دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Takabbur | تکبر

book_icon
تکبر

نِفاق و نار سے نَجات

       شیخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت  ، با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّارؔقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کے تحریری گلدستے’’میں سُدھرنا چاہتاہوں ‘‘[1]؎   میں منقول ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا امام سخاوِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنَقل فرماتے ہیں :  سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرشاد فرمایا :  ’’جس نے مجھ پر ایک باردُرُودِپاک بھیجا    اللہ    عَزَّوَجَلَّ    اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس بار دُرُودِ پاک بھیجے    اللہ    عَزَّوَجَلَّ     اُس پر سو رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو بار دُرُودِ پاک بھیجے    اللہ    عَزَّوَجَلَّ    اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نِفاق اور دوزخ کی آگ سے بَری ہے اور قِیامَت کے دن اُس کوشہیدوں کیساتھ رکھے گا۔ ‘‘   (اَلْقَوْلُ الْبَدِیع ص ۲۳۳ مؤسسۃ الریان بیروت )

ہے سب دعاؤں سے بڑھ کر دعا دُرُود و سلام

کہ دَفع کرتا ہے ہر اِک بلا دُرُود و سلام

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

میں اِس سے بہتر ہوں

           اللہ    عَزَّوَجَلَّ   نے حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی تخلیق(یعنی پیدائش) کے بعد تمام فرشتوں اور اِبلیس (شیطان)کوحکم دیا کہ اِن کو سجدہ کریں تو تمام فرشتوں نے حکمِ خداوندی کی تعمیل میں سجدہ کیا۔[2]؎   فرشتوں میں سے سب سے پہلے سجدہ کرنے والے حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل پھر حضرتِ سیِّدُنامیکائیل ، حضرتِ سیِّدُنا اِسرافیل پھر حضرتِ سیِّدُنا عِزرَائیل پھر دیگر مقرَّب فرشتے(علیہم السلام) تھے۔ [3]؎   یہ سجدہ جمعہ کے روز وقتِ زَوال سے عَصر تک کیا گیا۔[4]؎    مگر اِبلیس نے انکار کردیا اور  تَکَبُّر  کر کے کافِروں میں سے ہوگیا۔ [5]؎  جب ربّ ِاعلیٰ    عَزَّوَجَلَّ   نے اِبلیس سے اُس کے اِنکار کا سبب دریافت فرمایا تو اَکڑ کر کہنے لگا :

اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُؕ-خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ (پ۲۳ ، سورۂ صٓ : ۷۶)

ترجمۂ کنزالایمان :  میں اِس سے بہتر ہوں کہ تُو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔

اِس سے اِبلیس کی فاسِد مُراد یہ تھی کہ اگر حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامآگ سے پیدا کئے جاتے اور میرے برابر بھی ہوتے جب بھی میں انہیں سجدہ نہ کرتا چہ جائیکہ ان سے بہتر ہوکر اِن کو سجدہ کروں (معاذ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   )۔ اِبلیس کی اِس سرکشی، نافرمانی اور  تَکَبُّر  پر اُس کی حسین صورت ختم ہوگئی اور وہ بدشکل رُوسیاہ ہوگیا ، اُس کی نُورانیت سَلْب کر لی گئی ۔[6]؎     اللہ  ربُّ العزت جل جلالہ نے اِبلیس کو اپنی بارگاہ سے دُھتکارتے ہوئے اِرشاد فرمایا :

فَاخْرُ جْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ(۷۷) وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ   (پ۲۳ ، سورۂ صٓ : ۷۷، ۷۸)

ترجمۂ کنزالایمان :  تو جنّت سے نکل جا کہ تُو راندھا(لعنت کیا)گیا اور بے شک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک ۔

 تَکَبُّر  نے کہیں کا نہ چھوڑا !

        میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ کس طرح    تَکَبُّر  کے باعث اِبلیس(یعنی شیطان) کو اپنے اِیمان سے ہاتھ دھونے پڑے! شیطان جس کا نام پہلے عِزازِیل تھا ، [7]؎   اِبتدا ہی سے سرکش ونافرمان نہ تھا بلکہ اُس نے ہزاروں سال عبادت کی، جنت کا خزانچی رہا ، [8]؎  یہ جِن تھا[9]؎  مگر اپنی عبادت و رِیاضت اور عِلمیّت کے سبب  مُعَلِّمُ المَلَکُوت یعنی فرشتو ں کا اُستاذ بن گیا اور اس قدر مقرَّب تھا کہ بارگاہِ خداوندی میں ملائکہ کے پہلو بہ پہلو حاضر ہوتاتھا۔مگر چند گھڑیوں کے   تَکَبُّر  نے اُسے کہیں کا نہ چھوڑا ! حکمِ الہٰی   عَزَّوَجَلَّ    کی نافرمانی کی وجہ سے اُس کی برسوں کی عبادتیں اَکارت(یعنی بے کار) اورہزاروں سال کی رِیاضتیں پامال ہوگئیں ، ذلّت ورُسوائی اُس کا مقدّر بنی ، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے لعنت کا طوق اُس کے گلے پڑ گیا اور وہ جہنَّم کے دائمی(یعنی ہمیشہ ہمیشہ کے) عذاب کا مستحق ٹھہرا ۔(اَ لْاَمَان وَالْحَفِیْظ )   

 تم اِسی حالت پر رہنا

        منقول ہے کہ جب اِبلیس کے مَردُود ہونے کا واقعہ ہوا تو حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل اور حضرتِ سیِّدُنا میکائیل  عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  رونے لگے تو رب  تَعَالٰی نے دریافت کیا (حالانکہ



     یہ رسالہ (40صفحات) مکتبۃ المدینہ سے حاصل کر کے ضرور پڑھئے ۔[1]

  پ۱،البقرۃ:۳۴  [2]

     روح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ ۳۴،ج۱،ص۱۰۴[3]

  تفسیر خزائن العرفان،البقرۃ،تحت الآیۃ ۳۴،ص۱۰۹۴   [4]

      پ۱،البقرۃ:۳۴[5]

     تفسیر خزائن العرفان،ص۸۲۴ملخصاً[6]

    لجامع لاحکام القرآن،البقرۃ،تحت الآیۃ ۳۴ ،ج۱،ص۲۴۶[7]

     الجامع لاحکام القرآن،البقرۃ،تحت الآیۃ ۳۴ ،ج۱،ص۲۴۷[8]

پارہ۱۵،الکھف:۵۰   [9]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن