دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Talaq kay Aasan Masail | طلاق کے آسان مسائل

book_icon
طلاق کے آسان مسائل

        اور اگر عورت طلاق بائن یا وفات کی عدت میں ہے تو اُسے زینت کرنا حرام ہے۔ زینت نہ کرنے کا معنی یہ ہے ۔ہر قسم کے زیور سونے ، چاندی ، جواہر وغیرھا کے اور ہر قسم اور ہر رنگ کے ریشم کے کپڑے اگر چہ سیاہ ہوں نہ پہنے ۔ اور کپڑے اور بدن پر خوشبو نہ لگائے۔ نہ تیل استعمال کرے نہ کنگھی کرے نہ سیاہ سرمہ لگائے یوہیں سفید خوشبودار سرمہ بھی نہ لگائے ۔یونہی مہندی لگانا یا زعفران یا کسم یا گیروکے رنگے ہوئے کپڑے یا سرخ کپڑے پہننا یہ سب ممنوع ہیں ۔ البتہ سر درد کی وجہ سے سر میں تیل لگا سکتی ہے اور موٹے دندانوں کی کنگھی بھی کرسکتی ہے اور آنکھوں میں درد کی وجہ سے بقدر ضرورت سرمہ بھی لگاسکتی ہے ۔یعنی اگر رات کو سرمہ لگانا کفایت کرے تو رات ہی کو لگانے کی اجازت ہے ۔دن میں نہیں اور سفید سرمہ سے ضرورت پوری ہوجائے تو سیاہ سرمہ لگانا منع ہے ۔ یونہی عدت میں چوڑیاں پہننا گلے میں ہار یا لاکٹ، کانوں میں یا ناک میں کانٹے بالیاں پہننا سب ممنوع ہے ۔ (رد المحتار ۵/  ۲۱۷، ۲۱۹)

   دورانِ عدت عورت گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتی البتہ اگر وفات کی عدت میں ہو۔ اور کسب حلال کیلئے باہر جانا پڑے تو عورت دن کے وقت جاسکتی ہے جبکہ رات کا اکثر حصہ گھر میں گزارے اور یہ جانا بھی اس صورت  میں ہے جب خرچے کے لئے رقم نہ ہو اگر بقدر کفایت رقم ہے تو باہر نکلنا ممنوع ۔ جس مر ض کا علاج گھر میںنہیں ہوسکتا اس کے لئے بھی باہر جاسکتی ہے ۔جس مکان میں عدت گزارنا واجب ہے اُس کو چھوڑ نہیں سکتی۔ البتہ اگر شوہر یا مالکانِ مکان یا عدتِ وفات میں شوہر کے ورثاء نکال دیں یا مالکِ مکان کرایہ مانگے اورکرایہ ہے نہیں یاجہاں مال ، آبرو کو صحیح اندیشہ لاحق ہو ۔تو مکان بدل سکتی ہے۔(رد المحتار۵/ ۲۲۳، ۲۲۵)

سوال نمبر ۳۵ : عورت کتنے دن عدت گزارے گی ؟

جواب : اگر شوہر فوت ہوگیا تو عورت۴مہینے۱۰دن عدت گزارے گی (البقرۃ۲۳۴) اور اگر عورت حاملہ ہو تو عدتِ وفات بچہ جننا ہے ایک گھنٹے بعد جَن دے یا۹ مہینے بعد ( الطلاق ۴) اور اگر شوہر نے عورت کو طلاق دی ہو تواسمیں متعدد صورتیں ہیں(۱) عورت حاملہ ہو بچہ جننا عدت ہے۔(الطلاق ۲۸) (۲)عورت کو حیض آتا ہے تو مکمل تین حیضوں کا گزر جانا (البقرۃ ۲۲۸) اور اگر عورت کو حیض میں طلاق دی ہو تو اس حیض کا اعتبار نہیں ، بلکہ اس کے بعد نئے سرے سے مکمل تین حیضوں کا گزرنا ضروری ہے ، (۳)اگر عورت کو حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا یا عورت اتنی عمر کی ہوچکی ہے کہ حیض آنا بند ہوگیا ہے ۔تو ان کی عدت تین مہینے ہے (الطلاق۲۸) البتہ اگر لڑکی کو حیض نہیں آیا تھا اور وہ مہینے کے حساب سے عدت گزار رہی تھی ۔ کہ حیض شروع ہوگیا تو اب تین حیض سے ہی عدت پوری کرے گی ۔

        وفات کی عدت تو عورت کو بہرصورت گزارنی ہوتی ہے عورت چھوٹی عمر کی ہو یا زیادہ عمر کی ، شوہر سے خلوت ہوئی یا نہیں ۔ البتہ طلاق کی عدت اسی صورت میں گزارنا پڑے گی ۔ جب عورت سے مرد کی خلوت ہوئی ہو اگرمرد و عورت کی خلوت صحیحہ نہیں ہوئی تو عدت بھی نہیں بلکہ عورت طلاق کے فورا بعد نکاح کرسکتی ہے ۔     

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ! طلاق کے موضوع پر چند مسائل جمع کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، اللہ تَعَالٰی سے دعا ہے کہ وہ اسے اپنی بارگاہِ عزت میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، عام عوام کے لیے فائدہ مند اور حصول علم کا ذریعہ اور راقم کیلئے مغفرت کا سبب بنائے ۔      

                  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

                        محمد قاسم العطاری  عفی عنہ

                        ۲۶ ربیع النور  ۱۴۲۴ھ  بمطابق  ۲۹ مئی  ۲۰۰۳ء

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن