دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Takabbur | تکبر

book_icon
تکبر

        تکبُّر کا اظہارکبھی تو انسان کی حَرَکات وسَکَنات سے ہوتا ہے جیسے منہ پُھلانا، ناک چڑھانا، ماتھے پر بَل ڈالنا، گُھورنا، سرکوایک طرف جھکانا، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا، ٹیک لگا کر کھانا، اکڑکر چلنا وغیرہ اور کبھی گفتگو سے مثلاً یہ کہنا : ’’کیچوے کی اولاد! تم میرے سامنے زبان چلاتے ہو ، تمہاری یہ ہمت کہ مجھے جواب دیتے ہو ‘‘ وغیرہ وغیرہ۔  الغرض مختلف اَحوال، اَقوال اور اَفعال کے ذریعے    تَکَبُّر  کا اظہار ہوسکتا ہے ، پھر بعض متکبرین میں اِظہار کے تمام انداز پائے جاتے ہیں اور کچھ متکبرین (مُ۔تَ۔کَبْ۔بِرین)  میں بعض۔ لیکن یاد رہے کہ یہ تمام باتیں اُسی وقت    تَکَبُّر  کے زُمرے میں آئیں گی جبکہ دل میں   تَکَبُّر  موجود ہو محض ان چیزوں کو    تَکَبُّر  نہیں کہا جاسکتا۔ (ماخوز از احیاء العلوم ، ج۳، ص۴۳۴)

تکبُّر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بُرائیاں

        تکبر ایسا مُہْلِک(مُہْ۔لِک) مرض ہے کہ اپنے ساتھ دیگر کئی برائیوں کو لاتا ہے اور کئی اچھائیوں سے آدمی کو محروم کردیتا ہے ۔چُنانچِہ حجۃ الاسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن محمدغزالی علیہ رحمۃ  اللہ  الوالی لکھتے ہیں : ’’متکبر شخص جوکچھ اپنے لئے پسند کرتا ہے اپنے مسلمان بھائی کے لئے پسند نہیں کرسکتا ، ایساشخص عاجزی پر بھی قادر نہیں ہوتا جو تقوٰی وپرہیزگاری کی جڑ ہے ، کینہ بھی نہیں چھوڑ سکتا ، اپنی عزت بچانے کے لئے جھوٹ بولتا ہے ، اس جھوٹی عزت کی وجہ سے غصہ نہیں چھوڑ سکتا ، حسد سے نہیں بچ سکتا ، کسی کی خیرخواہی نہیں کرسکتا ، دوسروں کی نصیحت قبول کرنے سے محروم رہتا ہے ، لوگوں کی غیبت میں مبتلا ہوجاتا ہے الغرض متکبر آدمی اپنا بھرم رکھنے کے لئے ہربرائی کرنے پرمجبور اور ہر اچھے کام کو کرنے سے عاجز ہوجاتا ہے ۔‘‘(احیاء العلوم، ج۳، ص ۴۲۳ملخصًا)

تکبُّر سے جان چُھڑا لیجئے

       میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!اِس گناہ کی تعریف، تباہ کاریاں ، بعض علامتیں جاننے اور مسلسل غوروفکر کے بعد اپنے اندر   تَکَبُّر  کی موجودگی کا انکشاف ہونے کی صورت میں فوری طور پر عِلاج کی کوششیں کرنا ہم پر لازِم ہے۔یقینا نفس وشیطان اپنا سارا زور لگائیں گے کہ ’’ہم سُدھرنے نہ پائیں ‘‘ ، لیکن سوچئے تو سہی کہ آخر ہم کب تک نفس وشیطان کے سامنے چاروں شانے چِت ہوتے رہیں گے !کب تک ہم خوابِ خرگوش کے مزے لیتے رہیں گے! قبرمیں میٹھی نیند سونے کے لئے ہمیں آج ہی بیدار ہونا پڑے گا۔اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزّتمکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہِ بے کس پناہ میں نفس وشیطٰن کے خلاف یوں فریاد کرتے ہیں ،   ؎

سرورِ دیں لیجئے اپنے ناتُوانوں کی خبر

نفس وشیطاں سیِّدا کب تک دباتے جائیں گے

        میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!گناہوں کے عِلاج میں ہماری ذرا سی غفلت طویل پریشانی کا سبب بن سکتی ہے کہ نہ جانے کب موت ہمیں دُنیا کی رونقوں سے اٹھا کر ویران قبر کی تنہائیوں میں پہنچا دے ، جہاں نہ صرف گُھپ اندھیرا بلکہ وحشت کا بسیرا بھی ہوگا ، کوئی مُونس نہ کوئی ہمدرد!اگر    تَکَبُّر   اور دیگر گناہوں کے سبب ہمیں عذابِ قبر میں مبتلا کردیا گیا ، آگ بھڑکا دی گئی، سانپ اور بچھو ہم سے لپٹ گئے ، ہمیں مارا پیٹا گیا تو کیا کریں گے ! کس سے فریاد کریں گے ! کون ہمیں چھڑانے آئے گا ! آج موقع ہے کہ    تَکَبُّر   سمیت اپنے تمام گناہوں سے سچی توبہ کر کے اپنے ربّ   عَزَّوَجَلَّ   کو منا لیجئے    ؎ 

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی

قبر میں ورنہ سزا ہوگی کَڑی

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

’’عِلاجِ تکبُّر‘‘ کے آٹھ حروف کی نِسبت سے تکبر پر اُبھارنے والے8 اَسباب اوراُن کا عِلاج

        ہر مرض کے عِلاج کے لئے اُس کے اَسباب کا جاننا بہت ضروری ہے ، بنیادی طور پر دل میں    تَکَبُّر  اسی وقت پیداہوتا ہے جب آدمی خود کو بڑا سمجھے اور اپنے آپ کو وہی بڑا سمجھتا ہے جو اپنے اندر کسی کمال کی بُو پاتا ہے ، پھر وہ کمال یاتو دینی ہوتا ہے جیسے علم وعمل وغیرہ اور کبھی دُنیوی مثلاً مال ودولت اور طاقت ومنصب وغیرہ ، یوں    تَکَبُّر  کے کم از کم 8 اَسباب ہیں : (۱)عِلم (۲)عبادت (۳)مال ودولت (۴)حسب ونَسَب (۵)عہدہ ومَنصَب(۶)کامیابیاں (۷)حُسن وجمال(۸)طاقت وقوت۔(احیاء علوم الدین، ج۳، ص۴۲۶ تا ۴۳۳ ملخصًا)

(۱) عِلم

          عِلمِ دین سیکھنا سِکھانا بہت بڑی سعادت ہے اور اپنی ضرورت کے بقدر اس کا حاصل کرنا فرض بھی ہے مگربعض اوقات انسان کثرتِ عِلم کی وجہ سے بھی   تَکَبُّر  کی آفت میں مبتلاہوجاتا ہے اور کم عِلم اِسلامی بھائیوں کو حقیر جاننے لگتا ہے۔ بات بات پر انہیں جھاڑنا ، وہ کوئی سوال پوچھ بیٹھیں توان کی کم علمی کا اِحساس دلا کر ذلیل کرنا ، انہیں ’’جاہِل‘‘ اور’’ گنوار‘‘ جیسے بُرے القابات سے یاد کرنا اُس کی عادت بن جاتا ہے۔ ایسا شخص توقع رکھتا ہے کہ لوگ اُسے سلام کرنے میں پہل کریں اور اگر یہ کسی اَن پڑھ کو سلام میں پہل کر لے یا دوگھڑی اُس سے ملاقات کر لے یا اس کی دعوت قبول کر لے تواُس پراپنا احسان سمجھتا ہے ، عام طور پر لوگ اس کی خیرخواہی کرتے ہیں مگر یہ ان کے ساتھ حسنِ سُلوک نہیں کرتا ، لوگ اس کی ملاقات کو آتے ہیں لیکن یہ خُود چل کر ان سے ملاقات کو نہیں جاتا ، لوگ اس کی بیمار پُرسی کرتے ہیں مگر یہ ان کی بیمار پُرسی نہیں کرتا ، کوئی اس کی خدمت میں کوتاہی کرے تو اسے بُرا جانتا ہے ، وہ خُود کو اللہ   تَعَالٰی کے ہاں دوسرے لوگوں سے افضل واعلیٰ سمجھتا ہے ، ان کے گناہوں کوبُرا جانتا اپنی خطائیں بھول جاتا ہے ۔الغرض ایسا شخص سرسے پاؤں تک آفتِ علم یعنی   تَکَبُّر  میں گرفتار ہوجاتا ہے ، چُنانچِہ مروی ہے کہ : ’’اٰفَۃُ الْعِلْمِ الْخُیَلَاءُ یعنی علم کی آفت   تَکَبُّر  ہے۔ ‘‘  (فیض القدیر ، تحت الحدیث : ۹۶۵۴ج۶ص۴۷۸)

عِلم سے پیدا ہونے والے تکبرکے عِلاج

        (۱) ایسے اِسلامی بھائیوں کو ’’مُعَلِّمُ الْمَلَکُوت ‘‘ کے مَنصَب تک پہنچنے والے (یعنی شیطان)کا اَنجام یاد رکھنا چاہئے جس نے اپنے آپ کو حضرت سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن