دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اولاد کے سلسلے میں رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ پر راضی رہنے میں ہی عافیت ہے ، ایسا نہ ہو کہ بیٹی کی پیدائش پر اس کی ماں سے نارواسلوک کرنے کی بنا پر رب  تَعَالٰی کی ناراضگی کاسامنا کرنا پڑے۔اس ضمن میں ایک عبرت ناک سچا واقعہ ملاحظہ فرمائیے :

        کشمیر کے کسی علاقے میں ایک شخص کی 5بچیاں تھیں ۔چھٹی بار ولادت ہونے والی تھی ۔ اس نے ایک دن اپنی بیوی سے کہا کہ اگر اب کی باربھی تو نے بچی کو جَنا تو میں تجھے نومولود بچی سمیت قتل کردوں گا ۔ رمضان المبارک کی تیسری شب پھر بچی ہی کی ولادت ہوئی ۔ صبح کے وقت بچی کی ماں کی چیخ وپکار کی پرواہ کئے بغیر اس بے رحم باپ نے (معاذ  اللہ   عَزَّوَجَلَّ ) اپنی پھول جیسی زندہ بچی کو اٹھا کر پریشر کُکَر میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا ۔یکایک پریشر ککر پھٹا اور ساتھ ہی خوفناک زلزلہ آگیا ، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ظالم شخص زمین کے اندر دھنس گیا ۔بچی کی ماں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور غالباً اسی کے ذریعے اس دردناک قصے کا انکشاف ہوا ۔ (الامان والحفیظ )(’’زلزلہ اور اس کے اسباب‘‘ ازامیر اہلسنت مدظلہ العالی ص۵۱)

        اس کے برعکس نیکیوں میں مشغول ہوجانے والوں پر رحمت ِ الہٰی  عَزَّوَجَلَّ  کی چھما چھم برسات ہوتی ہے ، چند بہاریں ملاحظہ ہوں :

اولادِ نرینہ مل گئی :

        ایک اسلامی بھائی کی دو بیٹیاں تھیں ۔وہ اولادِ نرینہ سے محروم ہونے کی وجہ سے افسردہ رہا کرتے تھے ۔ان کی بچیوں کی امّی پھر امید سے تھیں ۔ کسی اسلامی بھائی کے مشورے پر انہوں نے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں ۳۰ دن کے لئے سفر اختیار کیا کہ اس کی برکت سے ان کے گھر بیٹا پیدا ہو۔  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی شان دیکھئے کہ ابھی تیس دن پورے بھی نہ ہوئے تھے کہ انہیں سفر ہی کے دوران بیٹے کی ولادت کی خوشخبری مل گئی ۔ جب وہ راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  میں تیس دن کے سفر کے بعد گھر لوٹے تو عجیب منظر تھا گھر میں خوشی بھی خوشی سے جھوم رہی تھی ۔ان کے ہاتھوں میں مدنی منّا اور ان کے چہرے پر جگمگاتی داڑھی شریف اور سر پر سبزسبز عمامے کا تاج سجا ہوا تھا ۔

  ان کا دیوانہ عمامہ اور زُلف وریش میں

واہ ! دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار      (دعوتِ اسلامی کی بہاریں ، قسط اول، ص۱۵)   

اولاد مل گئی :

        ایک اسلامی بھائی تقریباً ۲۵ سال سے بے اولاد تھے ۔ دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی اجتماع ہونے والا تھا ۔ ایک مبلغ نے انہیں اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے ڈھارس دی کہ آپ اجتماع میں شریک ہو کر دعاکرنا، وہاں بہت سارے عاشقانِ رسول جمع ہوتے ہیں اور نیک لوگوں کے قرب میں دعا قبول ہوتی ہے ۔آپ بھی وہاں اولاد کی خیرات مانگ لینا ۔ یہ بات ان کی سمجھ میں آگئی اور وہ اجتماع میں حاضر ہوگئے ۔ وہاں دعا مانگنے کی برکت سے  اللہ   تَعَالٰی نے انہیں اولاد سے نواز دیا۔ (دعوتِ اسلامی کی بہاریں ، حصہ اول، ص۱۵)

بغیر آپریشن کے اولاد نصیب ہوگئی :

         شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فیضانِ سنّت (جلد اوّل)میں لکھتے ہیں :

        دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول ، سنّتوں بھرے اجتِماعات اور مَدَنی قافِلوں کی بھی کیا خوب بہاریں اور بَرَکتیں ہیں ۔ چُنانچِہ حیدر آباد ( باب الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے، غالباً 1998ءکا واقِعہ ہے، میری  اہلیہ امّید سے تھیں ، دن بھی ’’ پورے‘‘ ہو گئے تھے ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شاید آپریشن کرنا پڑیگا۔تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرا اجتِماع (صحرائے مدینہ ملتان) قریب تھا ۔ اجتِماع کے بعد سنّتوں کی تربیت کے30 دن کے  مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سفر کی میری نیّت تھی ۔اجتِماع کیلئے روانگی کے وقت، سامانِ قافِلہ ساتھ لیکر اَسپتال پہنچا ، چونکہ خاندان کے دیگر افراد تعاون کیلئے موجود تھے، اہلیۂ مُحترِمہ نے اشکبار آنکھوں سے مجھے سنّتوں بھرے اجتِماع ( ملتان) کیلئے الوَداع کیا۔ میرا ذِہن یہ بنا ہوا تھا کہ اب تو مجھے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع اور پھر وہاں سے 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں ضَرور سفر کرنا ہے کہ کاش! اس کی بَرَکت سے عافیّت کے ساتھ وِلادت ہو جائے۔ مجھ غریب کے پاس تو آپریشن کے اَخراجات بھی نہیں تھے! بَہَر حال میں مدینۃ الاولیا ملتان شریف حاضِر ہو گیا۔ سنّتوں بھرے اجتِماع میں خوب دعائیں مانگیں ۔ اجتماع کی اختِتامی رقّت انگیز دعاکے بعد میں نے گھر پرفون کیا تو میری امّی جان نے فرمایا، مبارک ہو! گزَشتہ رات ربِّ کائنات  عَزَّوَجَلَّ  نے بِغیر آپریشن کے تمھیں چاند سی مَدَنی مُنّی عطا فرمائی ہے۔ میں نے خوشی سے جھومتے ہوئے عرض کی، امّی جان ! میرے لئے کیا حکم ہے؟آ جاؤں یا30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بنوں ؟ امّی جان نے فرمایا، ’’بیٹا !بے فکر ہو کر مَدَنی قافِلے میں سفر کرو۔‘‘

        اپنی مَدَنی مُنّیکی زیارت کی حسرت دل میں دبائےاَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  میں 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول  کے ساتھ روانہ ہوگیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی بَرَکت سے میری مشکل آسان ہو گئی تھی مَدَنی قافِلوں کی بہاروں کی بَرَکت کے سبب گھر والوں کا بَہُت زبردست مَدَنی ذِہن بن گیا، حتّٰی کہ میرے بچوں کی امّی کا کہنا ہے، جب آپ مَدَنی قافِلے کے مسافِر  ہوتے ہیں میں بچّوں سمیت اپنے آپ کو محفوظ تصوُّر کرتی ہوں ۔

آپریشن نہ ہو، کوئی الجھن نہ ہو    غم کے سائے ڈھلیں ، قافِلے میں چلو

بیوی بچّے سبھی، خوب پائیں خوشی     خیریت سے رہیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضان سنت، باب فیضان ِ رمضان ، احکام روزہ، ج۱، ص۹۴۳)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن