دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Takabbur | تکبر

book_icon
تکبر

(۷) اپنا سامان خود اٹھائیے

        شَہَنْشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ باقرینہ ہے :  ’’جس نے اپنا سامان خود اٹھا لیا وہ    تَکَبُّر   سے آزاد ہو گیا۔‘‘

(شعب الایمان، باب فی حسن الخلق، فصل فی التواضع، الحدیث :  ۸۲۰۱، ج۶، ص۲۹۲)

(۸) ان اعمال کو اختیار کیجئے

        مَحبوبِ رَبُّ الْعزّت، محسنِ انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ برائَ ت نشان ہے : ’’اُون کا لباس پہننا، مؤمِن فُقَراء کی صحبت میں بیٹھنا، درازگوش (گدھے)  پر سُواری کرنا اور بکری کو رسّی سے باندھ دینا    تَکَبُّر  سے براء َت(یعنی چھٹکارے) کے اسباب ہیں ۔ ‘‘(شعب الایمان، باب فی الملابس والاوانی، الحدیث۶۱۶۱، ج۵، ص۱۵۳)

بکری کی کھال پر بیٹھنے کی برکت

        دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّلحصّہ2 صَفْحَہ403 پرہے :  ’’بکری اور مینڈھے کی (پکائی ہوئی یعنی مخصوص طریقے سے خشک کی ہوئی )کھال پر بیٹھنے اور پہننے سے مزاج میں نرمی اور اِنکسار پیدا ہوتا ہے ۔‘‘(بہارشریعت، جلد اوّل ، ص۴۰۳اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے بیٹھنے کی جگہ پر عُمُومابکری کی (خشک کی ہوئی )کھال بچھانے کا اہتمام فرماتے ہیں بلکہ بیان کے دوران بھی اکثر اوقات آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی فرشی چٹائی پر بکری کی کھال بچھی ہوئی ہوتی ہے۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی کوشش کرکے اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بکری یا مینڈھے کی (خشک کی ہوئی )کھال بچھالیجئے اور اس کی برکتوں کا کھلی آنکھوں سے نظارہ کیجئے ۔

(۹) صدقہ دیجئے

        حضرت ِ سیِّدُنا عَمْرو بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حُضورِ پاک، صاحِبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’مسلمان کا صَدَقہ عمر میں زیادَتی کا سبب ہے اور بُری موت سے بچاتاہے اور اللہ   تَعَالٰی اس کی وجہ سے     تَکَبُّر  و فخر کو دور فرما دیتا ہے ۔‘‘       (مجمع الزوائد ، کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقۃ، رقم ۴۶۰۹، ج ۳، ص ۲۸۴ )

(۱۰) حق بات تسلیم کر لیجئے

        جب کسی ہم عصر سے اختِلافِ رائے ہو ، پھر آپ پر کھل جائے کہ وہ حق پر ہے توضِد کرنے کے بجائے سرِ تسلیم خم کر لیجئے ۔پھر اس کے سامنے اس بات کا اعتِراف کرتے ہوئے بیانِ حق پر اس کی تعریف بھی کیجئے کہ’’ آپ دُرُست فرمارہے ہیں اللہ   تَعَالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔‘‘اعترافِ حق کا یہ اقرار اگرچِہ نفس پر بہت بہت بہت گِراں ہے ، مگرمسلسل ایسا کرتے رہنے سے حق کا اعتِراف کرنا آپ کی عادت بن جائے گی اور اس کی برکت سے   تَکَبُّر سے بھی جان چھوٹتی چلی جائے گی ۔

(۱۱) اپنی غلطی مان لیجئے

        انسان خطااور بھول کا مُرَکَّب ہے لہٰذا جب بھی کوئی آپ کی کسی غلطی کی نشاندہی کرے اپنی غلطی مان لیجئے چاہے وہ عمر ، تجرِبے اور رُتبے میں آپ سے کم ہی کیوں نہ ہو ۔

غلطی کا اعتراف

        جلیلُ الْقَدر محدِّث امام دارِ قُطنی علیہ رحمۃ  اللہ  الغنی جب نو عمر طالب عِلم تھے تو ایک دن حضرتِ سیِّدُنا امام انباری علیہ رحمۃ  اللہ  الباری کی درسگاہ میں حاضِر ہوئے۔ حدیث لکھوانے میں امام انباری علیہ رحمۃ  اللہ  الباری نے ایک راوی کے نام میں غلطی کی، حضرت سیِّدُنا دارقُطنی علیہ رحمۃ  اللہ  الغنی کمالِ ادب کے سبب امام انباری علیہ رحمۃ  اللہ  الباری کو تو ٹوک نہیں سکے مگر ان کے مُسْتَمْلِی کو جو اُن کی آواز شاگردوں تک پہنچاتا تھا اِ س غلطی سے آگاہ کر دیا۔جب دوسرے جمعہ کوامام دارِقُطنیعلیہ رحمۃ  اللہ  الغنی پھر مجلسِ درس میں گئے تو امام انباری علیہ رحمۃ  اللہ  الباری کا جوشِ حق پسندی اور بے نفسی کا عالَم دیکھئے کہ انھوں نے بھری مجلس کے سامنے یہ اعلان فرمایا کہ اُس روز فُلاں نام میں مجھ سے غلطی ہو گئی تھی تو اِس نوجوان طالب عِلم نے مجھ کو آگاہ کر دیا۔(تاریخِ بغداد، ج۳، ص۴۰۰)

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مَدَنی انداز

        شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمداِلیاس عطّاؔر قادِری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کواللہ    تَعَالٰی نے اپنے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے صدقے میں ایسے عظیم الشّان اَوصاف وکمالات سے نوازا ہے کہ فی زمانہ اِس کی مثال ملنا مشکل ہے۔وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے ’’مَدَنی مُذاکَرات‘‘ میں اسلامی بھائی مختلف قسم کے مَثَلاًعقائدو اَعمال ، فضائِل و مَنَاقِب، شریعت و طریقت ، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ ، اَخلاقیات و اِسلامی معلومات، معاشی و معاشرتی و تنظیمی معاملات اور دیگر بہت سے موضوعات کے متعلق سوالات کرتے ہیں اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حکمت آموزو عشقِ رسول   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں ۔ علم کا سمندر ہونے کے باوجود آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ آغاز میں شرکائے مَدَنی مذاکرہ سے کچھ اس طرح عاجزی بھرے اَلفاظ ارشادفرماتے ہیں :  ’’آپ سوالات کیجئے ، مگر ہرسوال کا جواب وہ بھی باِلصَّواب (یعنی دُرُست) دے پاؤں ، ضروری نہیں ، معلوم ہوا تو عرض کرنے کی کوشش کروں گا ۔اگر مجھے بھول کرتا پائیں تو فوراً میری اِصلاح فرمائیں ، مجھے اپنے موقف پر بے جا اڑتا ہوا نہیں ، اِن شاء اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ    شکریہ کے ساتھ رُجوع کرتا پائیں گے۔‘‘

   اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱۲) نُمایاں حیثیت کے طالب نہ بنئے

        اپنے رُفَقاء کے ساتھ ہوں یا کسی محفل میں کبھی بھی دل میں اس خواہش کو جگہ نہ دیجئے کہ مجھے نُمایاں حیثیت دی جائے ، اونچی جگہ بٹھایا جائے، میری آؤبھگت کی جائے۔ ہاں ! کسی نے ازخود

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن