابِ گناہ کی مادر پدر آزادی اور لہوولعب کے طرح طرح کے آلات کا بلاروک ٹوک استعمال ، کیبل ، وی سی آرکی کارستانیاں ، رقص وسرود کی محفلوں میں انہماک اوربگڑا ہوا گھریلوماحول ، یہ سب کچھ بچے کی طبیعت میں شیطانیت ونفسانیت کو اتنا قد آور کردیتا ہے کہ اس سے پاکیزہ کردار کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی جیسے گندے نالے میں ڈبکی لگانے والے کے جسم کی طہارت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

اولاد کے بگڑنے کا ذ مہ دار کون؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        عموماً دیکھا گیا ہے کہ بگڑی ہوئی اولادکے والدین اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کر کے خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں مگریاد رکھئے اولاد کی تربیت صرف ماں یامحض باپ کی نہیں بلکہ دونوں کی ذمہ داری ہے۔ اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ(۶)

 (پ ۲۸، تحریم : ۶)

ترجمہ کنز الایمان : اے ایمان والو اپنی جانوں اوراپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤجس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت کرّے(طاقتور)فرشتے مقرر ہیں جو  اللہ  کاحکم نہیں ٹالتے اورجو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن