30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
چودھویں علامت : ہر ایک سے بحث کرکے غالِب آنے کی کوشش کرنا، دوسرے کی دُرُست بات کو غَلَط اور اپنی غَلَط بات کو بھی سب سے بہتر تَصَوُّر کرنا۔(الحدیقۃ الندیۃ، ج۱، ص۵۸۸)
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
پندرھویں علامت : کسی کو حقیرجان کر اُس کے حقوق ادا نہ کرنا اور اگر اُس سے حق کی ادائیگی کا مطالبہ کیاجائے تواسے تسلیم نہ کرنا ۔(جامع العلوم والحکم، ص۴۱۷ملخصاً)
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
سولہویں علامت : ہر وقت دوسروں کے مقابلے میں اپنی برتری کے پہلو تلاش کرتے رہنا۔(احیاء علوم الدین، ج۳، ص۴۳۰ملخصًا)
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
سترھویں علامت : اپنے گھر کے کام کاج کرنے ، بازار سے سودا سلف اُٹھا کرلانے کو کسرِ شان سمجھنا ۔(الحدیقۃ الندیۃ، ج۱، ص۵۸۶)
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
مَدَنی پھول : اگر مرض، تکلیف، سستی یا بڑھاپے کی وجہ سے گھر کے کام کاج میں ہاتھ نہیں بٹاتا توایسے شخص پر کوئی الزام نہیں ۔ (الحدیقۃ الندیۃ، ج۱، ص۵۸۶)
اٹھارھویں علامت : کم قیمت لباس پہننے میں شرم محسوس کرناکہ لوگ کیا کہیں گے!(ایضاً)
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
اُنیسویں علامت : امیروں کی دعوت میں پورے اہتمام سے شریک ہونا اور غریبوں کی دعوت کو سرے سے قَبول ہی نہ کرنا ۔(ایضاً)
مُحَاسَبَہ : کہیں ہم بھی تو ایسے نہیں ؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ’’ فیضان سنت‘‘ جلد 2 کے 505 صَفحات پر مشتمل باب ، ’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صَفْحَہ 325پر ہے : نمازوں اور سنّتوں پر عمل کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے ، آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے چنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح کا بیان ہے کہ میری ریڑھ کی ہڈی کا مُہرہ اپنی جگہ سے ہل گیا تھا۔بَہُت علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ ایک اسلامی بھائی کے ترغیب دلانے پر عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیا۔ رات کے کھانے کے وَقت اچانک مجھے زور دار چھینک آئی جس سے میرا سارا جسم لرز اٹھا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس انوکھی چھینک کی بَرَکت سے میری ریڑھ کی ہڈی کا مُہرہ اپنی جگہ پر دُرُست ہوگیا۔
ریڑھ کی ہڈّیوں ، کی بھی بیماریوں ،
تاجدارِ حرم کا، جو ہو گا کرم،
سے ملیگی شِفا، قافِلے میں چلو
پائیگا دل جِلا، قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! مَدَنی قافلے کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں ! کہ اِس کی برکت سے زور دار چھینک آئی اور پیٹھ کا مُہرہ درست ہوگیا ! چھینک اللہ عَزَّوَجَلَّ کو پسند ہے اور اس کی بھی کیا خوب برکتیں ہیں ! دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پر مشتمل رسالہ ، ’’101 مدنی پھول‘‘ صَفْحَہ13تا14پر ہے : (1) جو کوئیچھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَالکہے اور اپنی زبان سارے دانتوں پر پھیر لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ ( مراٰۃُ المناجیح ج۶ ص ۳۹۶ )(2) حضرتِ مولائے کائنات ، علیُّ المُرتَضٰیکَرَّمَ اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں : جوکوئیچھینک آنے پراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَالکہے تو وہ داڑھ اور کان کے درد میں کبھی مبتَلانہیں ہوگا۔ (مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِیْح ج۸ ص۴۹۹تحت الحدیث ۴۷۳۹) (3)چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنا چاہیے بہتر یہ ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَالکہے۔ (4) سننے والے پر واجب ہے کہ فو را ً یَرحَمُکَ اللّٰہ ‘‘( یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھ پر رحم فرمائے)کہے۔ اور اتنی آواز سے کہے کہ چھینکنے والاخود سن لے ۔(بہارِشریعت حصّہ۱۶ص۱۱۹ )(5)جواب سن کر چھینکنے والاکہے : ’’ یَغْفِرُاللّٰہُ لَنَاوَلَکُمْ ‘‘(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے ) یایہ کہے : ’’ یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ‘‘(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں ہدایت دے اورتمہارا حال درست کرے)۔(عالَمگیری ج ۵ ص ۳۲۶) (غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۳۲۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع