دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tarawih K Fazail o Masail | تراویح کے فضائل و مسائل

تراویح میں لقمہ دینے کے مسائل مقتدی کب لقمہ دے سکتا ہے؟

book_icon
تراویح کے فضائل و مسائل

کرانا ہرمقتدی پر فرضِ کفایہ ہے ان میں سے جو بتا دے گا سب پر سے فرض اُترجائے گا اور کوئی نہ بتائے گا توجتنے جاننے والے تھے سب مرتکبِ حرام ہوں گے اور نماز سب کی باطل ہو جائے گی ، وجہ یہ کہ غلطی جب مُفسد ہو تو اس کی اِصلاح کرنے پرخاموشی ، نماز کے بطلان کا سبب ہے اور اللہ تعالیٰ کے اس اِرشادِ مبارک کی وجہ سے حرام ہے کہ ( وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ ) ( پ۲۶ ، محمد : ۳۳ ) ترجمۂ کنزالایمان : ”اور اپنے عمل باطل نہ کرو ۔ “ اور

ایک کا بتانا سب پر سے فرض اس وقت ساقط کرے گا کہ امام مان لے اور کام چل جائے ورنہ اوروں پربھی بتانا فرض ہوگا یہاں تک کہ حاجت پوری اور امام کو وُثُوق( یعنی اِعتماد ) حاصل ہو ۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک کے بتائے سے امام کا اپنی غلط یاد پر اِعتماد نہیں جاتا اور وہ اس کی تصحیح کو نہیں مانتا اور اس کامحتاج ہوتا ہے کہ متعدد شہادتیں اس کی غلطی پر گزریں تو یہاں فرض ہو گا کہ دوسرا بھی بتائے اور اب بھی امام رجوع نہ کرے تو تیسرا بھی تائید کرے یہاں تک کہ امام صحیح کی طرف واپس آئے ۔ “ 

مقتدیوں پر بتانا کب واجِب ہے ؟

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : امام غَلَطی کر کے خود مُتَنَبّہ( باخبر ) ہوا  اور یاد نہیں آتا ، یاد کرنے کے لئے رُکا ، اگر تین بار سُبْحٰنَ اللّٰہ  کہنے کی مقدار رُکے گا تو نماز مکروہِ تحریمی ہو جائے گی اور سجدۂ سہو واجب ہو گا ، تو اس صورت میں جب اسے رُکا دیکھیں مقتدیوں پر بتانا واجب ہو گا کہ سکوت( یعنی خاموشی ) قدرِ ناجائز تک نہ پہنچے ۔  دوسرے یہ کہ بعض ناواقفوں کی عادت ہوتی ہے کہ جب غَلَطی کرتے ہیں اور یادنہیں آتا تو اِضطراراً ان سے بعض کلمات بے معنیٰ صادِر ہوتے ہیں ، کوئی”اُوں اُوں“ کہتا ہے کوئی کچھ اور ، اس سے نماز باطِل ہو جاتی ہے تو جس کی یہ عادت معلوم ہے جب رُکنے پر آئے مقتدیوں پر واجب ہے کہ فوراً بتاديں قبل اس کے کہ وہ اپنی عادت کے حُروف نکال کر نماز تباہ کرے ۔ ( [1] )  

سامع کے علاوہ دوسرا بھی لقمہ دے سکتا ہے :

عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ جسے سامع ( یعنی تَراویح سننے والا حافِظ ) مقرر کیا جاتا ہے وہی لقمہ دیتا ہے ، اس کے علاوہ کسی اور کو لقمہ دینے کی اِجازت نہیں ہوتی ، حالانکہ ایسا نہیں  اگر حاجت ہو تو سامع کے علاوہ دوسرا مقتدی بھی لقمہ دے سکتا ہے ۔  سامع کے علاوہ اگر کوئی دوسرا لقمہ دے  تو ایسی جگہ سے دے کہ امام لقمہ لے بھی سکے ۔ پچھلی صفوں سے لقمہ دینا کہ امام کو کچھ سمجھ ہی نہ آئے  تو لقمہ نہ دے ۔  اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت  فرماتے ہیں : قوم کا کسی کو  سامع مقرر کرنے کے یہ معنیٰ نہیں ہوتے کہ اس کے غیر کو بتانے کی اِجازت نہیں اور اگر کوئی اپنے جاہلانہ خیالات سے یہ قصد کرے بھی تو اس کی ممانعت سے وہ حق کہ شرع مطہر نے عام مقتدیوں کو دیا کیونکر سَلب ( یعنی ختم ) ہو سکتا ہے اور اس کے سبب کسی مسلمان پر تَشَدُّد یا مسجد میں آنے سے ممانعت یا مَعَاذَ  اللّٰہ  مسجد سے نکلوا دینا سخت حرام ہے ۔ مَزید فرماتے ہیں : اگر اس  غَلَطی میں نہ فسادِ نماز ہے نہ تَرکِ واجب ، جب بھی ہر مقتدی کو مُطلقاً بتانے کی اِجازت ہے ۔ بالغ مقتدیوں کی طرح تمیز دار بچہ بھی لقمہ دے سکتا ہے  ۔ ( [2] )  

کسی غَلَطی سے نماز خَراب نہ ہو تب بھی بتانا چاہیے :

امام تَراویح میں اَٹکے اور آگے نہ پڑھ پائے یا ایسا ہو کہ روانی میں پڑھتے ہوئے کوئی آیت یا آیت کا حصہ چھوڑ کربغیر رُکے یا اَٹکے آگے نکل جائے اور ناجائز مِقدار تک خاموش رہنا بھی نہ پایا جائے ، نہ ہی معنیٰ فاسِد ہوتے ہوں تب بھی مقتدی کو بتانا چاہیے کیونکہ امام کے نہ ٹھہرنے یا فسادِ معنیٰ نہ ہونے کے سبب اگرچہ نماز پر اثر نہیں پڑے گالیکن چونکہ تَراویح میں پورے قُراٰنِ عظیم کا ختم کرنا مقصود ہوتا ہے اور کچھ حصہ رہ جانے سے یہ مقصود پورا نہیں ہو گا ۔ ( [3] ) اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت فرماتے  ہیں : تَراویح میں ختمِ قراٰنِ عظیم ہو تو ویسے بھی  مقتدیوں  کو بتانا چاہیے جبکہ امام سے نہ نکلے یا وہ آگے رَواں ہو جائے اگرچہ اس غَلَطی سے نماز میں کچھ خَرابی نہ ہو کہ مقصود ختمِ  کتابِ عزیز ہے اور وہ کسی غَلَطی کے ساتھ پورا نہ ہو گا ۔  یہاں اگرچہ



[1]   فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۲۸۱ملتقطاً

[2]   فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۲۸۴- ۲۸۰ ملتقطاً

[3]   نماز میں لقمہ دینے کے مسائل ، ص۱۷ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن