دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

مقام چھپانا ضروری ہے۔ پھر جب اور بڑا ہوجائے ، دس برس سے زیادہ کا ہوجائے تواس کے لیے بالغ کا سا حکم ہے۔(  ردالمحتار، کتاب الحظر و الاباحۃ، فصل فی النظر و المس، ج۹، ص۶۰۲)

گھٹنے نہ کھولنے پڑیں :

        محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا سردار احمدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کم عمری میں جب پڑھنے کے لئے جاتے تو راستے میں ایک برساتی نالہ پڑتا تھا جو موسمِ برسات میں بھر جاتا ۔اس کو عبور کرنے کے لئے دیگر طلبہ اپنے کپڑے سمیٹ لیتے جس سے ان کے گھٹنے ننگے ہوجاتے ۔چونکہ مرد کے اعضائے ستر ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں تک ہیں لہٰذا آپ اپنے بڑے بھائی سے عرض کرتے : ’’ مجھے کندھوں پر بٹھا کر نالہ پار کروادیں ۔‘‘تاکہ آپ کو گھٹنے نہ کھولنے پڑیں ۔(حیاتِ محدثِ اعظم رحمۃ  اللہ  علیہ ، ص۳۰)

ا پنے بچوں کو کسی پیرِ کامل کامرید بنوا دیجئے

         ایک مسلمان کے لئے اس کی سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے ۔ اس کی حفاظت کی فکر ہمیں دنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہیے۔ نیک اعمال پر استقامت کے علاوہ ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی پیرِ کامل سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔کسی کو اپنا پیر بنانے کے لئے چار شرائط کا لحاظ انتہائی ضروری ہے۔

(۱)صحیح العقیدہ سنّی ہو۔

(۲)اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے ۔

(۳)فاسقِ معلن نہ ہو(ایک بار گناہِ کبیرہ کرنے والا یا گناہ صغیرہ پر اصرار کرنے والا یعنی تین یا اس سے زیادہ بار کرنے والا یا صغیرہ کو صغیرہ سمجھ کر ایک بار کرنے والا فاسق ہوتا ہے اور اگر علی الاعلان کرے تو فاسق ِ معلن ہے ۔)

(۴)اس کا سلسلۂ بیعت نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تک متّصل (یعنی ملاہوا) ہو ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ج۲۱، ص۶۰۳)

         فی زمانہ جامع شرائط پیرکامل کا ملنا نایاب نہیں تو کم یاب ضرور ہے ۔ جو کسی کا مرید نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے بچوں سمیت سلسلہ قادریہ کے عظیم بزرگ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا مرید بن جائے ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ، قطب ِمدینہ میزبانِ مہمانان مدینہ ، خلیفۂ اعلیٰ حضرت حضرت سیدنا ضیاء الدین مدنی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مرید اور مفتیٔ اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقار الدین رضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ، جانشین قطب مدینہ حضرت علامہ فضل الرحمن قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے خلیفۂ مجاز ہیں ان کے علاوہ دیگر بزرگوں سے بھی خلافتیں اور اجازت اسانید احادیث حاصل ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سلسلہ قادریہ میں مرید فرماتے ہیں ۔ قادری سلسلے کی عظمت کے کیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا  عَزَّوَجَلَّ )اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں ۔(بہجۃ الاسرار ، ذکر فضل اصحابۃ وبشراھم ، ص۱۹۱)

        مرید ہونے کے لئے اپنا اور بیوی بچوں کا نام وپتہ اس پتے پر روانہ کردیجئے آپ کو مرید بنا لیا جائے گا ۔مکتب نمبر3 عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزدپرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ کراچی ۔

بچوں سے محبت کیجئے

        بچوں کی دیر پا تعلیم وتربیت کے لئے ان سے ابتداء ہی سے شفقت ومحبت کے ساتھ پیش آنا چاہیے ۔ یوں جب ماں کی مامتا اور شفقت ِپدری کی شیرینی گھول کر تعلیماتِ اسلام کا مشروب ان کے حلق میں انڈیلا جائے گا تو وہ فوراً اسے ہضم کر لیں گے ۔

        حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا روایت کرتی ہیں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’بے شک جنت میں ایک گھر ہے جسے ’’الفرح‘‘ کہا جاتا ہے اس میں وہی لوگ داخل ہوں گے جو بچوں کو خوش کرتے ہیں ۔‘‘

(جامع صغیر ، الحدیث۲۳۲۱، ص۱۴۰)

        حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَدن کے کسی پہر نکلے نہ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے کچھ فرمایا اور نہ میں نے کچھ عرض کی حتیٰ کہ بنی قینقاع کے بازار میں پہنچے (وہاں سے واپس ہوئے )اور حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اکے گھر کے صحن میں بیٹھ گئے اور حضرت  حسنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ (جو ابھی چھوٹے تھے اُن)کے بارے میں دریافت فرمایا۔سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ انے انہیں تھوڑی دیر روکے رکھا ، میں نے سمجھا شاید انہیں ہار پہنا رہی ہیں یا نہلا رہی ہیں اتنے میں وہ (یعنی حضرت حسن رضی  اللہ  عنہ)دوڑتے ہوئے آئے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے انہیں گلے لگا لیا چوما اور کہا’’اے  اللہ   عَزَّوَجَلَّ !اس سے محبت کر اور اُس سے محبت کر جو اس سے محبت کرے۔‘‘(صحیح البخاری، کتاب البیوع، باب ماذکر فی الاسواق، الحدیث۲۱۲۲، ج۲، ص۲۵)

        حضرت سیدنا ابو بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک بار خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اتنے میں حضرت حسن اور حضرت حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مادونوں سرخ رنگ کی (دھاریوں والی)قمیص پہنے ہوئے چلتے ہوئے آئے (چونکہ بچے تھے صحیح طریقے سے چل نہیں سکتے تھے اس لیے کبھی گرتے تھے )۔رسو ل  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جب انہیں دیکھاتو منبر اقدس سے اترے اور ان دونوں کو اٹھا کر اپنے سامنے بٹھا لیا ۔‘‘(جامع الترمذی ، کتاب المناقب الی محمد بن علی بن ابی طالب ، الحدیث ۳۷۹۹، ج ۵ ص ۴۲۹)

        حضرت سیدنا ابوعثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ حضرت سیدنا اسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی ایک ران پر مجھے اور ایک ران پر امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو بٹھاتے اور دونوں کو اپنے ساتھ چمٹا لیتے اور دعاکرتے : ’’اے  اللہ    عَزَّوَجَلَّ  ! ان دونوں پر رحم فرما کیونکہ میں بھی ان پر رحم کرتا ہوں ۔‘‘(صحیح البخاری، کتاب الادب ، باب وضع الصبی علی الفخذ ، الحدیث۶۰۰۳، ج۴، ص۱۰۱)   

شیر خوار بچے کے رونے کے چند اسباب اور چُپ کرانے کے طریقے

        بچوں کا رونا کوئی نئی بات نہیں لیکن جب شیر خوار بچہ مسلسل رونے لگے اور چپ ہونے کا نام نہ لے تو ہمیں اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ شیرخوار بچوں کے رونے کے چند اسباب اور ان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن