دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

ایثار کرنے والی ماں :

        حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا فرماتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت آئی جس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں ۔ میں نے اسے تین کھجوریں دیں ۔ اس نے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دی ۔پھر جس کھجور کو وہ خود کھانا چاہتی تھی ، اس کے دوٹکڑے کر کے وہ کھجور بھی ان کو کھلا دی ۔مجھے اس واقعہ سے بہت تعجب ہوا ، میں نے نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں اس عورت کے ایثار کا بیان کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’  اللہ   تَعَالٰی نے اس( ایثار) کی وجہ سے اس عورت کے لئے جنت کو واجب کردیا ۔‘‘(صحیح مسلم، کتاب البر والصلۃ ، باب فضل الاحسان الی البنات ، الحدیث۲۶۳۰، ص۱۴۱۵)   

 پیدائش کے بعد کرنے والے کام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        اولاد پیدا ہونے کی خوشی میں  اللہ   تَعَالٰی کی نافرمانی والے کاموں مثلاً ڈھول بجانے بھنگڑاڈالنے اور میوزیکل پروگرام کرنے کی بجائے صدقہ وخیرات کیجئے اور شکرانے کے نوافل ادا کیجئے ، اجتماع ذکرونعت کیجئے اور اِن امور کو بھی سرانجام دیجئے۔

(1)کان میں اذان :

        جب بچہ پیدا ہو تومستحب یہ ہے کہ اس کے کان میں اذان واقامت کہی جائے کہ اس طرح ابتداء ہی سے بچے کے کان میں  اللہ    عَزَّوَجَلَّ  اور اس کے پیارے محبوب ، دانائے غیوب، منزہ عن العیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام پہنچ جائے گا۔اس طرح ایک مسلمان بچے کے لئے اسلام کے بنیادی عقائد سکھانے کا بھی آغاز ہوجاتا ہے اور بچے کی روح نورِ توحید سے منور ہوتی ہے اور اس کے دل میں عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شمع فروزاں ہوتی ہے ۔

        ہمارے پیارے مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت حسن بن علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما کی ولادت پران کے کان میں خود اذان دی جیسا کہ حضرت سیدنارافعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ ’’جب حضرت سیدتنا فاطمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اکے ہاں حضرت سیدناحسن بن علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماکی ولادت ہوئی تو میں نے  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ان کے کان میں نماز والی اذان دیتے دیکھا۔‘‘(جامع الترمذی، کتاب الاضاحی، باب الاذان فی اذن المولود، الحدیث ۱۵۱۹، ج۳، ص۱۷۳)   

        بچے کے کان میں اذان کہنے سے اِنْ شَآءَاللہ    عَزَّوَجَلَّ  بلائیں دور ہوں گی ۔ چنانچہ حضرت سیدناحسین بن علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماسے روایت ہے کہ  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : ’’ جس کے گھر میں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے تو اس بچے سے ام الصبیان(کی بیماری)دور رہتی ہے۔‘‘(شعب الایمان، باب فی حقوق الاولاد والاھلین، الحدیث ۸۶۱۹، ج۶، ص۳۹۰)

        بہتر یہ ہے کہ داہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں میں تین مرتبہ اقامت کہی جائے ۔(بہارشریعت ، حصہ۱۵، ص۱۵۳)

(2)تَحْنِیْک(گھٹی دلوانا) :

        دورِ رسالت سراپا برکت میں صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ م  کا معمول تھا کہ جب ان کے گھر کوئی بچہ پیدا ہوتا تو یہ اسے رحمت ِ عالم ، نورِ مجسم ، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں لاتے اور رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کھجور اپنے دہنِ اقدس میں چبا کر بچے کے منہ میں ڈال دیتے جسے تَحْنِیْک کہتے ہیں ۔ یوں بچے کو لعابِ دہن کی برکتیں بھی نصیب ہوجاتیں ۔چنانچہ

         ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اسے روایت ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ اقدس میں لایا کرتے تھے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَان کے لیے خیرو برکت کی دعا فرماتے اور  تَحْنِیْک فرمایا کرتے تھے۔‘‘

(صحیح مسلم، کتاب الادب ، باب استحباب تحنیک ، الحدیث ۲۱۴۷، ص۱۱۸۴)

        حضرت سیدتنا اسماء بنت حضرت سیدناصدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماسے مروی ہے کہ : ’’وہ ہجرت کے بعد مدینہ منورہ آئیں تو مقام قبا میں ان کے ہاں ولادت ہوئی اور حضرت عبد  اللہ  بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ پیدا ہوئے۔فرماتی ہیں کہ میں بچہ کولے کر نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور میں نے اس کو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مبارک گود میں رکھ دیا ، آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے چھوہارا منگوایا اور اسے چبایا ، پھر اس میں اپنا لعاب دہن ڈالا، پس سب سے پہلے اس کے پیٹ میں جو پہنچا وہ جنابِ رسول  اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا لعاب مبارک تھا پھر اسے کھجور کی گھٹی دی، پھر اس کے لیے دعائے خیر کی اور برکت سے نوازا ، یہ اسلام میں پہلا بچہ پیدا ہواتھا۔ ‘‘

(صحیح بخاری، کتاب العقیقہ ، باب تسمیۃ المولود ۔۔۔الخ ، ج۳، ص۵۴۶)

        حضرت سیدناابو موسی اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ میرے ہاں لڑکا پیدا ہوا، میں اس کو لے کر  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حاضر ہوا، آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اس کا نام ’’ابراہیم‘‘رکھا، اور اسے کھجور سے گھٹی دی ۔‘‘

(صحیح مسلم، کتاب الادب، باب استحباب تحنیک المولود۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۲۱۴۵، ص ۱۱۸۴)

        حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بیٹے عبد  اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ پیدا ہوئے تو میں اسے لے کر خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خدمت اقدس میں حاضر ہوا ، اس وقت آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَچادر اوڑھے ہوئے اپنے اونٹ کو روغن مل رہے تھے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’کیا تمہارے پاس کھجوریں ہیں ؟‘‘ میں نے عرض کی ’’جی ہاں ‘‘پھر میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن