دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarbiyat e Aulad | تربیت اولاد

book_icon
تربیت اولاد

(6) اِسراف سے پرہیزکرے :

        قراٰن پاک میں ہے :

وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ    (پ ۸، الانعام : ۱۴۱)

ترجَمہ کنز الایمان :  اور بے جانہ خرچو بے شک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں ۔

       مُفسّرِ شہیر حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان اِس آیت کے تَحت بے جا خرچ( یعنی اِسراف)کی تفصیل بیان کرتے ہوئے رقم طَراز ہیں ، ’’ناجائز جگہ پر خرچ کرنا بھی بے جا خرچ ہے اور سارا مال خَیرات کرکے بال بچّوں کو فقیر بنا دینا بھی بے جا خرچ ہے ، ضَرورت سے زِیادہ خرچ بھی بے جا خرچ ہے اِسی لئے اَعضائے وُضو کو (بلا اجازتِ شَرعی) چار بار دھونا اِسراف مانا گیا ہے ۔ ‘‘ (نورُالعرفان، ص۲۳۲)

        معلوم ہوا کہ ضرورت سے زیادہ خرچ بھی بے جاخرچ (یعنی اسراف) ہے مگر عام مشاہدہ ہے کہ احتیاط پسندی کی عادت رکھنے والے اسلامی بھائی بھی ایسے موقع پر بے احتیاطی کرجاتے ہیں ، مثلاً مہمانوں کی تعداد سے کہیں زیادہ کھانا تیار کروا لیا جاتا ہے جس کے بچ جانے کی صورت میں خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے ۔

(7)تخلیہ میں شرعی حدود کی پاسداری کرے :

                جب شوہر اپنی بیوی سے مباشرت کا ارادہ کرے تو شریعت نے اس کے بھی آداب بتائے ہیں ۔ چنانچہ شادی کی پہلی رات شوہر کو چاہیے کہ بیوی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے :

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھَا وَخَیْرَمَاجَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَ(مِنْ) شَرِّمَاجَبَلْتَھَا عَلَیْہِ

یعنی :  اے  اللہ    عَزَّوَجَلَّ  ! میں تجھ سے اس کی بھلائی چاہتا ہوں اور خاص طور پر جو بھلائی تونے اس کی فطرت میں رکھی ہے اور اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جو اس کی فطرت میں ہے ۔‘‘

( سنن ابی داؤد، کتاب النکاح، باب فی جامع النکاح، الحدیث ۲۱۶۰، ج۲، ص۳۶۲)

        حضرت سیدنا عبد  اللہ  بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماسے روایت ہے، سید دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے :

        ’’ بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطٰنَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا   یعنی  اللہ  کے نام سے، اے  اللہ !ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو (اولاد)ہمیں دے اسے بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔‘‘پس اگر ان کے لئے کوئی بچہ مقدر ہو گیاتو  اللہ   تَعَالٰی اسے ہمیشہ شیطان سے محفوظ رکھے گا۔‘‘(صحیح مسلم، کتاب النکاح، باب ما یستحب ان یقولہ عند الجماع، ا لحدیث۱۴۳۴، ص۷۵۱)

        اس جذباتی موقع پر شرعی احکام پر عمل ہمیں شیطانی پنجوں سے بچا ئے گا اور ہماری نسلوں کی بھی حفاظت ہوگی ۔ وقت ِجماع ایک دوسرے کی شرم گاہ دیکھنے اور زیادہ باتیں کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے ۔چنانچہ حضرت سیدناعبد  اللہ  بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماسے روایت ہے ، رسو ل  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا’’جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی یا لونڈی سے جماع کرے تو اس کی شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے کہ اس سے بچہ کے نابینا ہونے کا اندیشہ ہے۔‘‘(الکامل فی ضعفاء الرجال، بقیۃ ابن الولید، ج۲، ص۲۶۵)

        حضرت سیدنا قبیصہ بن ذوہیبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ : ’’جماع کے وقت زیادہ گفتگو نہ کرو کہ اس سے (بچے کے ) گونگا یا توتلا ہونے کا خطرہ ہے۔‘‘

 (کنز العمال : کتاب النکاح، با ب محظورات المباشرۃ، ج ۱۶، ص۱۵۱، الحدیث ۴۴۸۹۳ )

ربُّ الْعَالَمِین جل جلالہ کا شکر ادا کیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        انسان کوچاہئے کہ جب اولاد کے حوالے سے کوئی’’ اچھی خبر‘‘ ملے تو سجدۂ شکر بجالائے کیونکہ شکر ِ نعمت سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔  اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ   (پ۱۳، ابراہیم :  ۷)

ترجمہ کنزالایمان : اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دونگا۔   

ماں کے لئے خوشخبری :

                ایک مرتبہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے عورتوں سے ارشاد فرمایا : ’’کیاتم میں سے کوئی اس بات پر راضی نہیں کہ جب وہ اپنے شوہر سے حاملہ ہو اور وہ شوہر اس سے راضی ہو تو اس کو ایسا ثواب عطا کیا جاتا ہے جیسا  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی راہ میں روزہ رکھنے اور شب بیداری کرنے والے کو ملتا ہے ، اور اسے دردِ زِہ (یعنی وقت ِ ولادت کی تکلیف)پہنچنے پر ایسے ایسے انعامات دئیے جائیں گے کہ جن پر آسمان وزمین والوں میں سے کسی کو مطلع نہیں کیا گیا ، اور وہ بچے کو جتنا دودھ پلائے گی تو ہر گھونٹ کے بدلے ایک نیکی عطا کی جائے گی ، اور اگر اسے بچے کی وجہ سے رات کوجاگنا پڑے تو اسے راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  میں ۷۰ غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔(الجا مع الصغیر ، الحدیث ۱۵۹۲، ج۱، ص۹۹)

اچھی اچھی نیتیں کیجئے

والدین بالخصوص والد کو چاہئیے کہ اپنی اولاد کے لئے اچھی اچھی نیّتیں کرے ۔ 

’’یا  اللہ  نیک اولادعطا کر‘‘ کے اُنیس حروف کی نسبت سے19 نیتیں

(از :  شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن