دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

کا حل ملاحظہ ہو…

(۱)بھوک :

        اکثر بچوں کو دو سے تین گھنٹوں کے اندر بھوک لگنے لگتی ہے ایسی صورت میں اگر بچے کو دودھ دے دیا جائے تو وہ سکون سے سو جاتے ہیں ۔

(۲)پیاس :

        موسم گرما میں اور بخار کی صورت میں جسم سے زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے ، اس کی وجہ سے بچوں کو باربار پیا س لگتی ہے ، پانی نہ ملے تو وہ رونے لگتے ہیں ، تھوڑا سا پانی دیا جائے تو فورًا چپ ہو جاتے ہیں اور انہیں قرار آجاتا ہے ۔

(۳)کپڑے گیلے ہونا :

        بچے کا پاجامہ یا جانگیایاNAPKIN (یعنی شیر خوار بچوں کی پیشاب گاہ پر رکھا جانے والا رومال یا تولئے کا ٹکڑا )پیشاب سے تر ہو جائے تو بچوں کو الجھن ہونے لگتی ہے اور فورًا رونے لگتے ہیں NAPKINتبدیل کر دیا جائے تو فورا چپ ہو جاتے ہیں ، بعض مائیں اپنی سہولت کی خاطر صبح سے شام تک  ’’PAMPER‘‘باندھے رکھتی ہیں ۔ کچھ مائیں تو اس انداز سے باندھتی ہیں کہ بچے کی ٹانگوں میں سوزش ہوجاتی ہے ۔   

(۴)پیٹ کی خرابی :

        بچے پیٹ میں اینٹھن (یعنی مروڑ) کی وجہ سے بھی روتے ہیں اگر بچہ ٹانگیں سکیڑ کر اچانک رونا شروع کر دے تو تھوڑی دیر بعد گیس خارج ہونے پر چپ ہو جائے گا۔ کچھ عرصہ بعد پھر ایسا ہی کرے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ بچہ پیٹ کی تکلیف میں مبتلاہے ۔دودھ پلانے کے بعد بچے کو سینے سے لگا کر ڈکاریں دلادی جائیں تو بچے عموماً اس تکلیف میں مبتلا نہیں ہوتے اگر بچہ اس تکلیف کی وجہ سے رو رہا ہو تو ڈکار دلانے پر فورًا چپ ہو جاتا ہے ، اگر پھر بھی چپ نہ ہو اور مسلسل روتا رہے تو اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں ۔

(۵)بوریت :

        بچہ کمرے میں تنہا سو رہا ہو اوراچانک اس کی آنکھ کھل جائے اور آس پاس کوئی نظر نہ آئے تو بیزار ہو کر رونے لگتا ہے۔ بچے تنہائی سے بہت جلد اکتا جاتے ہیں ایسی صورت میں بچے کو گود میں لے کر بہلانے سے بچہ فورًا چپ ہو جاتا ہے ۔

(۶)دانت نکلنا :

        دانت نکل رہے ہوں تو بچہ اس کی وجہ سے بھی روتا ہے لیکن عموماً ایسا نہیں ہوتا۔اگر بچہ مسلسل رو رہا ہو تو اس کاکوئی اور سبب ہو گاجسے آپ کا معالج بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے ۔

(۷)نیند پوری نہ ہونا :

        بچے کی نیند پوری نہ ہو تب بھی وہ رونے لگتا ہے اگر آپ دیکھیں کہ بچے کو کسی وجہ سے سونے کا موقع نہیں مل سکا اورا س کے سونے کا وقت گزر گیا ہے تو اسے فورًا لٹا کر سلانے کی کوشش کریں ۔بچہ فورًا سو جائے تو سمجھیں اسی وجہ سے رو رہا تھا۔

(۸)کان میں درد :

       اکثر بچے تو اس وقت روتے ہیں جب انہیں کوئی تکلیف ہوتی ہے مثلا بخار ہو، نزلہ ہو ، کان میں درد ہو، آخری صورت میں بچہ بار بار اپنے متاثرہ کان کو ہاتھ لگاتا ہے ۔ایسی صورت میں بھی اپنے معالج سے رجوع کریں ۔

        اگر بچہ کسی صورت سے چپ نہ ہو نہ دودھ پلانے پر ، نہ ڈکاردلانے پر، نہ تھپکنے پر، نہ گود میں لینے پر تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ بچے کو کہیں نہ کہیں کوئی تکلیف ضرور ہے جس کی وجہ سے بچہ بے چین ہے۔ایسی صورت میں گھٹی پلانے ، گرائپ واٹر پلانے، پیٹ پر ہینگ ملنے ، سینے پر بام ملنے ، یا جھنجھلاکر بچے کو تھپڑ مارنے اور بعد میں خود رونے بیٹھ جانے سے بہتر ہے کہ بچے کو فورًا معالج کو دکھائیں ۔اگر بچہ دودھ پینا چھوڑ دے ، چہرے سے بیمار لگ رہا ہو ، بخار ہو، دست آ رہے ہوں ، بچہ بے کل ہو ، بے قرار ہو، مسلسل رو رہا ہو تو ذرا بھی دیر نہ کریں ، جلد از جلد اپنے معالج کو دکھائیں یا پھر کسی ماہر اطفال سے رجوع کریں ۔

جگر کا کینسر ٹھیک ہو گیا :

        شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنی مایہ ناز تالیف فیضانِ سنّت (جلداوّل)میں لکھتے ہیں :

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے اور خوب خوب رحمتیں اور بَرَکتیں لوٹئے۔ آپ کی ترغیب وتَحریص کیلئے ایک ایمان افروز خوشگو ار مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار ہے۔ چُنانچِہ گلستانِ مصطفٰے ( بابُ المدینہ کراچی ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے، میں نے ایک ایسے اسلامی بھائی کوتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع کی دعوت پیش کی جن کی بیٹی کو جگر کا کینسر تھا۔ وہ دُعائے شِفاکا جذبہ لئے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شریک ہو گئے۔ان کا کہنا ہے میں نے اجتِماعِ پاک میں خوب دُعا کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  واپَسی کے بعدجب اپنی بیٹی کا چیک اَپ کروایا تو ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ اُس کے جگر کا کینسر خَتْم ہوچکا تھا۔ڈاکٹروں کی پوری ٹیم حیرت زدہ تھی کہ آخِرکینسر گیا کہاں !، جبکہ حالت اسقدر خراب تھی کہ اجتماعِ پاک میں جانے سے پہلے اُس لڑکی کے جگر سے روزانہ کم ازکم ایک سِرِنج بھر کرمَواد نکالا جاتا تھا!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اجتماعِ پاک( ملتان) میں شرکت کی بَرَکت سے اب اُس لڑکی کے جگر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن