دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tajdeed e Iman o Tajdeed e Nikah Ka Aasan Tariqa | تجدیدِ ایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ

book_icon
تجدیدِ ایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ

تیرے نِکاح میں دی بعوض ہزار روپے کے اور مَہر کے ذکر سے پیشتر اس نے کہا  : میں نے قبول کی، نکاح نہ ہوا کہ ابھی ایجاب پورا نہ ہوا تھا اور ا گر مَہر کا ذکر نہ ہوتا تو ہو جاتا ۔  ([1])

کیا نکاح کا خُطبہ پڑھنا واجِب ہے ؟

سُوال : کیا نکاح کا خُطبہ پڑھنا واجِب ہے ؟

جواب : نکاح کا خُطبہ پڑھنا واجِب نہیں بلکہ مستحب ہے ۔  ہاں جب پڑھا جائے تو حاضِرین پر سُننا واجب ہے ۔ خطبۂ نِکاح کے علاوہ نِکاح کے مزید چند مستحبات یہ بھی  ہیں : ”(۱)عَلانیہ نکاح(۲)نکاح سے پہلے خطبہ پڑھنا کوئی سا خطبہ ہو اور بہتر وہ ہے جو حدیث میں وارِد ہو(۳)مسجد میں ہونا(۴)جمعہ کے دن(۵) گواہانِ عادل کے سامنے (۶)عورت عمر، حسب ، مال، عزّت میں مرد سے کم ہو اور (۷)چال چلن اور اخلاق وتقویٰ وجمال میں بیش(یعنی بڑھ کر ) ہو ۔ (۸)جس سے نکاح کرنا ہو اُسے کسی معتبر عورت کو بھیج کر دکھوا لے اور عادات و اطوار و سلیقہ وغیرہ کی خوب جانچ کر لے کہ آئندہ خرابیاں نہ پڑیں ۔ (۹) کنواری عورت سے اور جس سے اولاد زیادہ ہونے کی اُمّید ہو نکاح کرنا بہتر ہے ۔  سِن رسیدہ، بدخلق اور زانیہ سے نکاح نہ کرنا بہتر ۔ (۱۰)عورت کو چاہیے کہ مرد دِیندار، خوش خلق، مال دار، سخی سے نکاح کرے فاسق بدکار سے نہیں اور یہ بھی نہ چاہیے کہ کوئی اپنی جوان لڑکی کا بوڑھے سے نکاح کر دے ۔ “([2])

کیا ٹیلیفون پر نکاح دُرُست ہے ؟

سُوال : کیا ٹیلیفون پر نکاح دُرست ہے ؟  

جواب : ایسا نکاح جس میں اِیجاب کرنے والا کسی اور مقام پر ہو اور قبول کرنے والا دوسرے مقام پر تو یہ نکاح نہیں ہو گا ۔  نکاح میں  اِیجاب وقبول دونوں کا ایک مجلس میں ہونا ضَروری ہے جیسا کہ فقۂ حنفی کی مشہور و معروف کتاب دُرِّمُختار میں ہے : اِیجاب تمام عُقود میں مجلس سے غائب کسی شخص کے قبول پر مَوقُوف نہیں ہو سکتا ۔  وہ عقدِ نکاح ہو یا خرید و فروخت یا اِن کے علاوہ کوئی  اور عقد ۔ غائب والی صُورت میں اِیجاب با طِل ہو جا ئے گا اور بعد میں اُسے جا ئز قرار دینے سے بھی نکاح صحیح نہ ہو گا ۔ ([3])

فتاویٰ  ہندیہ  میں ہے : نکاح کے لیے دو گواہوں کا ایک ساتھ اِیجاب وقبول کے اَلفاظ سُننا شرط ہے ۔ ([4]) جبکہ ٹیلی فون پر دونوں گواہ ایک ساتھ نہیں سُن سکتے نیز  ٹیلی فون پر بولنے والا فرد کون ہے ؟عموماً اس کی پہچان بھی مشکل ہوتی ہے کیونکہ ٹیلی فون پر ایک کی آواز دوسرے سے ملتی جلتی ہو  سکتی ہے  اس وجہ سے اس کے سننے والا گواہ نہیں بن سکتا  جیسا کہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے  : اگر پردے کے اندر سے اِقرار  سُنا تو رَوا نہیں ہے کہ کسی شخص پر گواہی دے کیونکہ اس میں غیر کا اِحتمال ہے اس لیے کہ  آواز ، آواز کے مشابہ ہوا کرتی ہے  ۔ ([5])

مفتیٔ اعظم پاکستان، وقارُ الملت حضرتِ مولانا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری رَضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : نکاح صحیح ہونے کی بہت سی شرطیں ہیں :  ان میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ ایجاب وقبول دونوں ایک مجلس میں ہوں اور دوسری شرط یہ ہے کہ ایجاب وقبول کے اَلفاظ دو عاقل و بالغ مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں ایک ساتھ سُنیں ۔ ٹیلی فون پر ظاہر بات ہے کہ مجلس ایک نہیں ہے لہٰذا پہلی شرط نہ پائی جانے کی وجہ سے نکاح باطل ہے اور دوسری شرط بھی نہیں پائی جاتی  اس لیے کہ ٹیلی فون سے ایک آدمی سُنتا ہے ، اگر قاضی نے سنا تو گواہوں نے کچھ نہ سُنا اور جب گواہ سُنیں تو دوبارہ ٹیلی فون کرنے والابولے گا اس نے نئے اَلفاظ سنے وہ جو پہلے والے نے نہ سُنے تھے اس طرح دوسرا گواہ بھی سنے گا اس لیے دونوں گواہوں کا ایک ساتھ سُننا بھی نہیں پایا جائے گا اور تیسری وجہ باطل ہونے کی یہ ہے کہ ٹیلی فون پر صرف آواز سُنی جاتی



[1] ۔ ۔ ۔ بہارِ شریعت، ۲ / ۱۱، حصہ  : ۷

[2] ۔ ۔ ۔ بہارِ شریعت، ۲ / ۵، حصہ  : ۷ ملتقطاً 

[3] ۔ ۔ ۔ دُرِّمختار ، کتاب النکاح ، ۴ / ۲۱۲    

[4] ۔ ۔ ۔ فتاویٰ  ھندیة ، کتاب النکاح ، الباب الاول  فی  تفسیرہ...الخ ، ۱ / ۲۶۸

[5] ۔ ۔ ۔ فتاویٰ  ھندیة ، کتاب الشھادة ، الباب الثانی  فی  بیان  تحمل  الشھادة...الخ ، ۳ / ۴۵۲ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن