30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم بھی اگر اپنے مسائل اللہ عَزَّ وَجَلَّ ا ور اسکے پیارے رَسُوْلصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرمان کے مطابق حل کرنے کی سعی کریں تو اِنْ شآء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دنیا اور آخِرت کی بے شماربھلائیاں حاصل کرنے میں ضَرورکامیاب ہونگے ۔
زبردست مُحَدِث حضرتِ سیِّدُنا ہُدبہ بن خالِد علیہ رحمۃ الماجد کو خلیفۂ بغداد مامون رشید نے اپنے ہاں مدعو کیا، طَعام کے آخِر میں کھانے کے جو دانے وغیرہ گر گئے تھے، مُحَدِثِ موصوف چُن چُن کر تناوُل فرمانے لگے۔ مامون نے حیران ہوکر کہا، اے شیخ، کیا آپ کا ابھی تک پیٹ نہیں بھرا؟ فرمایا، کیوں نہیں ! دراصل بات یہ ہے کہ مجھ سے حضرتِ سیِّدُنا حَمّاد بن سَلَمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک حدیث بیان فرمائی ہے، ’’جو شخص دسترخوان کے نیچے گِرے ہوئے ٹکڑوں کو چُن چُن کر کھائے گا وہ تنگدستی سے بے خوف ہوجائے گا‘‘۔
(اتحاف السادۃ المتقین، الباب الاول، ج۵، ص۵۹۷، دار الکتب العلمیۃ بیروت)
میں اِسی حدیثِ مبارَک پر عمل کررہا ہوں ۔ یہ سُن کر مامون بے حد مُتَأثِّر ہوا اور اپنے ایک خادِم کی طرف اِشارہ کیا تو وہ ایک ہزار دینا ررومال میں باندھ کر لایا۔مامون نے اس کو حضرتِ سیِّدُنا ہُدبہ بن خالِد علیہ رحمۃ الماجد کی خدمت میں بطورِ نذرانہ پیش کردیا۔ حضرتِ سیِّدناہُدبہ بن خالِد علیہ رحمۃ الماجد نے فرمایا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حدیثِ مبارَکہ پر عمل کی ہاتھوں ہاتھ بَرَکت ظاہر ہوگئی۔ (ثَمَراتُ الْاَوراق ج ۱ ص ۸)
احتیاطِ امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ
امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ کوعُموماً کھانا کھا کر چائے ، شربت وغیرہ پینے کے بعد برتن میں پانی ڈال کر اچھی طرح ہِلا جُلا کرپیتے دیکھا گیا ہے تا کہ رِزْق کا کوئی ذرہ بھی ضائع نہ ہو ، ۱۴۲۳ ھج میں سفرِ چل مدینہ کے دوران آپ دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العالِیہ کو دیکھا گیاکہ گرم پانی کے کَپ میں Tea packڈال کر چائے کی پتی حل فرمائی اور دودھ، چینی ڈالنے سے پہلے Tea packکو اچھی طر ح نِچوڑ کر نکالا (جب کہ عُموماً لوگ بغیر نچوڑے پھینک دیتے ہیں ، اور کوئی نچوڑتے بھی ہیں تو چینی ، دودھ حل کرنے کے بعد۔) آپ دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ نے جب چائے نوش فرمالی تو عرض کی گئی ، حضور !اس میں کیا حکمت ہے ؟ارشاد فرمایا ، میں نے محسوس کیا کہ دودھ اور چینی ڈالنے کے بعد اگر Tea pack نچوڑا جائے تودودھ اور چینی کے کچھ اجزاء Tea packمیں رہ جائیں گے ، اس لئے میں نے احتیا طاً پہلے نِچوڑ لیا ، تاکہ کوئی کارآمد جُز ضائع نہ ہونے پائے۔ (سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ ) واقعی امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ کی مَدَنی احتیاطیں دیکھ کر دورِ اسلاف کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔
ہیں شریعَت و طریقت کی حسیں تصویر جو
زُہدو تقویٰ کے نظارے حضرتِ عطار ہیں
رِزْق میں بَرَکت کیلئے اچھی اچھی نیّتیں کرنا بھی بے حد مُفید ہے، نیتوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کامرتب کردہ نیتوں کا کا رڈمکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
’’ مُرشِدُنا، شَیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی‘‘
کے ’’چالیس حُروف ‘‘ کی نسبت سے کھانے کی ’’40 نیّتیں ‘‘ پِیشِ خِدمت ہیں ۔
امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُرتَّب کردہ نیّتوں کی بَرَکت سے نہ صِرف کھانے کے مقصد سے آگاہی حاصل ہوگی بلکہاِنْ شآء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ َّ رِزْق کی بے حُرمتی سے بچاؤ کا مَدَنی ذہن ملنے اور بے بَرَکتی دور ہونے کے ساتھ آخِرت کی ڈھیروں بھلائیوں کے حُصول کے اسباب بھی ہونگے۔
کھانے کی ’’40‘‘نیتیں
فَرما نِ مُصطفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’مسلمان کی نیّت اسکے عَمَل سے بہتر ہے۔‘‘(طبرانی معجم کبیر ، حدیث۵۹۴۲ ، ج ۵، ص۸۵، داراحیاء التراث العَرَ بی بیروت)
(۱، ۲)کھانے سے قبل اور بعد کا وُضو کروں گا (یعنی ہاتھ مُنہ کا اِگلا حصّہ دھوؤں گا اور کُلِّیاں کروں گا) (۳)عبادت (۴)تِلاو ت (۵)والدین کی خدمت (۶)تحصیلِ عِلمِ دین (۷)سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافِلے میں سفر(۸) عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت (۹)اُمورِ آخِرت اور(۱۰) حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا (یہ نِیّتیں اُسی صورت میں مُفید ہوں گی جبکہ بھوک سے کم کھائے، خوب ڈٹ کر کھانے سے اُلٹا عبادت میں سُستی پیدا ہوتی گناہوں کی طرف رُجحان بڑھتا اور پیٹ کی خرابیاں جَنَم لیتی ہیں ) (۱۱)زمین پر (۱۲)دستر خوان بچھانے کی سنّت ادا کرکے (۱۳)سنّت کے مطابِق بیٹھ کر (۱۴)کھانے سے قبل بسم اللہ اور (۱۵)دیگردُعائیں پڑھ کر (۱۶)تین انگلیوں سے (۱۷)چھوٹے چھوٹے نوالے بناکر (۱۸)اچھی طرح چبا کر کھاؤں گا (۱۹)ہر دو ایک لقمہ پر یا وَاجِدُ پڑھوں گا (۲۰)جو دا نہ وغیرہ گر گیا اٹھا کر کھالوں گا (۲۱)روٹی کا ہر نوالہ سالن کے برتن کے اوپر کرکے توڑوں گا تا کہ روٹی کے ذرّات برتن ہی میں گریں (۲۲)ہڈّی اور گرم مصالحہ اچھی طرح صاف کرنے اور چاٹنے کے بعد پھینکوں گا (۲۳)بھوک سے کم کھاؤں گا (۲۴)آخِرمیں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے برتن اور (۲۵)تین بار انگلیاں چاٹوں گا (۲۶)کھانے کے برتن دھوکر پی کر ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب کا حقدار بنوں گا (۲۷)جب تک دستر خوان نہ اُٹھالیا جائے اُس وقت تک بِلا ضَرورت نہیں اُٹھوں گا (کہ یہ بھی سنّت ہے) (۲۸)کھانے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع