30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ کے ذِکر میں مشغول ہو کر دنیا و مافِیْہا (یعنی دنیا اور جوکچھ دنیا میں ہے اس)کے غم سے آزاد ہوجائے۔
(تفسیر نور العرفان،ص886)
” سُوْرَۃُ الْبَلَد“سے حاصل ہونے والی 03 خوبصورت باتیں
(1) رحمتِ اِلٰہی رو رو کر مانگنی چاہیے اور رب سے کبھی نااُمیّد نہ ہونا چاہیے، جب اس نے ہمیں ایسی بے بسی(یعنی ماں کے پیٹ) میں روزی حسبِ ضرورت بخشی تو کیا اب نہ دے گا، ضرور دے گا۔ (تفسیر نور العرفان،ص887)
(2) صَبْر تین قسم کا ہے: (1)عبادات پر صبر: ہمیشہ عباد ت کرنا، عبادت کی سختی برداشت کرنا (2)گناہوں سے صبر کہ باوجود نفس کے تقاضے کے گناہ نہ کرنا (3)مُصِیبتوں میں صبر، نہ گھبرا نا۔ شُجاعت، سَخاوت، رِیاضت، صبر ہی کی قسمیں ہیں، صبر بڑی اَفْضَل شے ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص888)
(3)اپنے نَفْس پر رحم یہ ہے کہ اپنے(آپ) کو دوزخ سے بچایا جائے، جنّت والے اعمال کیے جائیں، اپنی اولاد پر یہ رحم ہے کہ انہیں دین و دنیا کی کامیاب زندگی سکھائی جائے، عزیزوں، دوستوں پر رحم یہ ہے کہ انہیں اچھی باتوں کا حکم ، بُری باتوں سے مَنْعَ کیا جائے، ذاتی دشمنوں پر رحم یہ ہے کہ انہیں مُعافی دے دی جائے، قومی، دینی، دشمنوں پر رحم یہ ہے کہ ان کے شر سے دنیا کو بچایا جائے ۔ (تفسیر نور العرفان،ص888)
” سُوْرَۃُ الشَّمْس “سے حاصل ہونے والی 03 خوبصورت باتیں
(1)حضرتِ ابوبکر صدیق( رضی اللہ عنہ ) بعدِ نبی تمام خَلق(یعنی انبیا و مرسلین کے بعد ، تمام مخلوقاتِ الٰہی اِنس و جِنّ و مَلک (یعنی انسانوں ، جِنّوں اور فرشتوں )سے اَفْضَل ہیں،جیسے سورج کے بعدچاند ۔ نیزآپ حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے خلیفہ بِلافصل اور حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع