دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Takabbur | تکبر

book_icon
تکبر

         امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر اِستری کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر کھلتے ہوئے سبز رنگ کا سادہ عمامہ باندھتے ہیں ۔ایک مَدَنی مذاکرے میں اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا :  ’’میں عمدہ اور مہنگا لباس پہننا پسند نہیں کرتا حالانکہ میں اللہ  عَزَّوَجَلَّ   کے کرم سے بہترین لباس پہن سکتا ہوں ۔ مجھے تحفے میں بھی لوگ نہایت قیمتی اورچمکدار قسم کے کپڑے دے جاتے ہیں لیکن میں خود پہننے کی بجائے کسی اور کو دے دیتا ہوں کیونکہ ایک تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ میرے مزاج میں  اللہ   تَعَالٰی نے سادگی عطا فرمائی ہے ، دوسرا میرے پیچھے لاکھوں لوگ ہیں اگر میں مہنگے ترین لباس پہنوں گا تو یہ بھی میری پیروی کرنے کی کوشش کریں گے۔ مالدار اسلامی بھائی تو شایدپیروی کرنے میں کامیاب ہوبھی جائیں لیکن میرے غریب اسلامی بھائی کہاں جائیں گے اس لئے میں اپنے غریب اسلامی بھائیوں کی محبت میں عمدہ لباس پہننے سے کتراتا ہوں ۔‘‘      

   اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(۱۷) مَدَنی ماحول اپنا لیجئے

        تکبر اور دیگر گناہوں سے بچنے کا جذبہ پانے کے لئے  تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اپنا لیجئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ ! ’’دعوتِ اسلامی‘‘نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوان اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقِلاب برپا کردیا، کئی بگڑے ہوئے نوجوان توبہ کر کے راہِ راست پر آگئے ، بے نمازی نہ صرفنمازی بلکہ نَمازیں پڑھانے والے (یعنی اِمام مسجد)بن گئے، ماں باپ سے نازیبا رَوِیّہ اختیار کرنے والے باادب ہوگئے ، کفر کے اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو نورِ اسلام نصیب ہوا، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواہش مند کعبَۃُ الْمُشَرَّفہ  وگنبدِخَضرا کی زیارت کے لئے بیقرار رہنے لگے ، دنیا کے بے جا غموں میں گھلنے والے فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، فُحش رَسائل اور پھوہڑ ڈائجسٹوں کے شائقین عُلَمائے اَہلسنّت دَامَتْ فُیُوْضُھُم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  میں سفر کرنے والے بن گئے اورمحض دنیا کی دولت اکٹھی کرنے کو مقصدِ حیات سمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  ) ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔  ‘‘  ’’دعوت ِ اسلامی‘‘ سے وابَستہ ہونے کی برکت سے اعلیٰ اَخلاقی اَوصاف اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے کردار کا بھی حصّہ بنتے چلے جائیں گے ۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے’’ دعوت ِ اسلامی‘‘ کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ   میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرے۔ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے آپ کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا، اِن شَاء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   ۔ اِسلامی بہنوں کو بھی چاہئے کہ اپنے شہر میں ہونے والے اِسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کریں اور دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کی مُسافِرہ بننے کی سعادت بھی حاصِل فرماتی رہیں مگر اسلامی بہنوں کے مَدَنی قافِلے کی ہر مُسافِرہ کے ساتھ اُس کے بچّوں کے ابّو یا قابِلِ اعتماد مَحرم کا ساتھ ہونا لازِمی ہے نیز ذمّے داران کو اپنی مرضی سے مَدَنی قافِلے سفر کروانے کی اجازت نہیں مَثَلاً پاکستان کی اسلامی بہنو ں کے مَدَنی قافلے کے لئے

’’ اسلامی بہنوں کی مجلس برائے پاکستان ‘‘کی منظوری ضَروری ہے۔

ایماں کی بہار آئی فیضانِ مدینہ میں

        دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ’’ فیضان سنت‘‘ جلد 2 کے 505 صَفحات پر مشتمل باب ، ’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صَفْحَہ 96پرشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت  بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ لکھتے ہیں : سلطان آباد (باب المدینہ کراچی ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لبِّ لُباب ہے کہ ہمارے عَلاقے میں ایک غیرمسلم(عمر تقریباً 30سال) اپنے دوستوں کے ساتھ رہتا تھا جن میں کچھ مسلمان بھی تھے، آج کل کے اکثر نوجوانوں کی طرح یہ لوگ بھی کیبل پر فلمیں ڈِرامے دیکھا کرتے تھے۔ جب   رَمَضانُ المبارَک(۱۴۲۹ ھ) میں مَدَنی چینل کا آغاز ہواتو کیبل پر اس کے مَدَنی سلسلے جاری ہوئے، اُس غیرمسلم نے جب یہ سلسلے دیکھے تواُسے بڑے اچّھے لگے۔اب وہ اکثر وبیشتر مَدَنی چینل ہی دیکھا کرتا ، مَدَنی چینل کی بَرَکت سے آخِر کار وہ کفر کے اندھیرے سے نَجات پانے اور اسلام کے نُور سے اپنے دل کو چمکانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ حاضِر ہوا، اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ پھریہ اسلامی بھائی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں ہزاروں اسلامی بھائیوں اور مَدَنی چینل کے ناظِرین کے سامنے سرکارِ غوثِ اعظم  علیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ الاکرمکا مُرید ہو کر قادری رضوی بھی بن گیا ۔نمازِ باجماعت کی پابندی شروع کردی ، چِہرے پرداڑھی شریف سجا لی ، کبھی کبھارسبز سبز عمامہ شریف سر پر سجا کر اس کا فیض بھی لُوٹنے لگا، دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ الْمدینہ (بالِغان )میں قراٰنِ مجید پڑھنے کا سلسلہ بھی شُروع کردیا۔ صَحرائے مدینہ ، مدینۃ الاَولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی شریک ہوا ۔ اللہ   تَعَالٰی ان کو اور ہم سب کو ایمان پر ثابت قدم رکھے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

کیا آپ نیک بننا چاہتے ہیں ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن