30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں کینسر کانام ونشان تک نہ رہاتھا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ بیان وہ لڑکی اب نہ صرف رُوبہ صحّت ہے بلکہ اُس کی شادی بھی ہوچکی ہے۔
اگر دردِ سر ہو، کہ یا کینسر ہو، دلائے گا تم کو شفا مَدَنی ماحول
شفائیں ملیں گی، بلائیں ٹلیں گی یقینا ہے بَرَکت بھرا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اور دونوں جہاں کی برکتیں حاصِل کیجئے۔ آپ کی ترغیب کیلئے مَدَنی قافِلے کی ایک اور بہار گزارش کرتا ہوں چُنانچِہ رنچھوڑ لائن ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلا صہ ہے کہ ایک بار عاشِقانِرسول کے تین دن کے مَدَنی قافِلے میں تقریباً 26 سالہ ایک اسلامی بھائی بھی شریکِ سفر تھے، وہ دُعاء میں بَہُت زیادہ گِریہ وزاری کرتے تھے۔ اِستِفسار پر بتایا کہ میری ایک ہی مَدَنی مُنّی ہے اور اُس کے چہرے پر داڑھی کے بال اُگنے شروع ہو گئے ہیں ! اِس کی وجہ سے مجھے سخت تشویش ہے، ایکسرے اور ٹیسٹ وغیرہ سے سبب سامنے نہیں آ رہا اور کوئی بھی علاج کار گر نہیں ہو پا رہا ۔ان کی درخواست پر شُرکائے مَدَنی قافِلہ نے ان کی مَدَنی مُنّی کیلئے دعا کی ۔ سفر مکمَّل ہو جانے کے بعد جب دوسرے دن اُس دُکھیارے اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے مُسرّت سے جُھومتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی کہ بچّی کی امّی نے بتایا کہ آپ کے مَدَنی قافِلے میں سفر پر روانہ ہونے کے دوسرے ہی دن اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حیرت انگیز طور پر مَدَنی مُنّی کے چہرے سے بال ایسے غائب ہوئے ہیں جیسے کبھی تھے ہی نہیں !
کوئی سا بھی ہو مَرض ، آؤ اللہ سے عرض مل کے سارے کریں ، قافِلے میں چلو
غم سے روتے ہوئے، جان کھوتے ہوئے مرحبا! ہنس پڑیں ! ، قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’حضرت سیِّدنا علی اصغر‘‘کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے دودھ پیتے بچّوں کیلئے 16 مَدَنی پھول
(از شیخِ طریقت، امیرِ اہلِسنّت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی)
(1) بچّہ یا بچّی کے پیدا ہونے کے فوراً بعد یَابَرُّ سات بار ( اول آخِر ایک بار درود شریف ) پڑھ کر اگر بچّے کو دم کر دیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ بالِغ ہونے تک آفتوں سے حفاظت میں رہے گا(۲)پیدائش کے بعد بچّے کو پہلے نمک مِلے ہوئے نیم گرم پانی سے نہلائیے پھرسادہ پانی سے غُسل دیجئے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ بچّہ پھوڑے پھنسی کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا(۳) نمک ملے ہوئے پانی سے بچّوں کو کچھ دنوں تک نہلاتے رہئے کہ یہ بچّوں کی تندُرُستی کیلئے بے حدمُفید ہے۔ اور نیز (۴)نہلانے کے بعدبدن میں سرسوں کے تیل کی مالِش بچّوں کی صحّت کے لیے اِکسیر ہے(۵) بچّوں کو دودھ پلانے سے پہلے روزانہ دوتین مرتبہ ایک اُنگلی شہد چٹا دیناکافی فائدہ مندہے(۶) خواہ جُھولے میں جُھلائیں یا بچھونے پرسُلائیں یا گود میں کِھلائیں ہر حال میں بچّوں کا سر اُونچا رکھئے سر نیچا اور پاؤں اُونچے نہ ہونے دیجئے کہ نقصان دِہ ہے(۷) وِلادت کے بعد بَہُت تیز روشنی والی جگہ میں رکھنے سے بچّے کی نگاہ کمزور ہو جاتی ہے(۸) جب بچّے کے مَسُوڑھے سخت ہو جائیں اور دانت نکلتے معلوم ہوں تو مَسُوڑھوں پر مرغ کی چربی ملا کریں اور (۹) روزانہ ایک دو مرتبہ مَسُوڑھوں پر شہد ملاکریں اور بچّے کے سر اور گردن پر تیل کی مالِش کرنا مُفید ہے(۱۰) جب دودھ چُھڑانے کا وَقت آئے اور بچّہ کھانے لگے تو خبردار ! خبردار!اس کو کوئی سخت چیز نہ چبانے دیجئے، بَہُت ہی نرم اور جلد ہضم ہونے والی غذائیں کھلائیے(۱۱) گائے یا بکری کا دودھ بھی پلاتے رہئے (۱۲) حسبِ حیثیت بچّوں کو اس عمر میں اچّھی خوراک دیجئے کہ اِس عمر میں جو کچھ طاقت بدن میں آ جائے گی وہ اگر بچّہ زندہ رہا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تمام عمر کام آئے گی (۱۳) بچّوں کو بار بار غذا نہیں دینی چاہئے۔ جب تک ایک غذا ہضم نہ ہو جائے دوسری غذا ہرگز مت دیجئے (۱۴)ٹافیاں ، مٹھائی اور کھٹائی کی عادت سے بچانا بَہُت بَہُت بَہُت ضَروری ہے کہ یہ چیزیں بچّوں کی صحّت کے لیے بَہُت ہی نقصان دِہ ہیں (۱۵) بچّوں کو سوکھے میوے اور تازہ پھل کھلانا بَہُت ہی اچھا ہے(۱۶) ختنہ جتنی چھوٹی عمر میں ہو جائے بہتر ہے تکلیف بھی کم ہوتی اور زخم بھی جلدی بھر جاتا ہے۔ (فیضانِ سنّت ، باب فیضانِ رمضان، احکامِ روزہ، ج۱، ص۹۹۳)
صلوا علی الحبیب! صلی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمد
بچے کو سلانے یا بہلانے کے لئے لوری دینے کا رواج عام ہے لیکن لوری دیتے وقت خیال رکھا جائے کہ یہ بے معانی کلمات پر مشتمل نہ ہو اور نہ ہی اس میں کوئی غیرشرعی کلمہ ہو بلکہ بہتر یہ ہے کہ حمد یا نعت یا اولیائے کرام کی منقبت بچے کو سنائی جائے تو ثواب بھی ملے گا اور بچے کو نیند بھی آجائے گی ۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی محتاط عالم کاہی کلام پڑھا جائے مثلاً امامِ اہلِ سنت الشاہ احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، مولاناحسن رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، مفتی اعظم ہند مولانا مصطفی رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، مولاناسید نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، مولانا
عبدالمصطفیٰ اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، امیراہلِسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وغیرہ۔
مسئلہ :
بچوں کو سُلانے یا رونے سے باز رکھنے کے لئے افیون دینا حرام ہے ۔(فتاویٰ رضویہ، ج۲۴، ص۱۹۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع