دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

نہ کھائے اور وجہ پوچھی جائے تو بتادے ۔ اور اگر ایک ہی قسم کا کھانا ہے ، اب اگر (یہ)نہیں کھاتا تو دعوت کنندہ(یعنی میزبان) کو اس کے لئے کچھ اور منگانا پڑے گا ، اُسے ندامت ہوگی اور تنگ دست ہے تو تکلیف ہوگی تو ایسی حالت میں مروت یہ ہے کہ صبر کرے اور کھائے اور اپنی اذیت ظاہر نہ کرے ۔ و اللہ   تَعَالٰی اعلم   (فتاویٰ رضویہ ، ج ۲۱، ص ۶۵۲)

مسئلہ :  

                                                بعض بچے مٹی کھاتے ہیں ۔بہارِ شریعت میں ہے : ’’ مِٹی حدِّ ضرر تک (یعنی نقصان دِہ مقدار میں )کھانا حرام ہے ۔‘‘(بہارِشریعت ، حصہ۲، ص۶۳)

پینے کے آداب :

        اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ پانی بیٹھ کر ، اجالے میں دیکھ کر ، سیدھے ہاتھ سے بسم  اللہ  پڑھ کر تین سانسوں میں اس طرح پئیں کہ ہر مرتبہ گلاس کو منہ سے ہٹا کر سانس لیں ، پہلی اور دوسری بار ایک ایک گھونٹ پئیں اور تیسری سانس میں جتنا چاہیں پئیں ۔ حضرت سیدناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’اونٹ کی طرح ایک ہی گھونٹ میں نہ پی جایا کرو بلکہ دو اور تین بار پیا کرو اورجب پینے لگو تو بسم  اللہ  پڑھا کرو اورجب پی چکو تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  کہا کرو۔‘‘

(جامع الترمذی، کتاب الاشربۃ، باب ماجاء فی التنفس فی الاناء، الحدیث۱۸۹۲، ج۳، ص۳۵۲)

                                                حضرت سیدناانس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پینے میں تین بار سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے : ’’اس طرح پینے میں زیادہ سیرابی ہوتی ہے اور صحت کے لئے مفید و خوشگوار ہے۔(صحیح مسلم، کتاب الاشربہ ، باب کراھۃ التنفس۔۔۔الخ، الحدیث ۲۰۲۸، ص۱۱۲۰)

                                                 حضرت سیدناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما سے روایت ہے کہ  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کیپیارے محبوب ، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے برتن میں سانس لینے اور پھونکنے سے منع فرمایاہے ۔(سنن ابی داؤد، کتاب الاشربۃ باب فی النفخ فی الشراب ، الحدیث ۳۷۲۸، ج۳، ص۴۷۴ )

        حضرت سیدناابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ ، راحت ِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایاہے۔

 (صحیح مسلم، کتاب الاشربۃ، باب کراھیۃ الشرب قائماً، الحدیث ۲۰۲۵، ص۱۱۱۹)

چلنے کے آداب :

        اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ

 (۱) اگر کوئی رکاوٹ نہ ہو تو درمیانی رفتار سے راستے کے کنارے کنارے چلیں ، نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ پر جم جائیں اور نہ اتنا آہستہ کہ آپ بیمار محسوس ہوں ۔

 (۲) لفنگوں کی طرح گریبان کھول کر اکڑتے ہوئے ہرگز نہ چلیں کہ یہ احمقوں اور مغروروں کی چال ہے بلکہ نیچی نظریں کئے پروقار طریقے پر چلیں ۔حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ جب حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلتے تو جھکے ہوئے معلوم ہوتے تھے ۔(سنن ابی داود، کتاب الادب، باب فی ھدی الرجل، الحدیث۴۸۶۳، ج۴، ص۳۳۸)

 (۳) راہ چلنے میں بلاضرورت بار با ر اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچیں اور سڑک عبور کرتے وقت گاڑیوں والی سمت دیکھ کر سڑک عبور کریں ۔اگر گاڑی آرہی ہو توسڑک کی طرف بے تحاشا بھاگ نہ پڑیں بلکہ کنارے پر ہی رک جائیں کہ اس میں حفاظت کا زیادہ امکان ہے ۔

لباس پہننے کے آداب :

        اس سلسلے میں ان کا ذہن بنائیں کہ

 (۱) سفید لباس ہر لباس سے بہتر ہے کہ حدیث شریف میں اس کی تعریف آئی ہے ۔چنانچہ حضرت سیدناسمرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’سفید کپڑے پہنا کرو کہ وہ بہت پاکیزہ اور پسندیدہ ہیں ۔‘‘(جامع الترمذی ، کتاب الادب ، باب ماجاء فی لبس البیاض ، الحدیث ۲۸۱۹، ج۴، ص۳۷۰)

 (۲) جب کپڑا پہننے لگیں تو یہ دعا پڑھیں ، اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے ۔’’اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃً ترجمہ :   اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کا شکر ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور بغیر میری قوت وطاقت کے مجھے یہ عطا کیا۔(المستدرک، کتاب اللباس ، باب الدعاء عندفراغ الطعام ، الحدیث ۷۴۸۶، ج۵، ص۲۷۰)

 (۳) پہنتے وقت سیدھی طرف سے شروع کریں مثلاً جب کرتہ پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کریں پھر الٹی میں ، اسی طرح پاجامہ میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخل کریں اور جب اتارنے لگیں تو اس کے برعکس کریں یعنی الٹی طرف سے شروع کریں ۔حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ ، راحت ِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب کرتہ پہنتے تودا  ہنی طرف سے شروع فرماتے۔‘‘(جامع الترمذی، کتاب اللبا س، باب ماجاء فی القمص ، الحدیث ۱۷۷۲، ج۳، ص۲۹۷)

 (۴) پہلے کرتہ پہنیں پھر پاجامہ ۔

 (۵) نیاکپڑا جمعہ کے دن پہننا شروع کریں کہ نبی کریم، رء وف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عام طور پر نیا کپڑا جمعہ کے دن پہنا کرتے تھے ۔(الجامع الصغیر ، ج۲، ص۴۰۸)

 (۶) اپنے مدنی منے کو عمامہ باندھنے کی عادت ڈالئے کہ حضرت سیدناعبادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ  اللہ   عَزَّوَجَلَّ   کے پیارے محبوب ، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’عمامہ ضرور باندھا کرو کہ یہ فرشتوں کا نشان ہے اور اس (کے شملے) کو پیٹھ کے پیچھے لٹکا لو۔‘‘(شعب الایمان ، باب فی الملابس والا وانی ، فصل فی العمائم، الحدیث۶۲۶۲، ج۵، ص۱۷۶)

        عمامہ کے ساتھ دورکعتیں بغیر عمامہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہیں ۔(فردوس الاخبار ، الحدیث ۳۰۵۴، ج۱، ص۴۱۰)

          بیٹے اور بیٹی کے لباس میں فرق رکھئے کہ بیٹے کو مردانہ اور بیٹی کو زنانہ لباس ہی پہنائیے اور جب بچے بالغ ہوجائیں تو انہیں ایسا لباس نہ پہننے دیا جائے جس سے سترپوشی نہ ہوتی ہو۔حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا سے مروی ہے کہ اسماء بنت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماباریک کپڑے پہن کر سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے آئیں تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے منہ پھیر لیا اور فرمایا : ’’اے اسمائ!عورت جب بالغ ہوجائے تو اس کے بدن کا کوئی حصہ دکھائی نہ دینا چاہیے سوائے اس کے ۔‘‘پھر اپنے منہ اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن