دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Takabbur | تکبر

book_icon
تکبر

صاحِب سے فرمایا مکان کا پتہ دریافت کر لیجئے۔غرض صاحبزادے مکان کا پتہ بتا کر خوش خوش چلے گئے ۔

        دوسرے دن جب وقتِ مقررَّہ پر اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت عصائے مبارک ہاتھ میں لئے ہوئے باہَر تشریف لائے اور حاجی صاحِب سے فرمایا :  ’’چلئے۔‘‘ (تو) انہوں نے عرض کی : ’’کہاں ؟ فرمایا : ’’ان صاحبزادے کے یہاں دعوت کا جو وعدہ کیا ہے، آپ کو مکان کا پتہ معلوم ہو گیا ہے یا نہیں ؟‘‘عرض کی : ’’ ہاں حُضور!ملوک پور میں ہے۔‘‘ اور ساتھ ہو لئے ۔جس وقت مکان پر پہنچے تو وہ صاحبزادے دروازہ پر کھڑے انتظار میں تھے۔ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کو دیکھتے ہی یہ کہتے ہوئے مکان کے اندر کی طرف بھاگے : ’’ مولوی صاحِب آ گئے۔‘‘ دروازہ کے باہَر ایک چَھپَّر بنا ہوا تھا۔ آپ  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّتوہاں کھڑے ہو کر انتظار فرمانے لگے۔کچھ دیر بعد ایک بوسیدہ چٹائی آئی اور ڈَھَلیا میں موٹی موٹی باجرہ کی روٹیاں اور مٹّی کی رکابی میں وُہی ماش کی دال جس میں مرچوں کے ٹکڑے پڑے ہوئے تھے، لا کر رکھ دی گئی اوروہ صاحبزادے کہنے لگے :  ’’ کھائیے۔‘‘ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت  نے فرمایا : ’’بہت اچھا ! کھاتا ہوں ، ہاتھ دھونے کے لئے پانی لے آئیے۔‘‘اُدھر وہ پانی لانے کو گئے اور اِدھر حاجی صاحِب نے کہاکہ حضور! یہ مکان نقّارچی(یعنی نقّارہ بجانے  والے)کا ہے۔ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت یہ سن کر کَبیدہ خاطر(یعنی رنجیدہ)ہوئے اور طنزاً فرمایا : ’’ابھی کیوں کہا، کھانا کھانے کے بعد کہا ہوتا!‘‘اِتنے میں وہ صاحبزادے پانی لے کر آ گئے۔ آپ  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے دریافت فرمایا : ’’آپ کے والِد صاحب کہاں ہیں اور کیا کام کرتے ہیں ؟‘‘ دروازہ کے پردے کے پیچھے سے ان صاحبزادے کی والِدہ صاحِبہ نے عرض کی :  ’’حضور! میرے شوہر کا انتِقال ہو گیا ، وہ کسی زمانے میں نَوبت (یعنی نقَّارہ)بجاتے تھے، اِس کے بعد توبہ کر لی تھی، اب صرف یہ لڑکا ہے جو راج مزدُوروں کے ساتھ مزدُوری کرتا ہے۔‘‘ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے یہ سُن کر دعائے خیر و بَرَکت فرمائی۔حاجی صاحب نے حضور کے ہاتھ دھلوائے اور خود بھی ہاتھ دھو کر شریک طعام ہوگئے مگر دل ہی دل میں یہ سوچتے رہے کہ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کو کھانے میں بہت احتیاط ہے، غذا میں سوجی کے بِسکُٹ کا اِستعمال ہے، یہ روٹی اور وہ بھی باجرے کی اور اِس پر ماش کی دال، کس طرح تناوُل فرمائیں گے؟ ‘‘مگر قربان اِس اَخلاق اور دلداری کے کہ میزبان کی خوشی کے لئے خوب سیر ہو کر کھایا۔حاجی صاحب کا بیان ہے کہ میں جب تک کھاتا رہا،  اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت بھی برابر تناول فرماتے رہے وہاں سے واپسی میں پولیس چوکی کے قریب میرے شبہے کو دُور کرنے کے لئے اِرشاد فرمایا : اگر ایسی خُلوص کی دعوت روز ہو تو میں روز قبول کروں ۔‘‘

(حیات اعلیٰ حضرت، ج۱، ص۱۲۲، ۱۲۳)   

غریبوں پر خصوصی شفقت

        محدِّث اعظم پاکستان حضرت علّامہ مولانا محمدسردار احمد قادری علیہ رحمۃ  اللہ  القوی عُمُوماًمالداروں کی دعوت قبول نہ کرتے تھے لیکن اس کے بر عکس اگر کوئی غریب مسلمان دعوت کی پیشکش کرتا تو جہاں تک ممکن ہوتا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِقبول فرمالیتے اور اس کے معمولی وسادہ کھانے پر بھی اُس کی تعریف فرماتے تاکہ اس کے دل میں کوئی مَلال نہ آئے۔ایک مرتبہ ایک غریب آدمی کی دعوت پر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس کے گھر تشریف لے گئے۔ وہاں جاکر معلوم ہوا کہ اس کا مکان چھپر نما اور بدبودار علاقہ میں واقع تھا مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اُس کی دِلجوئی کے لئے اس کے ہاں کھانا تناوُل فرمایااور اپنے کسی عمل سے اُس غریب کو محسوس نہ ہونے دیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِبدبو محسوس کررہے ہیں ، حالانکہ عام حالات میں معمولی سی بدبو بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے لئے ناگوار ہوتی۔(حیات محدّث اعظم، ص۱۸۴، ملخصاً)

   اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱۶) لباس میں سادگی اختیار کیجئے

        لباس میں سادگی اختیار کیجئے ۔دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ312 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ 16 صَفْحَہ 52پر صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ  اللہ  القوی لکھتے ہیں :  اتنا لباس جس سے سِتْر عورت ہوجائے اور گرمی سردی کی تکلیف سے بچے فرض ہے اور اس سے زائد جس سے زینت مقصود ہو اور یہ کہ جبکہ اﷲ (عزوجل) نے دیا ہے تو اُس کی نعمت کا اظہار کیا جائے، یہ مستحب ہے ۔خاص موقع پر مَثَلاً جمعہ یا عید کے دن عمدہ کپڑے پہننا مباح ہے۔ اس قسم کے کپڑے روز نہ پہنے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اِترانے لگے اور غریبوں کو جن کے پاس ایسے کپڑے نہیں ہیں نظرِ حقارت سے دیکھے، لہٰذا اس سے بچنا ہی چاہیے ۔اور    تَکَبُّر  کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے،    تَکَبُّر  ہے یا نہیں اس کی شَناخْتْ یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے   تَکَبُّر  پیدا نہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رہی تو    تَکَبُّر  آگیا۔ لہٰذا ایسے کپڑے سے بچے کہ    تَکَبُّر  بہت بُری صفت ہے۔(ردالمحتار، کتاب الحظر و الإباحۃ، فصل في اللبس، ج۹، ص۵۷۹)

کاش!یہ لباس نرم نہ ہوتا

        حضرت سیِّدُنا عمر بن عبد العزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ جب تک خلیفہ نہیں بنے تھے آپ کے لئے جُبّہ ایک ہزار دینار میں خریدا جاتاتھامگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے اگر یہ کُھردرا نہ ہوتا (بلکہ خوب ملائم ہوتا) تو کتنا اچھّاتھا لیکن جب تختِ خلافت پر متمکن (مُ۔تَ۔مَکْ۔ کِنْ) ہوئے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے لئے پانچ درہم کا کپڑا خریدا جاتا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے اگر یہ نرم نہ ہوتا(بلکہ ُکھردرا ہوتا) تو کتنا اچھا تھا!آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے پوچھا گیا :  اے امیرَ المؤمنین! آپ کا وہ عمدہ لباس، اعلیٰ سواری اور بیش قیمت عطر کہاں گیا؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا :  میرا نفس زینت کا شوق رکھنے والا ہے وہ جب کسی دُنیوی مرتبے کا مزا چکھتا تو اس سے اوپر والے مرتبے کا شوق رکھتا، یہاں تک کہ جب میں نے خلافت کا مزا چکّھا جو سب سے بُلند مرتبہ ہے تو اب اُس چیز کا شوق ہوا جو  اللہ   تَعَالٰی کے پاس ہے(یعنی جنّت)۔  ( احیاء علوم الدین، ج۳، ص۴۳۶)

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سادگی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن