دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

(کنزالعمال، کتاب النکاح ، الفصل الثالث فی الختان ، الاکمال، الحدیث۴۵۳۰۴، ج۸، ص۱۸۱)

مسئلہ :

        بچے کا ختنہ باپ خود بھی کر سکتا ہے۔ (اگر حجام یا ڈاکٹر وغیرہ ختنہ کریں تو عورت ان کے سامنے نہ آئے بلکہ بچے کو کوئی مرد پکڑے۔) ( فتاویٰ رضویہ، ج۲۲، ص۲۰۴)

 بچے کو اس کی ماں دودھ پلائے

         اللہ  عَزَّوَجَلَّ  فرماتا ہے :

وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ  ( پ۲، البقرہ : ۲۳۳)

ترجمہ کنزالایمان : اورمائیں دودھ پلائیں اپنے بچوں کو پورے دوبرس ۔

        بچے کے لئے ماں کا دودھ بہترین تحفہ ہے ، بوتل کا دودھ کبھی بھی اس کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ۔ اس لئے بچے کو ماں کا دودُھ پلانا چاہیے شدید مجبوری کی صورت میں اسے کسی نیک عورت کا دودھ پلایا جائے ۔حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’دودھ طبیعت کو بدل دیتا ہے۔‘‘

(الجامع الصغیر ، الحدیث ۴۵۲۵، ص۲۷۷)

دودھ پلانے کی فضیلت :

      نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : ’’جب کوئی عورت اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو ہر گھونٹ پلانے پر ایسا اجر ملتا ہے کہ جیسے کسی جاندار کو زندہ کردیا ہو ۔ پھر جب وہ اسکو دودھ چھڑاتی ہے تو ایک فرشتہ اسکے کاندھے پر تھپکی دیتا اور کہتا ہے اپنا عمل دوبارہ شروع کر۔(یعنی اس کے گناہ بخش دیئے گئے اب دوبارہ اپنے اعمال کا آغاز کرے)(کنزا لعمال ، کتاب النکاح ، الفصل الثانی فی ترغیبات تختص با النساء ، الحدیث ۴۵۱۵۲، ج۱۶، ص۱۷۱)

مسئلہ :

        زیادہ سے زیادہ دوسال کی مدت تک ماں یا کسی عورت کا دودھ پلایا جاسکتا ہے۔ جب بچہ دوسال کی عمر کو پہنچ جائے تو اسے کسی بھی عورت کا دودھ پلانا ناجائز ہے ۔(ماخوذ از بہارِ شریعت ، حصہ ۷، ص۲۹)

مسئلہ :

        بچوں کو نظر لگنا ثابت ہے جیسا کہ حضرت سیدتنا ام سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اسے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ان کے گھر ایک بچی کو دیکھا جس کا چہرہ زرد تھا توارشاد فرمایا : ’’اسے دعا وتعویذ کراؤ ، اسے نظرِ بد لگی ہے۔‘‘

(صحیح مسلم، کتاب السلام ، باب استحباب الرقیۃ من العین ۔۔۔الخ، الحدیث ۲۱۹۷، ص۱۲۰۶)

مسئلہ :

         بچوں یا بڑوں کو تعویذ پہننا بالکل جائز ہے جبکہ وہ تعویذ آیاتِ قرآنیہ یا اسمائے الٰہیہ یا دعاؤں پر مشتمل ہو ۔ بعض احادیث میں تعویذ کی جو ممانعت آئی ہے اس سے مراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائز الفاظ پر مشتمل ہوں جیسا کہ زمانۂ جاہلیت کے تعویذات ہوتے تھے ۔(بہارِ شریعت ، حصہ ۱۶، ص۲۵۲ : ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ ، فصل فی اللبس ، ج۹ ، ص۶۰۰ )

          تعویذات اسمائے الٰہی وکلامِ الٰہی وذکر الٰہی سے ہوتے ہیں ، ان میں اثر نہ ماننے کا جواب وہی بہتر ہے جو حضرت شیخ ابوسعید ابوالخیر قدس سرہ العزیز نے ایک ملحد(یعنی بے دین) کو دیا ، جس نے تعویذات کے اثر میں کلام کیا ۔ حضرت قدس سرہ نے فرمایا، ’’تو عجب گدھا ہے ۔‘‘وہ دنیوی طور پربڑا معززبنتا تھا یہ لفظ سنتے ہی اس کا چہرہ سرخ ہو گیا اورگردن کی رگیں پھول گئیں اور بدن غیظ سے کانپنے لگا اور حضرت سے اس فرمانے کا شاکی ہوا ، فرمایا میں نے تو تمہارے سوال کا جواب دیا ہے ، گدھے کے نام کا اثر تم نے مشاہدہ کر لیا کہ تمہارے اتنے بڑے جسم کی کیا حالت کر دی لیکن مولیٰ  عَزَّوَجَلَّ  کے نام پاک سے منکر ہو۔ و اللہ   تَعَالٰی اعلم

                        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّوَجَلَّ  تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہکے تحت دکھیارے مسلمانوں کا امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادی مدظلہ العالی کے عطا کردہ تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل  اللہ  عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّوَجَلَّ  اس وقت مجلس کی طرف سے بلامبالغہ لاکھوں تعویذات اور تعزیت، عیادت اور تسلی نامے بھیجے جاچکے ہیں اورتا دم تحریر(۲۲ صفر المظفر۱۴۲۸ھ) ایک اندازے کے مطابق مجلس کی طرف سے ماہانہ سوا دو لاکھ  اور سالانہ کم و بیش 26 لاکھ سے زائد’’ تعویذات‘‘ و ’’اَوراد ‘‘دئیے اور کم وبیش20سے25 ہزارمکتوبات بھیجے جاتے ہیں ان میں E-mail کے جوابات بھی شامل ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   ماہانہ 2500  سے زائد آن لائن استخارہ کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔تعویذاتِ عطاریہ کی متعدد بہاریں ہیں جومکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ ’’خوفناک بلا‘‘، ’’پراسرار کتا‘‘ اور’’سینگوں والی دلہن‘‘ نامی رسائل میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں ۔تعویذات لینے والے اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائیں اور وہاں تعویذات عطاریہ کے بستے(اسٹال) سے تعویذحاصل کریں ۔

مسئلہ :                              

        بچہ چاہے چند منٹ کا ہواس کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح بڑے کا ، یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہوتا ہے اس کی کوئی اصل نہیں ۔

(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، ج۱، ص۴۶)

         اس لئے کارپیٹ وقالین پر بچے کو لٹاتے یا بٹھاتے وقت اس کے نیچے پلاسٹک شیٹ بچھا دی جائے کیونکہ ناپاک ہونے کی صورت میں ان کا پاک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

مسئلہ :

       جن اعضا کا چھپانا ضروری ہے ان کو عورت کہتے ہیں ۔ بہت چھوٹے بچے کے لیے عورت نہیں یعنی اس کے بدن کے کسی حصہ کا چھپانا فرض نہیں ، پھر جب کچھ بڑا ہوگیا تو اس کے آگے پیچھے کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن