30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گا (۲۹)خِلال کروں گا۔
(۳۰)دسترخوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا (۳۱)مسلمانوں کے قرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا (۳۲)ان کو بوٹی، کدّوشریف، کُھرچن اور پانی وغیرہ کی پیش کش کرکے اُن کا دل خوش کروں گا (۳۳)اُن کے سامنے مسکراکر صدقہ کا ثواب کماؤں گا (۳۴)کھانے کی نیّتیں اور (۳۵)سنّتیں بتاؤں گا (۳۶)موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (۳۷)بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا (۳۸)غذاکا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر ایثار کروں گا (۳۹)ان کو خلال کا تحفہ پیش کروں گا (۴۰)کھانے کے ہر ایک دو لقمہ پر ہو سکا تو اس نیّت کے ساتھ بلند آواز سے یا وَاجِدُ کہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آجائے۔
دورانِ طعام پانی اور بعدِ طعام چائے پینے کی ترکیب رہتی ہے۔لہٰذا چائے اور پانی پینے کی نیتیں بھی پیشِ خدمت ہیں ۔
’’سرکار کی سنّت مرحبا‘‘ کے پندرہ حُروف کی نسبت سے پانی پینے کی15نیتیں
(۱)عبادت(۲)تِلاوت(۳)والدین کی خدمت (۴) تحصیلِ علمِ دین (۵)سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافلے میں سفر(۶)عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت(۷)اُمورِ آخِرت اور(۸) حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا۔ یہ نیّتیں اُسی وقت مُفید ہوں گی جب کہ فریزر یا برف کاخوب ٹھنڈا پانی نہ ہو کہ ایسا پانی مزید بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ (۹)بیٹھ کر (۱۰)بسم اللہ پڑھ کر (۱۱)اُجالے میں دیکھ کر (۱۲)چوس کر (۱۳)تین سانس میں پیوں گا(۱۴) پی چُکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کہوں گا(۱۵)بچا ہوا پانی نہیں پھینکوں گا۔
’’علمِ دین‘‘ کے چھ حُرُوف کی نسبت سے چائے پینے کی6نیتیں
(۱)بسم اللہ پڑھ کر پیوں گا (۲)سُستی اُڑا کر عبادت (۳) تلاوت(۴)دینی کتابت اور(۵)اسلامی مطالعہ پر قوت حاصل کروں گا (۶)پینے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کہوں گا۔
امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں ، اس طرح کے مقاصِدِ حَسَنہ یعنی اچّھے مقصدوں کے حُصول کی نیّتوں سے پئیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر ہر نیّت پر جُدا جُدا ثواب ملے گا۔ مَدَنی مشورہ ہے کہ دن رات میں صِرف دو تین بار آدھے کپ چائے سے گزارہ کیجئے۔ زیادہ چائے پیٹ میں اُنڈیلنے والے کا شُوگر، گُردہ اور مثانہ وغیرہ کے اَمراض سے بچنا سخت دشوارہے۔
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا منفرِد سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اور آپ کے مُرتّب کردہ دیگر، کارڈز یا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصِل فرمائیں ۔
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کودے دیجئے
شادی، غمی کی تقریبات، اجتماعات، اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تقسیم کرکے ثواب کمائیے۔ گاہکوں کو بانیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر کچھ رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ۔ اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلہ کے ہر گھر میں وقفہ وقفہ سے بدل بدل کر سنتوں بھرے رسائل پہنچا کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں ۔
شیطٰن لاکھ سستی دلائے مگراس مضمون کا اول تا آخِر ضَرورمطالعہ فرمائیں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کی سب سے قیمتی چیز ایمان ہے۔ اعلیٰ حضرت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ارشاد ہے، جس کو زندگی میں سلْب ایمان کاخوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے (برے خاتمے کے اسباب ص ۱۴) ا یمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی ’’مرشدِکامل ‘‘ سے مُرید ہونا بھی ہے۔
بَیْعَت کا ثُبوت اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔
یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر ۷۱)
( ترجمۂ قرآن کنزالایمان)’’جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے‘‘۔
نورُ العِرفان فی تفسیرُ القرآن میں مفسرِ شہیر مفتی احمد یا ر خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس آیتِ مبارَکہ کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں ، ’’ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہیئے شَرِیْعَت میں ’’ تَقْلِید‘‘ کرکے ، اور طریقت میں ’’بَیْعَت‘‘کرکے ، تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔’’ اس آیت میں تقلید، بَیْعَت اور مُریدی سب کاثُبوت ہے۔‘‘
آج کے پُرفِتن دور میں پیری مُریدی کا سلسلہ وسیع تر ضَرورہے ، مگر کامل اور ناقص پیر کا امتیاز مشکل ہے۔ یہ اَللّٰہ عَزَّوجَلَّ کاخاص کرم ہے! کہ وہ ہر دور میں اپنے پیارے مَحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امّت کی اصلاح کیلئے اپنے اَولیاء کرام پیدافرماتا ہے۔ جو اپنی مومنانہ حکمت و فراست کے ذریعے لوگوں کو اپنی اور دیگر مسلمانوں کی اصلاح کا مَدَنی ذہن دینے کی کوشش فرماتے ہیں ۔
مرشد ِکامل جس کی ایک مثال تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِاسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے سامنے ہے۔ جس کے امیر، بانیِ دعوت اسلامی، امیرِ اَہلسنّت ابوبلال حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ، جن کی نگاہ ولایت نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا۔
آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ خلیفۂ قطبِ مدینہ ، مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی وقار الدین قادری علیہ الرحمۃ کے پوری دنیا میں واحد خلیفہ ہیں ۔(آپ کو شارح بخاری، فقیہ اعظم ہند مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃنے سلاسلِ اربعہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خلافت و کتب و احادیث وغیرہ کی اجازت بھی عطا فرمائی، جانشین شہزادہ سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اشرفی علیہ الرحمۃنے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانید و اجازات سے نوازا ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔)
امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں ، اورقادری سلسلے کی تو کیا بات ہے! کہ حضور غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالی عنہ فرماتے ہیں !’’میں اپنے مریدوں کاقیامت تک کے لئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع