30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے پیچھے نہیں ہے اور یہ آیت پڑھی :
قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَ كُنَّا قَوْمًا ضَآلِّیْنَ (پ۱۸، المؤمنون : ۱۰۶)
ترجمہ کنزالایمان : کہیں گے اے رب ہمارے ! ہم پر ہماری بدبختی غالب آئی اور ہم گمراہ لوگ تھے ۔
تو ان کا بیٹا یہ آیت سن کر بے ہوش ہوکر گرگیا ۔ جب آپ کو اس کا اندازہ ہوا تو تلاوت مختصر کردی ۔ جب ان کی ماں کو یہ ساری بات معلوم ہوئی تو انہوں نے آکر اپنے بیٹے کے چہرے پر پانی چھڑکا اور اسے ہوش میں لائیں ۔ انہوں نے حضرت فضیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے عرض کی ، اس طرح تو آپ اسے مار ڈالیں گے ۔۔۔۔‘‘ایک مرتبہ پھر ایسا ہی اتفاق ہوا کہ آپ نے یہ آیت تلاوت کی :
وَ بَدَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمْ یَكُوْنُوْا یَحْتَسِبُوْنَ (پ۲۴، الزمر : ۴۷)
ترجمہ کنزالایمان : اور انہیں اللہ کی طرف سے وہ بات ظاہر ہوئی جو ان کے خیال میں نہ تھی ۔
یہ آیت سن کر وہ پھربے ہوش ہو کر گرگیا ۔ جب اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔(کتاب التوابین ، توبۃ علی بن فضیل، ص۲۰۹ )
امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ابھی بہت چھوٹی عمر میں تھے کہ کسی بات پر ہمشیرہ نے ناراض ہو کر یہ کہہ دیا کہ تم کو اللہ عَزَّوَجَلَّ مارے گا (یعنی سزا دے گا) ۔ یہ سن کر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سہم گئے اور ہمشیرہ سے اصرار کرنے لگے : ’’بولو، اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے نہیں مارے گا، …بولو، اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے نہیں مارے گا، …بولو، اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے نہیں مارے گا۔‘‘آخرِ کار ہمشیرہ سے یہ کہلوا کر ہی دم لیا ۔
شہزادۂ امیرِ اہلِ سنت حاجی محمد بلال رضا عطاری سلَّمہ الباری فرماتے ہیں کہ بچپن میں ایک مرتبہ میں نے کسی کنوئیں میں جھانک کر دیکھا تو اس کی گہرائی دیکھ کر میرے دل پر خوف طاری ہوگیا ۔جب میں نے اپنے باپاجان امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کی خدمت میں یہ ماجرا عرض کیا تو آپ نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ اس طرح سے فرمایا ، ’’دنیاوی کنوئیں کی گہرائی دیکھ کر ہی آپ کا دل خوف زدہ ہوگیا تو غور کیجئے کہ جہنم کی گہرائی کس قدر ہولناک ہوگی ۔‘‘
اپنی اولاد کو معاشرتی اثرات کی بناء پر بددیانتی کا عادی بننے سے بچانے کے لئے اسے گھر سے دیانت داری کا درس دیجئے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’جس میں امانت نہیں اس کا دین کامل نہیں ۔‘‘(شعب الایمان ، باب فی الامانات ۔۔۔الخ، الحدیث۵۲۵۴، ج۴، ص۳۲۰)
شیخ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بچپن ہی سے شرعی معاملات میں محتاط ہیں ۔آپ نے چھوٹی عمر سے ہی حصولِ رزقِ حلال کے لئے مختلف ذرائع اپنائے ۔ ایک بار بچپن ہی میں امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہریڑھی پر ٹافیاں اور بسکٹ وغیرہ بیچ رہے تھے کہ ایک بچے نے دوآنے کی ٹافیاں مانگیں ۔آپ نے اسے تین ٹافیاں دیں ، ابھی مزید تین دینے ہی لگے تھے کہ وہ بچہ بھاگتا ہوا سامنے گلی میں داخل ہوا اور نگاہوں سے اوجھل ہوگیا ۔
سخت گرمی کا موسم تھا مگر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو فکرِآخرت نے بے چین کردیا ۔ چنانچہ شدید گرمی میں بھی آپ اس بچے کو تلاش کرنے لگے تاکہ اسے بقیہ ٹافیاں دے سکیں ۔ آپ کو نہ تو اس بچے کا نام معلوم تھا اور نہ ہی پتا۔آپ دروازوں پر دستک دے دے کر اور گلی میں موجود لوگوں کے پاس جاجاکر اس بچے کا حلیہ بتاکر اس کے بارے میں دریافت کرتے ۔جب لوگوں پر حقیقت آشکار ہوتی تو کچھ مسکرا کر رہ جاتے اور کچھ حیران رہ جاتے کہ اتنی چھوٹی سے عمر میں تقویٰ کا کیا عالم ہے ۔ بالآخر آپ مطلوبہ گھر تک جا پہنچے ۔ دستک کے جواب میں ایک بوڑھی خاتون نے دروازہ کھولا تو آپ نے سارا ماجرا بیان کیا ۔ وہ بڑھیا تڑپ کر بولی : ’’بیٹا تم بھی کسی کے لال ہو ، ایسی چلچلاتی دھوپ میں تو پرندے بھی گھونسلوں میں ہیں اور تم ایک آنہ کی چیز دینے کے لئے اس طرح گھوم رہے ہو ۔‘‘آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گفتگو کو طول دینے کی بجائے کہا : ’’اگر میں ابھی نہیں دوں گا تو بروزِ قیامت رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اس کا حساب کیسے دوں گا؟‘‘ یہ کہہ کر آپ نے ٹافیاں اس خاتون کے ہاتھ میں تھمائیں اور سکون کا سانس لیا ۔
اپنی اولاد کو شکرِ نعمت کا عادی بنائیں اور ان کا ذہن بنائیے کہ جب بھی کوئی نعمت ملے ہمیں اللہ تَعَالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’ اللہ تَعَالٰی کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ تَعَالٰی کا شکر ادا کرے ۔‘‘
(صحیح مسلم، کتاب الذکروالدعاء۔۔۔الخ، باب استحباب حمد اللہ ۔۔۔الخ، الحدیث۲۷۳۴، ص۱۴۶۳)
بچے کو شکر کرنے کی عادت ڈالنے کے لئے اسے ایک لقمہ کھلانے کے بعداَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کہنے کی ترغیب دیجئے جب وہ یہ کہہ چکے تو دوسرا نوالہ کھلائیے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں بچہ ہرلقمے پرشکرِ خدا عَزَّوَجَلَّ کرنے کا عادی بن جائے گا ۔
بچے کو سکھایا جائے کہ کسی مسلمان کی ضرورت پراپنی ضرورت قربان کردینے کا بڑااجروثواب ہے ۔ بچے کو اس کا عادی بنانے کے لئے مختلف اوقات میں اسے ایثار کی عملی مشق کروائیں اور اس سے کہیں اپنی فلاں ضرورت کی چیز فلاں بچے کو دے دے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’جو شخص اپنی ضرورت کی چیز دوسرے کو دے دے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے بخش دیتا ہے ۔‘‘(اتحاف السادۃ المتقین ، کتاب ذم البخل ۔۔۔الخ، بیان الایثاروفضلہ ، ج۹، ص۷۷۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع