دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

(۲) پاکیزگی :

        والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو صاف ستھرا رہنے کی تاکید کریں ۔ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’ اللہ   تَعَالٰی پاک ہے، پاکی پسند فرماتا ہے ، ستھرا ہے، ستھرا پن پسند کرتاہے ۔‘‘(جامع الترمذی، کتاب الادب ، باب ماجاء فی النظافۃ، الحدیث۲۸۰۸، ج۴، ص۳۶۵)

سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’پاکیزگی نصف ایمان ہے ۔‘‘(صحیح مسلم، کتاب الطھارۃ ، باب فضل الوضوئ، الحدیث۲۲۳، ص۱۴۰)

 (۳) مختلف دعا ئیں :

          اپنی اولاد کو مختلف دعائیں سکھائیے مثلاًکھانا کھانے کی دعا، سونے جاگنے کی دعا، مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے والی دعا ، کسی نقصان پر پڑھی جانے والی دعاوغیرہ ۔   

 اس کے لئے مختلف دعاؤں کا مجموعہ ’’بہارِ دعا‘‘ مکتبۃ المدینہ سے حاصل کیجئے ۔

 (۴) سخاوت :

        اپنی اولاد کو بچپن ہی سے صدقہ وخیرات کرنے کا عادی بنائیں اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ انہیں صدقہ کے فضائل بتا کر کسی غریب کو ان کے ہاتھوں سے کوئی شے دلوائیے۔سرکارِ دوعالمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا کہ’’ سخی آدمی ، اللہ   تَعَالٰی کے قریب ہے ، جنت سے قریب ہے، لوگوں سے قریب ہے ، اور دوزخ سے دور ہے۔ بخیل آدمی ، اللہ   تَعَالٰی سے دور ہے ، جنت سے دور ہے ، لوگوں سے دور ہے ، اور دوزخ سے قریب ہے ۔ (جامع الترمذی ، کتاب البروالصلۃ ، باب ماجاء فی السخاء ، الحدیث ۱۹۶۸، ج۳، ص۳۸۷ )

 (۵)  ذوقِ عبادت :

        والدین کو چاہیے کہ اوائل ہی سے اپنی اولاد کے دل میں عبادت کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کریں کبھی انہیں تلاوتِ قرآن کے فضائل بتائیں تو کبھی تہجد کے ، کبھی روزے کی فضیلت بتائیں تو کبھی باجماعت نما زکی ۔

تہجد پڑھنے کی ترغیب :

        دعوت ِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے کہ ایک مرتبہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی کاموں میں مصروفیت کی بناء پر رات دیر گئے کچھ اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کتاب گھر(یعنی اپنی لائبریری)میں پہنچے تو وہاں آپ کے بڑے شہزادے حاجی احمد عبید رضا عطاری سلمہ الباری سوئے ہوئے تھے جو اس وقت بہت کم سن تھے ۔ آپ نے فرمایا : ’’اسے تہجد پڑھوانی چاہیے ۔‘‘ اور مدنی منے کو بیدار کرنا چاہا لیکن ان پر نیند کا بے حد غلبہ تھا لہٰذا ! پوری طرح بیدار نہ ہوپائے ۔ لیکن امیر اہل سنت مدظلہ العالی انفرادی کوشش فرماتے ہوئے مدنی منے کو گود میں اٹھا کرکھلے آسمان تلے لے گئے اور انہیں چاند دکھا کر پوچھا ، ’’یہ کیا ہے ؟‘‘ مدنی منے نے جواب دیا ، ’’چاند۔‘‘پھر آپ نے پوچھا ، ’’یہ کیا کررہا ہے ؟‘‘ مدنی منے نے جواب دیا ، ’’گنبد ِ خضریٰ کو چوم رہا ہے۔‘‘ اس گفتگو کے دوران مدنی منّا پوری طرح بیدار ہو چکا تھا چنانچہ آپ نے اسے وضو کرکے تہجد پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔

 (۶)  توکُّل :

        اپنی اولاد کو توکل کی صفتِ عظیمہ سے متصف کرنے کے لئے ان کا ذہن بنائیں کہ ہماری نظر اسباب پر نہیں خالقِ اسباب یعنی رب  عَزَّوَجَلَّ  پر ہونی چاہیے۔ رب  تَعَالٰی چاہے گا تو یہ روٹی ہماری بھوک مٹائے گی ، وہ چاہے گا تو یہ دوا ہمارے مرض کو دور کرے گی ۔

        مروی ہے کہ حضرت احمد بن حرب رحمۃ  اللہ  تعالی علیہنے اپنے کم عمرصاحبزادے کو توکل کی تعلیم دینا چاہی، تو ایک دیوار میں سوراخ کر کے فرمایا :  ’’بیٹا!جب کھانے کا وقت ہو، اس سوراخ کے پاس آکر طلب کر لیا کرنا،  اللہ   تَعَالٰی عطا فرمادیا کرے گا۔‘‘ دوسری طرف اپنی زوجہ کوارشاد فرما دیا کہ’’جب مقرر ہ وقت ہو، تم چپکے سے دوسری جانب کھانارکھ دیا کرنا۔‘‘

        حسب ِ نصیحت بچہ، سوراخ کے پاس آکر کھا نا طلب کرتا، والدہ دوسری جانب سے رکھ دیا کرتیں ۔طلب کے تھوڑی دیربعدبچہ سوراخ میں ہاتھ ڈالتا، توکھاناموجود پا کر، اسے  اللہ   تَعَالٰی کی طرف سے تصور کرتا۔ایک دن ان کی والدہ کھانا رکھنا بھول گئیں ۔حتی کہ کھانے کا وقت نکل گیا۔جب انہیں خیال آیا ، تو جلدی سے بچے کے پاس پہنچیں ، دیکھا کہ اس کے سامنے نہایت نفیس کھانا رکھا ہوا ہے اور وہ بہت رغبت سے اسے کھارہا ہے۔ والدہ نے حیرانی سے پوچھا : ’’بیٹا!یہ کھانا کہاں سے آیا؟‘‘عرض کی : ’’جہاں سے روزانہ  اللہ   تَعَالٰی عطافرماتا ہے۔‘‘

        والدہ نے یہ سارا واقعہ حضرت کی خدمت میں عرض کیا، آپ نے خوش ہو کرارشاد فرمایا : ’’اب تمہیں کھانا رکھنے کی ضرورت نہیں ، اللہ   تَعَالٰی بلاواسطہ ہی پہنچاتا رہے گا۔‘‘

(تذکرۃ الاولیاء، ذکر احمد بن حرب ، ج۱، ص۲۱۹)

 (۷) خوفِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  :

        اُخروی کامیابی کے حصول کے لئے ہمارے دل میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ  کا ہونا بھی بے حد ضروری ہے ۔ جب تک یہ نعمت حاصل نہ ہو گناہوں سے فرار اور نیکیوں سے پیار تقریباً ناممکن ہے۔ اس کے لئے اپنی اولاد کوان کے جسم وجاں کی ناتوانی کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ رب  تَعَالٰی کی بے نیازی سے ڈراتے رہیے۔ہمارے اکابرین علیھم رحمۃ  اللہ  المتین کی اولاد بھی خوفِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  کا پیکر ہوا کرتی تھی ، چنانچہ

        ایک مرتبہ حضرت سیدنا ابوبکروراق رحمۃ اللہ   تَعَالٰی علیہکے مدنی منّے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے جب اس آیت پر پہنچے ، …

یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖﰳ          (پ۲۹، المزمل : ۱۷)

ترجمۂ کنزالایمان :  اس دن سے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا ۔   

تو خوفِ الٰہی کا اس قدر غلبہ ہوا کہ دم توڑ دیا ۔(تذکرۃ الاولیاء، ذکرابوبکر وراق ج۲، ص۸۷)

        حضرت سَیِّدُنا فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکو جب یہ علم ہوتا کہ ان کا بیٹا بھی ان کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہے تو خوف وغم کی آیات تلاوت نہ کرتے ۔ ایک مرتبہ انہوں نے سمجھا کہ وہ ان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن