دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tangdasti kay Asbab aur in ka Hal | تنگدستی کے اسباب اور ان کا حل

book_icon
تنگدستی کے اسباب اور ان کا حل

اسلئے کھانے سے پہلے بِسْمِ اﷲ شَرِیْف نہ پڑھنے سے کھانے  کی بَرَکت زائل ہوجاتی ہے۔ اگر ایک بھی شخص بِغیربِسْمِ اﷲ شَرِیْف پڑھے کھانے میں شامل ہوجائے تو بھی کھانے سے بَرَکت زائل ہوجاتی ہے۔   

حضرت سیدناابوایوب انصاری (رضی اﷲتعالیٰ عنہ) فرماتے ہیں ہم سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضرتھے۔کھانا پیش کیا گیا، ابتداء میں اتنی بَرَکت ہم نے کسی کھانے میں نہیں دیکھی، مگر آخِرمیں بڑی بے بَرَکتی دیکھی۔ ہم نے عرْض کی، یارَسُوْلَ اﷲ عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ایسا کیوں ہوا؟ ارشاد فرمایا، ہم سب نے کھانا کھاتے وقتبِسْمِ اﷲ پڑھی تھی۔ پھر ایک شخص بِغیربِسْمِ اﷲپڑھے کھانے کو بیٹھ گیا، اس کے ساتھ شیطٰن نے کھانا کھالیا۔(شرح السنہ، کتاب الاطعمۃ، باب التسمیۃ علی الابحل، الحدیث ۲۸۱۸، ج۶، ص۶۱، دا ر الکتب لعلمیۃ)        

   عُلَمائے کِرام فرماتے ہیں ، ناخنوں کا بڑھاہوا ہونا (بھی)تنگی رِزْق کا سبب ہے۔(چالیس دن سے زائد ناخن بڑھانامکروہ تحریمی ہے)(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الکراہۃ، الباب التاسع عشر، ج۵، ص۳۵۸، مطبوعہ کوئٹہ)

تنگدستی کے ’’44‘‘اسباب

          قبلہ شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مشہور زمانہ تصنیف ’’فیضانِ سنّت ‘‘ کے باب ’’آدابِ طعام ‘‘میں ص88تا 90پر تحریر فرماتے ہیں ۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس طرح روزی میں بَرَکت کی وجوہات ہیں اِسی طرح روزی میں تنگی کے بھی اسباب ہیں اگر ان سے بچا جائے تو اِنْ شآء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  روزی میں بَرَکت ہی بَرَکت دیکھیں گے۔ آپ کی معلومات کے لئے تنگدستی کے 44اَسباب عرض کرتا ہوں ۔

          (۱)بِغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانا، (۲)ننگے سر کھانا، (۳) اندھیرے میں کھانا کھانا، (۴)دروازے پر بیٹھ کر کھانا، (۵)میت کے قریب بیٹھ کر کھانا، (۶) جِنابَت (یعنی جماع یا احتلام کے بعد غسل سے قبل)کھانا کھانا، (۷) چارپائی پر بِغیر دستر خوان بچھائے کھانا(۸)نکلے ہوئے کھانے میں دیرکرنا ، (۹)چار پائی پر خود سرہانے بیٹھنا اور کھانا پائینتی (یعنی جس طرف پاؤں کئے جاتے ہیں اس حصے ) کی جانب رکھنا (۱۰) دانتوں سے روٹی کُتَرنا، (برگر وغیرہ کھانے والے بھی احتیاط فرمائیں )(۱۱)چینی یا مِٹّی کے ٹوٹے ہوئے برتن استعمال میں رکھنا خواہ اِس میں پانی پینا(برتن یا کپ کے ٹوٹے ہوئے حصّے کی طرف سے پانی، چائے وغیرہ پینا مکروہ ہے، مِٹّی کے دراڑوالے یا ایسے برتن جن کے اندرونی حصّہ سے تھوڑی سی بھی مِٹّی اُکھڑی ہوئی ہو اُس میں کھانا نہ کھائیے کہ مَیل کچیل اور جراثیم پیٹ میں جاکر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں )(۱۲)کھائے ہوئے برتن صاف نہ کرنا، (۱۳)جس برتن میں کھانا کھایا اُسی میں ہاتھ دھونا، (۱۴)خِلال کرتے وقت جو ریشہ و ذرّات وغیرہ دانتوں سے نکلے اسے پھر منہ میں رکھ لینا، (۱۵)کھانے پینے کے برتن کُھلے چھوڑ دینا، (کھانے پینے کے برتن بسم اللّٰہ کہہ کر ڈھانک دینے چاہئیں کہ بلائیں اُترتی ہیں اور خراب کردیتی ہیں پھر وہ کھانا اور مُشروب بیماریاں لاتا ہے) (۱۶)روٹی کو خوار رکھنا کہ بے ادَبی ہو اور پاؤں میں آئے۔

(ملخص از :  سنی بہشتی زیور ص ۵۹۵ تا۶۰۱)

          حضرتِ  سیِّدُنا امام بُرہان ُالدّین زَرنُوجی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے تنگدستی کے جو اَسباب بیان فرمائے ہیں اُن میں یہ بھی ہیں ۔(۱۷)زیادہ سونے کی عادت( اس سے جہالت بھی پیدا ہوتی ہے)(۱۸)ننگے سونا(۱۹)بے حیائی کے ساتھ پیشاب کرنا(لوگوں کے سامنے عام راستوں پر بلا تکلُّف پیشاب کرنے والے غور فرمائیں ) (۲۰)دستر خوان پر گرے ہوئے دانے اور کھانے کے ذرّے وغیرہ اُٹھانے میں سُستی کرنا (۲۱)پیاز اور لہسن کے چھلکے جلانا، (۲۲)گھر میں کپڑے سے جھاڑو نکالنا(۲۳)رات کو جھاڑو دینا(۲۴)کُوڑا گھر ہی میں چھوڑدینا(۲۵)مَشائخ کے آگے چلنا(۲۶)والِدَین کو ان کے نام سے پُکارنا (۲۷)ہاتھوں کو گارے یا مِٹّی سے دھونا۔ (۲۸)دروازے کے ایک حصّے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا، (۲۹)بیتُ الخَلا میں وُضو کرنا (۳۰)بدن ہی پر کپڑا وغیرہ سی لینا، (۳۱)چہرہ لباس سے خشک کرلینا(۳۲)گھر میں مکڑی کے جالے لگے رہنے دینا(۳۳)نَماز میں سُستی کرنا (۳۴)نَمازِ فَجر کے بعد مسجِد سے جلدی نکل جانا(۳۵)صبح سویرے بازار جانا(۳۶)دیر گئے بازار سے آنا(۳۷)اپنی اولادکو ’’کوسنیں ‘‘ (یعنی بددعائیں ) دینا(اکثر عورتیں بات بات پر اپنے بچوں کو بد دعائیں دیتی ہیں اور پھر تنگدستی کے رونے بھی روتی ہیں ) (۳۸)گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا (۳۹)چراغ کو پھونک مار کر بُجھا دینا(۴۰)ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا(۴۱)ماں باپ کیلئے دعائے خیر نہ کرنا(۴۲)عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور(۴۳)پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا(۴۴)نیک اعمال میں ٹال مٹول (ٹال-م َ۔ٹول)کرنا۔     (تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّمِ طَرِیْقُ التَّعَلِّمِ ۷۳ تا ۷۶ بابُ المدینہ کراچی)

          خاص بات

رِزْق میں بَرَکت کے طالب کو چاہیے کہ وہ مذکورہ بے بَرَکتی کے اسباب پر نظر رکھتے ہوئے ان سے نَجات کی ہرممکن صورت میں کوشش کرے یہ بھی معلوم ہوا کہ کثرتِ گناہ کے سبب رِزْق میں بَرَکت ختْم ہو جاتی ہے، لہذا گناہوں سے ہرصورت بچنے کی کوشش کرے کہ گناہ، کثیر آفات وبَلِیَّات کے نُزول کا سبب بھی ہوتے ہیں ۔

لمحہ فکریہ

  امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ کوئی اپنے کردار سے ظاہر کرے کہ میں نمازیں بھی قضا کروں اوراس کی نُحوست کے اثرات سے بھی مَحفوظ رہوں ، کھاتے پیتے وقت بِسْمِ اﷲ شَرِیْف نہ پڑھ کر شیطٰن کوبھی شامل رکھوں اوررِزْق میں بَرَکت کی خواہش بھی کروں ۔خرید وفروخت کے وقت حلال و حرام کی تمیز بھی نہ رکھوں اوررز ق میں کشادگی کا طالب بھی رہوں تو آپ خود فیصلہ فرمائیں !یہ کس طرح ممکن ہے کہ آگ میں ہاتھ ڈالنے والے کاہاتھ نہ جلے۔

وسوسۂ شیطانی کی کاٹ

      ہو سکتا ہے کسی کو شیطٰن یہ وَسوَسہ ڈالے کہ، فُلاں بے نمازی، حرام کمانے والااور سنتوں کا تارِک، جودِن رات اﷲ  عَزَّ وَجَلَّ  اوراسکے پیارے رَسُوْل صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضگی والے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن