30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تِری سُنَّتیں سِکھانا مَدَنی مدینے والے (وسائلِ بخشش)
اسلامی بہنوں کی اِجتماع گاہ میں جانا
سُوال : سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی آخری نشست اِسلامی بہنوں کے لیے مختلف مقامات پر ریلے ہوتی ہے ۔ اگر کسی کو اِجتماع گاہ دُور ہو تو کیا وہ اسلامی بہنوں کے اِس اِجتماع کے قریب اِسلامی بھائیوں کے ساتھ جمع ہو کر بیان سُن سکتا ہے ؟
جواب : اِسلامی بھائیوں کو اسلامی بہنوں کی اِجتماع گاہ کے قریب ہرگز ہرگز نہیں جانا چاہیے کہ وہاں جانا گویا شیطان کو اُنگلی پکڑوانا اور فتنے کو گلے لگانا ہے ۔ نبیٔ کریم، رَء ُوفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰو ۃِ وَالتَّسْلِیْم کا فرمانِ عظیم ہے : میں نے اپنے پیچھے مَردوں پر زیادہ مُضِر (یعنی نقصان دہ) فتنہ عورتوں سے بڑھ کر کوئی نہ چھوڑا ۔ )[1] ( اسلامی بہنوں کی اِجتماع گاہ میں جانے والا لاکھ اِحتیاط کرلے پھر بھی عورتوں کی چادروں پر نظر پڑنے کا اَندیشہ تو رہے گا اور یہ بھی خطرے سے خالی نہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عَلَاء بِن زِیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد فرماتے ہیں : اپنی نظر کو عورت کی چادر پربھی نہ ڈالو کیونکہ نظر دِل میں شَہوت پیدا کرتی ہے ۔ )[2](
یاد رَکھیے ! فقط اِجتماع کی آخری نشست میں شِرکت کر لینے کا نام اِجتماع نہیں بلکہ سُنَّتوں بھرا اِجتماع تین روزہ بھی ہوتا ہے اس کی بَرکتیں اور ثواب صحیح معنوں میں وہی حاصِل کر سکتا ہے جو راہِ خدا میں اپنا مال خرچ کر کے ، سفر کی صُعُوبَتیں بَرداشت کرتے ہوئے تینوں دِن وہاں شِرکت کرے ۔ اسلامی بہنوں کی اِجتماع گاہ میں آخری نشست میں حاضِر ہو کر دِل کو مَنا لینا یہ ہر گز دُرُست نہیں اور نہ ہی شَرعی مصلحتوں کے مُطابق ہے ۔ بہارِ شریعت میں ہے : ”دَرْءُ الْمَفَاسِدِ اَوْلٰی مِنْ جَلْبِ الْمَصَالِحِ یعنی خَرابیوں کو دُور کرنا زیادہ بہتر ہے حصولِ منافع سے ۔ “پس جب مَفاسِد (یعنی خرابیوں) اور مَصَالِح (یعنی اچھائیوں) میں تَضاد (یعنی مخالفت) واقع ہو تو مَصَالِح کو تَرک کر کے مَفاسِد کو دُور کیا جائے گا (یعنی خرابیاں دُور کرنے کے لیے بعض اچھے کام چھوڑ دیئے جائیں گے ) کیونکہ شریعتِ مطہرہ کی توجہ مُحَرَّمات و ممنوعات و مَفاسِد کو دُور کرنے میں زیادہ سخت ہے بہ نسبت مامُورات و مَصَالِح کو بَروئے کار لانے کے (یعنی شریعت میں وہ کام جو حرام یا ممنوع ہیں یا ان میں خرابیاں ہیں ان کو چھوڑنا زیادہ اَہم ہیں دِیگر نیکیاں کرنے کے مقابلے میں) ۔ )[3](لہٰذا آخری نشست میں شِرکت کرنے سے اگرچہ کچھ نہ کچھ منافع حاصِل ہوں گے لیکن عورتوں سے اِختلاط کے سبب پیدا ہونے والے فساد کی وجہ سے اب وہاں جانے کی ممانعت ہو گی ۔
سُن لو شیطاں نے ہر سُو شہوت کا
خوب پھیلا کے جال رکھا ہے (وسائلِ بخشش)
سُوال : ”جب مَدَنی چینل وغیرہ کے ذَریعے گھر بیٹھے ہی اِجتماع میں ہونے والے بیانات سُننا ممکن ہے تو پھر اِس قدر مشقتیں جھیل کر اِجتماع گاہ کیوں جائیں؟“ایسا کہنا کیسا ہے ؟
جواب : گھر بیٹھے بٹھائے اِجتماع میں ہونے والے بیانات اگرچہ سُننا ممکن ہے مگر اِجتماع میں حاضِر ہو کر سُننے کے جو فَضائل و بَرکات ہیں وہ گھر بیٹھ کر سُننے سے کبھی حاصِل نہیں ہو سکتے مثلاًاِجتماع کے لیے علمِ دِین سیکھنے کی نیت سے سفر کرنے کے فَضائل، راہِ خدا میں مال خرچ کر نے کا ثواب، دَورانِ سفر پیش آنے والی تکالیف پر صَبر کرنے کا اَجر ، نیک لوگوں کی صُحبت اور ان کے قُرب کی بَرکتیں وغیرہ وغیرہ بہت سے ایسے اُمُور ہیں جو گھر بیٹھے بٹھائے حاصِل نہیں ہو سکتے لہٰذا اِجتما ع میں اوَّل تاآخر شِرکت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ اگر ہر شخص یہ سوچ کر کہ” گھر بیٹھے بٹھائے اِجتماع سُننا اور ثواب حاصِل کرنا ممکن ہے یا میرے اِجتماع میں نہ جانے سے کیا فَرق پڑتاہے “اِجتماع میں نہ جائے تو پھر اِجتماع کیسے ہو گا ، ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کیسے ہو گی ؟
یاد رکھیے ! گھر میں بیٹھ کر اِجتماع سُننے سے اگرچہ ثواب مِل جاتا ہے مگر اس کا مَطلب ہرگز یہ نہیں کہ اب اِجتماع میں جا نا ہی چھوڑ دیا جائے ، اِجتماع میں جانا اور اس کی بَرکتیں پانا اپنی جگہ مُسَلَّم(یعنی تسلیم شُدہ)ہے اس کا مقابلہ گھر میں بیٹھ کر سُننے والے سے نہیں ہو سکتا جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے : جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے صبح اور شام سو سو بار سُبْحٰنَ اللّٰہ پڑھے تو وہ 100 حج کرنے والے کی طرح ہے ۔ )[4](اب اِس حدیثِ پاک کا یہ مَطلب نہیں کہ صبح و شام سو سو بار یہ تسبیح پڑھ لیں اور حج کرنا چھوڑ دیں ۔ چنانچہ اِس حدیثِ پاک کی شَرح بیان کرتے ہوئے مشہور مُفَسِّر، حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : خیال رہے کہ حج کا ثواب مِلنا اور ہے ، حج کی ادا کچھ اور، یہاں ثواب کا ذِکر ہے نہ کہ اَدائے حج کا، جیسے اَطِبّاء کہتے ہیں کہ” ایک گرم کئے ہوئے مُنَقّہ (یعنی ایک قسم کی بڑی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع