30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غریب ِنواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بھی موجود تھے ، بسم اللہ پڑھانا چاہی مگر الہام ہوا کہ ٹھہرو! حمید الدین ناگوری آتا ہے وہ پڑھائے گا۔ادھر ناگور (میں )قاضی حمید الدین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو الہام ہوا کہ جلد جا!میرے ایک بندے کو بسم اللہ پڑھا ۔ قاضی صاحب فوراً تشریف لائے اور آپ سے فرمایا : ’’ صاحبزادے پڑھئے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ‘‘ آپ نے پڑھا اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط اور شروع سے لے کرپندرہ پارے حفظ سنا دئیے۔حضرت قاضی صاحب اور خواجہ صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مانے فرمایا : ’’صاحبزادے آگے پڑھئے ‘‘فرمایا : ’’ میں نے اپنی ماں کے شکم میں اتنے ہی سنے تھے اور اسی قدر انکو یاد تھے وہ مجھے بھی یاد ہوگئے ۔‘‘(الملفوظ، حصہ ۴، ص۴۱۵ )
(۴) اس حالت میں بالخصوص رزقِ حلال استعمال کرے تاکہ بچے کا گوشت پوست حلال غذا سے بنے ۔
حضرت سیدنا بایزیدبسطامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی والدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ افرماتی ہیں کہ ’’جس وقت بایزید میرے شکم میں تھا تو اگر کوئی مشتبہ غذا میرے شکم میں چلی جاتی تو اس قدر بے چینی ہو تی کہ مجھے حلق میں انگلی ڈال کر نکالنا پڑتی۔‘‘(تذکرۃ الاولیاء، ذکر با یزید بسطامی، ص۱۲۹)
حضرت سیدنا سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ پیدائشی متقی تھے ، ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی والدہ محترمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ا نے ایام حمل میں ہمسایہ کی کوئی چیز بلا اجازت منہ میں رکھ لی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے پیٹ میں تڑپنا شروع کر دیا اور جب تک انہوں نے ہمسایہ سے معذرت طلب نہ کی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا اضطراب ختم نہ ہوا۔‘‘ (تذکرۃ الاولیاء ، ذکر سفیان ثوری ، ص۱۷۴)
(۵)کھانے پینے ، لباس ، چلنے بیٹھنے ، سونے وغیرہ کے معاملات میں سنتوں پر عمل کرے ۔
(۶) زبان کی احتیاط اپناتے ہوئے جھوٹ ، غیبت ، چغلی وغیرہ گناہوں سے بچتی رہے ۔
(۷) صدقہ وخیرات کی کثرت کرے کہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے ۔
حضرت ِ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا، ’’ صدقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بلاء صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔‘‘(مجمع الزوائد، باب فضل صدقۃ الزکاۃ، الحدیث ۴۶۰۶، ج۳ ، ص ۲۸۴ )
(۸) بعض اسلامی بہنیں حالت ِ حمل میں اپنے کمرے میں کسی بچے یا بچی کی تصویر لگا لیتی ہیں ۔ یاد رکھیئے کہمکان میں ذی روح کی تصویر لگانا جائز نہیں ۔ (بہارشریعت ، حصہ۱۶، ص۲۰۸)
اور جس گھر میں جاندار کی تصاویر ہوں وہاں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ۔حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یاتصویر ہو۔‘‘ (صحیح البخاری ، کتاب المغازی، باب شھود الملائکۃ بدراً، الحدیث ۴۰۰۲، ج۳، ص۱۹)
اگر دیکھنا ہی ہے تو پیارا پیاراکعبہ شریف اور سبز گنبد کے جلوے دیکھئے اور گھر میں اسلامی طغرے آویزاں کیجئے۔
دیکھنا ہے تو مدینہ دیکھئے
قصرِ شاہی کا نظارہ کچھ نہیں
(۹) دعاؤں کی کثرت کرے کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔حضرت سیدتنا مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا کی والدہ نے بھی اس حالت میں دعا کی تھی چنانچہ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے :
رَبِّ اِنِّیْ وَضَعْتُهَاۤ اُنْثٰىؕ-وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْؕ-وَ لَیْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰىۚ-وَ اِنِّیْ سَمَّیْتُهَا مَرْیَمَ وَ اِنِّیْۤ اُعِیْذُهَا بِكَ وَ ذُرِّیَّتَهَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ(۳۶) (پ ۳، اٰل عمران ۳۶)
ترجمہ کنزالایمان : اے رب میرے یہ تومیں نے لڑکی جنی اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ جنی اور وہ لڑکا جو اس نے مانگاا س لڑکی سا نہیں اور میں نے اس کانام مریم رکھا اورمیں اسے اور اس کی اولاد کوتیری پناہ میں دیتی ہوں راندے ہوئے شیطان سے ۔
ماں بننے والی چاہے تو اس طرح بھی دعا مانگ سکتی ہے :
’’یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تیرا کروڑ ہا کروڑ شکر کہ تُونے مجھے یہ عظیم نعمت عطا فرمائی ، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !اس کی پیدائش میں آسانیاں نصیب فرما، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !تُو اسے اپنا اطاعت گزار اور اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانبردار بنا، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !تُو اس کو متقی پرہیزگار اور مخلص عاشقِ رسول بنا، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تُو اسے سنتوں کا مبلغ بنا، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تُو اس کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا ، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اسے درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اسے ایمان کی حالت میں شہادت کی موت نصیب کرنا ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا سردار احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی والدہ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہ ا اکثر فرمایاکرتی تھیں : ’’اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ میرا یہ لاڈلا بچہ عظیم شخصیت کا مالک ہوگا۔‘‘ اور یہ دعا بھی کرتیں : ’’تمہارا نام سردار ہے ، اللہ تَعَالٰی تجھے دین ودنیا کا سردار بنائے ۔‘‘ اور دنیا نے دیکھا کہ آپ کی عظیم ماں کی دعا قبول ہوئی اور اللہ تَعَالٰی نے آپ کو اسم بامسمیٰ بنا دیا ۔(حیاتِ محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ ، ص۳۰)
(۱۰)بعض ماں باپ یہ جاننے کی جستجو میں رہتے ہیں کہ پیٹ میں بچہ ہے یا بچی ؟ اس کے لئے الٹراساؤنڈ بھی کروا ڈالتے ہیں ۔پھر اپنی خواہش کے برعکس نتیجہ نکلنے پر (معاذ اللہ عَزَّوَجَلَّ )خصوصاً بیٹی ہونے کی صورت میں حمل ضائع کروانے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور یوں اپنے بد ترین جاہل ہونے کا ثبوت دیتے ہیں کیونکہ جتنی بھی سائنسی تحقیقات ہوتی ہیں ان کی بنیاد گمان پر ہوتی ہے انہیں کسی بھی طرح سے یقینی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اس لئے ہوسکتا ہے کہ آپ کو جوبتایا گیا ، حقیقت اس کے برعکس ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع