دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tajdeed e Iman o Tajdeed e Nikah Ka Aasan Tariqa | تجدیدِ ایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ

book_icon
تجدیدِ ایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ

مذاق)بالاجماع کُفر ۔  عورت اس کے نکاح سے نِکل جائے گی اور بعد اس کے جو بچّے ہوں گے اولادِ حرام ہوں گے ، اہلِ اسلام کو اس سے معاملۂ کفّار برتنا لازِم، بعدِمرگ اس کے جنازہ کی نماز نہ پڑھیں اور مَقابرِ مسلمین(یعنی مسلمانوں کے قبرستان)میں دَفن نہ کریں بلکہ جہاں تک ممکن ہو اس جنازۂ ناپاک کی تذلیل کریں کہ اس نے ایسے عزّت والے پیغمبر اَفضلُ المرسَلِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَسَلَّم کی سُنَّت کو ذلیل سمجھا ۔  اَلْعِیَاذُ  بِاللّٰہ ۔ (1[1])

توبہ و تجدیدِ ایمان کاآسان طریقہ

سُوال : توبہ و تجدیدِ ایمان  کا آسان  طریقہ بھی بیان فرما دیجیے ۔  

جواب : جس کُفر سے توبہ مقصود ہے وہ اُسی وقت مقبول ہو گی جبکہ وہ اُس کُفر کو کُفر تسلیم کرتا ہو اور دل میں اُس  کُفر سے نفرت و بیزاری بھی ہو نیز جو کُفر سرزد ہوا توبہ میں اُس کا تذکِرہ بھی کرے  مَثَلاً جس نے داڑھی کی توہین کی ہو وہ اس طرح کہے : ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ!میں نے جو داڑھی کی توہین کی ہے اِس  کُفر سے توبہ کرتا ہوں، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ یعنیاللہ عَزَّوَجَلَّ کے سِوا  کوئی عبادت کے لائق نہیں حضرت محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں ۔ اِس طرح مخصوص کُفر سے توبہ بھی ہو گئی اور تجدیدِ ایمان بھی ۔   

کئی کُفرِیّات سے  توبہ کا طریقہ

سُوال : اگر کسی نے مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّکئی کُفرِیّات بکے ہوں اور یاد نہ ہو کہ کیا کیا بکا ہے تو وہ توبہ کس طرح کرے ؟

جواب : اگر کسی نے مَعَاذَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّکئی کُفرِیّات بکے ہوں اور یاد نہ ہو کہ کیا کیا بکا ہے تو یوں کہے : یااللہ عَزَّوَجَلَّ!مجھ سے جو جو  کُفرِیّات  صادِر  ہوئے  ہیں میں ان سب سے توبہ کرتا ہوں، پھر کلمہ پڑھ لے ۔ “اگر کلمہ شریف کا ترجمہ معلوم ہے تو زبان سے تر جمہ دُہرانے کی حاجت نہیں ۔  اگر یہ معلوم ہی نہیں کہ کُفر بکا بھی ہے یا نہیں تب بھی اگر احتیاطاً توبہ کرنا چاہے تو اس طرح کہے :  ’’یااللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ ! اگر مجھ سے کوئی کُفر ہو گیا ہو تو میں اُس سے توبہ کرتا  ہوں ، یہ کہنے کے بعد کلمہ پڑھ لے ۔ “

میٹھے میٹھے اسلا می بھائیو!بہتر یہ ہے کہ روزا نہ رات  سونے سے قبل دو رَکعت صلوٰۃُ التَّوبہ ادا کر کے سابقہ ہونے والے  تمام گناہوں سے توبہ کر لینی  چاہیے  اور یہ مدنی اِنعامات میں سے ایک مَدَنی اِنعام بھی ہے کہ’’ کیا آج آپ نے کم از کم ایک بار(بہتر یہ ہے کہ سونے سے قبل)صلوٰۃُ التَّوبہ پڑھ کر دن بھر کے بلکہ سابقہ ہونے والے تمام گناہوں سے توبہ کر لی؟نیز خدانخواسۃ گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً  توبہ کر کے آئندہ وہ گناہ   نہ کرنے کا عَہَد کیا؟‘‘

ایک ہی کلمۂ کُفر سے بار بار توبہ

سُوال : ایک بار کلمۂ  کُفْر صادِر ہو گیا اور توبہ بھی کر لی اب دوبارہ اُسی کلمۂ  کُفر سے توبہ کر  سکتے  ہیں یا نہیں؟

جواب : ایک  کلمۂ  کفرسے بار بار توبہ کرنے میں حَرَج نہیں جبکہ اِس بات پر یقین ہو کہ میں پہلے توبہ کر کے مُسلمان ہو چکا ہوں ۔  

دل میں ناپسندیدہ اور کفریہ باتوں  کا پیدا ہونا

سُوال : کیا دل میں ناپسندیدہ اور کفریہ باتوں  کا پیدا ہونا بھی کفر ہے ؟  

جواب : دل میں ناپسندیدہ اور کفریہ باتوں  کا پیدا ہونا کفر نہیں جبکہ زبان سے ان کا ادا کرنا  بُرا جانتا ہو چنانچہ شرح  فِقہ اکبر میں ہے : جس شخص کے دل پر ایسی بات گزرے کہ  جس کا کہنا کُفر  ہو اور وہ  اسے  ناپسند کرتے ہوئے نہ کہے تو یہ خالص اِیمان ہے ۔ ([2])دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1182 صَفحات پر مشتمل کتاب، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد دُوُم صَفْحَہ 456 پر ہے :  کُفری بات کا دل میں خیال پیدا ہوا اور زبان سے



[1] ۔ ۔ ۔ فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۵۷۴

[2] ۔ ۔ ۔ مِنحُ الرَّوْضُ الْاَزْھَر ، مطلب فی ایراد الألفاظ المکفرة...الخ  ، ص ۴۵۳ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن