30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ، جاؤ اُسے وہی شہد پلاؤ ، وہ گیا شہد پلایا تو وہ ٹھیک ہو گیا ۔ ([1])
تفسیرِروحُ المعانی میں ہے کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کو اس آدمی کے بارے میں علم تھا کہ اس کے یہ دَست شہد سے ہی جائیں گے ۔ اس لیے کہ اس مریض کے معدہ میں رَطُوباتِ لَزِجہ غلیظہ ( یعنی چپکنے والی غلیظ رطوبتیں) جمی ہوئی تھیں تو جب قابض دوا پہنچائی جاتی تو اسے فائدہ نہ ہوتا اور وہ پھسل کر دَستوں میں آجاتی اور دَست بدستور رہتے تو اس شہد نے معدے کی صفائی کر کے دَستوں کو بند کر دیا ۔ ([2])
حضرتِ سیِّدُنا عامر بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں اپنے بُخار کی خبر بھیجی، میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم سے دَوا اور شِفا کا مُتلاشی تھا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے میری طرف شہد کی کُپی(بوتل)بھیجی ۔ ([3])
حضرتِ سیِّدُنا عَوف بن مالِک اَشجعیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بیمار ہو گئے تو لوگوں نے عرض کی : کیا ہم آپ کا علاج نہ کریں ؟تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اُن سے فرمایا : مجھے پانی دو ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے پانی کے بارے میں اِرشاد فرمایا : ( وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا)
(پ۲۶، قٓ : ۹) ترجمۂ کنزالایمان : ”اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اُتارا ۔ “پھر اِرشاد فرمایا : شہد لے آؤ ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے شہد کے بارے میں فرمایا : (فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ-) (پ۱۴، النحل : ۶۹) ترجمۂ کنزالایمان : ”جس(شہد) میں لوگوں کی تندرستی ہے ۔ “پھر اِرشاد فرمایا : زیتون لے آؤ کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے زیتون کے بارے میں اِرشاد فرمایا : (شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَیْتُوْنَةٍ)(پ ۱۸، ا لـنُّـور : ۳۵) ترجَمۂ کنزالایمان : ”بَرَکت والے پیڑ زیتون سے ۔ “جب لوگوں نے یہ ساری چیزیں حاضر کر دیں تو آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ان سب کو آپس میں ملایا اور پھر انہیں نوش فرمایا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تندرست ہو گئے ۔ ([4])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہاں یہ بات ذہن نشین کر لیجیے کہ احادیثِ مبارَکہ میں بیان کردہ علاج اپنی مرضی سے نہیں کرنے چاہئیں کہ ہو سکتا ہے وہ خاص خاص مَوقعوں، موسِموں کی مُناسِبتوں اور مخصوص لوگوں کے مِزاجوں اور طبیعتوں کے مُوافِق ہوں جیسا کہ مُفَسّرِ شہیر، حکیمُ الاُمَّت حضرت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : احادیثِ شریفہ کی دَوائیں کسی حاذِق طبیب (یعنی ماہرِطبیب ) کی رائے سے استِعمال کرنی چاہئیں (اہلِ عرب کو تجویز کردہ دَوائیں) صِرف اپنی رائے سے استِعمال نہ کریں کہ ہمارے (طَبعی)مزاج اہلِ عرب کے (طَبعی)مزاج سے جُداگانہ ہیں ۔ ([5])شہد ہی کو لے لیجیے کہ اس میں شِفا ہے تاہم بعض لوگوں کے وُجُود اِسے برداشت نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے انہیں نقصان دیتاہے لہٰذا وہ شہد کا اِستعمال نہ کریں ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنَّت مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ جلد 25 صَفْحَہ 88 پر رَدُّالمحتار کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں : جن مِزاجوں (یعنی طبیعتوں)پر صَفرا (وہ زرد پانی جوپِتّے میں ہوتا ہے ) غالب ہوتا ہے شہد اُنہیں نقصان کرتا ہے بلکہ بارہا بیمار کر دیتا ہے ! باآنکہ(یعنی باوُجُود اس کے کہ)وہ(یعنی شہد) بنصِّ قرآنی(دلیلِ قرآنی سے ) شِفا ہے ۔ ([6]) مُفَسّرِ شہیر، حکیمُ الاُمَّت حضرت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان کے فرمان کا خُلاصہ ہے : طِبّ میں شہدکو دَست آوَر (یعنی دَست لانے والا) مانا گیا ہے لہٰذا دَستوں (یعنی ڈائیریا، لُوز مَوشن) میں شہد استِعمال نہ کیا جائے ۔ ([7])
بارِش کا پانی حاصل کرنے کا طریقہ
سُوال : بارِش کے بابَرَکت پانی کو کیسے حاصِل کیا جائے ؟
[1] ۔ ۔ ۔ بخاری ، کتاب الطب ، باب الدواء بالعسل ، ۴ / ۱۷، حدیث : ۵۶۸۴
[2] ۔ ۔ ۔ روح المعانی ، پ۱۴، النحل ، تحت الآية : ۶۹، ۱۴ / ۵۷۰
[3] ۔ ۔ ۔ شُعَبُ الْاِیْمان ، باب فی المطاعم والمشارب ، أکل اللحم، ۵ / ۹۸، حدیث : ۵۹۳۱
[4] ۔ ۔ ۔ تَفْسِیرِقُرْطبی، پ۱۴، النحل، تحت الآية : ۶۹، ۵ / ۹۹، الجزء : ۱۰
[5] ۔ ۔ ۔ مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۲۱۷
[6] ۔ ۔ ۔ رَدُّالْمُحتار، کتاب الاشربة ، ۱۰ / ۵۰
[7] ۔ ۔ ۔ مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۲۱۸ ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع