دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Takabbur | تکبر

book_icon
تکبر

         اَلْحَمْدُللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  ! شیخِ طریقت، امیراہل ِ سنت ، بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اِس پرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنامِ ’’مَدَنی انعامات‘‘بصور ت سوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40اور’’ خصوصی اسلامی بھائیوں ‘‘ (یعنی گونگے بہروں )کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں ۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اور طَلَبہ’’ مدنی انعامات‘‘ کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’فکرِمدینہ ‘‘یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر ’’مَدَنی انعامات‘‘ کے پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ ان مَدَنی انعامات کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ   تَعَالٰی کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوتی چلی جاتی ہیں اوراس کی برکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    پابند ِ سنّت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتاہے ۔ہمیں چاہئے کہ باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے’’ مَدَنی انعامات کا رسالہ‘‘ حاصل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ (یعنی اپنا مُحاسبہ) کرتے ہوئے اس میں دئیے گئے خانے پُر کریں اورہر مَدَنی یعنی قَمری ماہ (ہجری سن) کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مَدَنی انعامات کے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیں ۔

 آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خواب میں بشارت دی

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کرنے والے کس قَدَر خوش قسمت ہوتے ہیں اِس کا اندازہ اس مَدَنی بہار سے لگایئے چُنانچِہ حیدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حَلفیہ بیان ہے کہ ماہِ رجبُ المرجَّب ۱۴۲۶ھ کی ایک شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارکہ کو جُنبش ہوئی اور رحمت کے پھول جھڑنے لگے ، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے :  جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی انعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کرے گا، اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ   اُس کی مغفِرت فرمادیگا۔

مَدَنی انعامات کی بھی مرحبا کیا بات ہے

                       قُربِ حق کے طالبوں کے واسِطے سوغات ہے  (فیضانِ سنت، ج۱، باب فیضانِ رمضان، ۱۱۳۵)   

(۱۸) سات مُفید اَوراد

        پیارے اسلامی بھائیو!تکبُّرسے بچنے کے لئے مذکورہ اُمُور کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی کیجئے ، مَثَلاً

 (1)  جب بھی دل میں تکبّر محسوس ہو تو’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ‘‘ ایک بار پڑھنے کے بعد اُلٹے کندھے کی طرف تین بار تُھوتُھو کردیجئے ۔

 (2)   روزانہ دس بار ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ‘‘پڑھنے والے پر شیطان سے حفاظت کرنے کے لئے اللہ   عَزَّوَجَلَّ    ایک فِرِشتہ مقرر کردیتا ہے ۔

(مسند ابی یعلیٰ ، مسند انس بن مالک ، الحدیث ۴۱۰۰، ج۳، ص۴۰۰ ملخصاً)

 (3)  سورۂ اخلاص گیارہ بار صبح (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صبح ہے) پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے ۔(الوظیفۃ الکریمہ، الاذکار الصباحیۃ، ص۱۸)

 (4)  سورۃُ الناس پڑھ لینے سے بھی وسوسے دور ہوتے ہیں ۔

 (5)  جو کوئی صبح وشام اکیس اکیس بار ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِا للّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ‘‘  پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو ان شاء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ    وسوسۂ شیطانی سے بہت حد تک امن میں رہے گا۔     

       (مراٰۃ المناجیح، باب الوسوسۃ، ج۱، ص۸۷)

 (6)  ’’ھُوَالْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَبِکُلِّ شَیْ   ءٍ عَلِیْمٌ‘‘ کہنے سے فوراً وسوسہ دور ہوجاتا ہے ۔

 (7)  سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْخَلاَّقِ ط اِنْ یَّشَاْ یُذْھِبْکُمْ وَیَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ ط وَمَاذٰلِکَ عَلَی اللّٰہ بِعَزِیْزٍ کی کثرت اسے (یعنی وسو سے کو) جڑ سے قطع کردیتی ہے۔(فتاویٰ رضویہ تخریج شدہ ، ج۱، ص۷۷۰)

علاج کے باوُجُود افاقہ نہ ہو تو؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر بھرپور علاج کے بعد بھی افاقہ نہ ہوتو گھبرائیے نہیں بلکہ علاج جاری رکھئے کہ ’’دل کو بھی آرام ہوہی جائے گا ۔‘‘کیونکہ اگر ہم نے علاج ترک کر دیا تو گویا خود کو مکمَّل طور پر شیطان کے حوالے کر دیا اور وہ ہمیں کہیں کا نہ چھوڑے گا۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ تکبُّر سے جان چھُڑانے کی کوشش جاری رکھیں ۔ حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ الوالی    (اَ لْمُتَوَفّٰی۵۰۵ھ) ہم جیسوں کو سمجھاتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’اگر تم محسوس کرو کہ شیطان، اللہ   عَزَّوَجَلَّ   سے پناہ مانگنے کے باوُجُود تمہارا پیچھا نہیں چھوڑتا اور غالب آنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ   عَزَّوَجَلَّ    کو ہمارے مجاہدے ، ہماری قُوّت اور صبر کا امتحان مقصود ہے یعنی اللہ   تَعَالٰی آزماتا ہے کہ تم شیطان سے مقابلہ اور مُحارَبہ(یعنی جنگ) کرتے ہو یا اس سے مغلوب ہوجاتے ہو ۔‘‘

(منہاج العابدین، العائق الثالث :  الشیطٰن ، ص۴۶، ملخصاً)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

’’مدینہ‘‘ کے پانچ حُروف کی نسبت   سے5متفرَّق مَدَنی پھول

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن