30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیدنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’سلام کو عام کرو سلامتی پالو گے ۔‘‘
(الاحسان بترتیب ابن حبان، کتاب البروالاحسان ، باب افشاء السلام واطعام الطعام، الحدیث۴۹۱، ج۱، ص۳۵۷)
(۱) جب کسی اسلامی بھائی سے ملاقات ہو تو اسے جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ، سلام کریں ۔ (بہارِ شریعت، حصہ ۱۶ ، ص۸۸)
(۲) سلام کے بہترین الفاظ یہ ہیں : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لیکن اگر فقط السلام علیکم کہا تب بھی درست ہے ۔اس کے جواب میں وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہیں ، اگر صرف وعلیکم السلام کہا تو بھی جواب ہوگیا ۔(الفتاویٰ الہندیہ ، کتاب الکراہیۃ ، الباب السابع فی السلام ، ج۵، ص۳۲۴، وفتاویٰ رضویہ، ج۲۲، ص۳۳۲، ۴۰۹)
امام اہل سنت الشاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن بچپن میں ایک مولوی صاحب کے پاس پڑھا کرتے تھے ۔ ایک روزمولوی موصوف حسب ِمعمول پڑھارہے تھے کہ ایک بچے نے انہیں سلام کیا ، مولوی صاحب نے جواب دیا ’’جیتے رہو۔‘‘اس پرآپ نے عرض کی ’’یہ تو سلام کاجواب نہ ہوا، وعلیکم السلام کہنا چاہیے تھا ۔‘‘ مولوی صاحب سن کر بہت خوش ہوئے اور بہت دعائیں دیں ۔
(حیات اعلیٰ حضرت، ج۱، ص۸۷)
(۳) سلام کرنا سنت اور اس کاجواب فوراًدینا واجب ہے اگر بلاعذر تاخیر کی تو گنہگار ہوگا۔(الدر المختار ورد المحتار، کتاب الحظر والاباحۃ ، فصل فی البیع، ج۹، ص۶۸۳ : بہارِ شریعت، حصہ ۱۶، ص۸۸، ۸۹)
(۴)سلام اتنی آواز سے کہے کہ جس کو سلام کیا ہے وہ سن لے اور اگر اتنی آواز نہ ہو تو جواب دینا واجب نہیں ، جواب سلام میں بھی اتنی آواز ہو کہ سلام کرنے والا سن لے اور اتنا آہستہ کہا کہ وہ سن نہ سکا تو واجب ساقط نہ ہوا ۔( فتاویٰ بزازیۃ، کتاب الکراہیۃ، نوع فی السلام، ج۶، ص۳۵۵)
(۵) سلام کرنے والے کے لیے چاہئے کہ سلام کرتے وقت دل میں یہ نیت کرے کہ اس کا مال اس کی عزت اس کی آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں ۔ (ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ج۹، ص۶۸۲ ملخصاً)
(۶) بہار شریعت (حصہ ۱۶ ص ۹۲)میں ہے کہ انگلیوں یا ہتھیلیوں سے سلام کرنا ممنوع ہے۔حضرت سیدناعمرو بن شعیب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ ، راحت ِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جو شخص غیروں کی مشابہت کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے ، یہود ونصاریٰ کی مشابہت نہ کرو، یہودیوں کا سلام انگلیوں کے اشارے سے ہے اور نصاریٰ کا سلام ہتھیلیوں سے ہے ۔(جامع الترمذی، کتاب الاستئذان والاداب ، باب ماجاء فی کراھیۃ اشارۃ الید بالسلام، الحدیث۲۷۰۴، ج۴، ص۳۱۹ )
(۷) سلام میں پہل کیجئے۔ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں عرض کی گئی : ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!جب دو شخص ملاقات کریں تو پہلے کون سلام کرے ؟‘‘ فرمایا : ’’پہلے سلام کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔‘‘
(جامع الترمذی، کتاب الاستئذان والاداب ، باب ماجاء فی فضل الذی یبدا بالسلام، الحدیث۲۷۰۳، ج۴، ص۳۱۸ )
حضرت مولانا سید ایوب علی علیہ رحمۃ القوی کا بیان ہے کہ ’’ کوہ ِبھوالی سے میری طلبی فرمائی جاتی ہے ، میں بہ ہمراہی شہزادہ اصغرحضرت مولانامولوی شاہ محمد مصطفی رضاخاں صاحب مدظلہ الاقدس، بعد ِ مغرب وہاں پہنچتا ہوں ، شہزادہ ممدوح اندر مکان میں جاتے ہوئے یہ فرماتے ہیں ’’ ابھی حضورکو آپ کے آنے کی اطلاع کرتاہوں ۔‘‘ مگر باوجود اس آگاہی کے کہ حضور(یعنی امامِ اہلسنّت الشاہ مولانااحمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن)تشریف لانے والے ہیں ، تقدیمِ سلام سرکارہی فرماتے ہیں ، اس وقت دیکھتا ہوں کہ حضوربالکل میرے پاس جلوہ فرما ہیں ۔‘‘ (حیاتِ اعلیٰ حضرت، ج۱، ص۹۶)
(۸) گرم جوشی سے سلام کرنے میں زیادہ ثواب ہے ، حضرتِ حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا کہ ’’تمہارا لوگوں کو گرم جوشی سے سلام کرنا بھی صدقہ ہے ۔‘‘(شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق، فصل فی طلاقہ الوجہ ، الحدیث۸۰۵۳، ج۶، ص۲۵۳)
(۹)ان کو سلام نہ کریں ، تلاوت وذکرودُرود میں مشغول ہونے والا، نماز کے انتظار میں بیٹھنے والا، درس وتدریس یا علمی گفتگو یا سبق کی تکرار میں مصروف ہونے والا، کھانا کھانے والا، غسل خانے میں برہنہ نہانے والا، استنجا کرنے والا۔(ماخوذ از بہارِ شریعت، حصہ۱۶، ص۹۰، ۹۱)
(۱۰) اگر کسی نے کہا کہ فلاں نے آپ کو سلام کہا ہے تو اگر سلام لانے اور بھیجنے والادونوں مرد ہوں تو جواب میں یوں کہیں عَلَیْکَ وَعلیہ السلام ،
اگردونوں عورتیں ہوں تو جواب میں یوں کہیں عَلَیْکِ وَعَلَیْہَا السَّلَام،
اگر پہنچانے والا مرد اور بھیجنے والی عورت ہو تو جواب میں یوں کہیں عَلَیْکَ وَعَلَیْھَا السَّلَام،
اگر پہنچانے والی عورت اور بھیجنے والا مرد ہو تو جواب میں یوں کہیں عَلَیْکِ وَعلیہ السلام،
(۱۱)خط میں سلام لکھا ہوتا ہے اس کا بھی جواب دینا واجب ہے اس کی دو صورتیں ہیں ، ایک تو یہ کہ زبان سے جواب دے اوردوسرا یہ کہ سلام کا جواب لکھ کر بھیج دے لیکن چونکہ جوابِ سلام فوراًدینا واجب ہے اور خط کا جواب دینے میں کچھ نہ کچھ تاخیر ہوہی جاتی ہے لہذا فوراً زبان سے سلام کا جواب دے دے ۔اعلیٰ حضرت قدس سرہ جب خط پڑھا کرتے تو خط میں جو السلام علیکم لکھا ہوتا، اس کا جواب زبان سے دے کر بعد کا مضمون پڑھتے ۔ (بہار شریعت، حصہ ۱۶، ص۹۲، الدر المختار ورد المحتار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ج۹، ص۶۸۵)
(۱۲)راستے میں چلتے ہوئے دو آدمیوں کے بیچ میں کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملاقات پرپھر سلام کیجئے ۔حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مرو ی ہے کہ حضور تا جدارمدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلامی بھائی کو ملے تو اس کو سلام کرے اور اگر ان کے درمیان درخت دیوار یا پتھر وغیرہ حائل ہوجائے اوروہ پھر اس سے ملے تو دوبارہ اس کو سلام کرے ۔‘‘(سنن ابی داؤد ، کتاب الادب ، باب فی الرجل یفارق الرجل۔۔۔۔الخ، الحدیث ۵۲۰۰، ج۴، ص۴۵۰)
(۱۳) مصافحہ کرنا سنت ہے کہ جب دو مسلمان باہم ملیں تو پہلے سلام کیا جائے ، اس کے بعد مصافحہ کریں ۔(بہار شریعت، حصہ ۱۶ ، ص۹۷، ۹۸)
حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’جب دو مسلمان ملتے ہیں پھر ان میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع