30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2) اولیا کا وُجود دِین کی حَقّانیت کی دلیل ہے، جس دین میں ولی نہیں وہ دین باطل ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص709)
(3)مسلمانوں کے اَخلاق ایسے بلند ہونے چاہئیں کہ کُفّار کو کوئی اَخلاقی عیب نکالنے کا موقع نہ ملے ،صرف ایمان کی وجہ سے مُخَالِف رہیں۔ (تفسیر نور العرفان،ص880)
” سُوْرَۃُ الْاَعْلٰی“ سے حاصل ہونے والی 03 خوبصورت باتیں
(1) دوزخ کی آگ ایک ہے مگر یَکساں نہیں، کسی طبقے میں سخت تیز کسی میں کم تیز ۔
(تفسیر نور العرفان،ص883)
(2)دل کی صفائی یا وَہْبی (یعنی اللہ پاک کی طرف سے عطا کردہ)ہے یا کَسْبی(یعنی اپنی محنت اور کوشش سے حاصل کی ہوئی) یا عطائی، وَہْبی تَزْکِیہ پیدائشی ہوتا ہے، کسبی اپنے اعمال سے ، عطائی کسی کی نظر سے، جیسے بادل اور سورج دُور رہتے ہوئے بھی گندی زمین کو پاک کردیتے ہیں، ایسے ہی اللہ والوں کی نظر دور سے بھی گندے دلوں کو پاک کردیتی ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص711)
(3)دُنیاوِی زندگی چار قسم کی ہے: (1)طُغیانی (2)شیطانی (3)نفسانی (4)ایمانی۔ طُغیانی زندگی وہ ہے جو اللہ و رسول کی مُخَالِفت میں گُزرے، جیسے فرعون یا ابوجہل کی زندگی، نَفْسانی و شَیْطانی زندگی وہ جو نفس اَمَّارہ کی پَرْوَرِش اور رب سے غَفْلت میں گُزرے، جیسے عام غافلوں کی زندگی، ایمانی جو آخِرت کی تیاری میں گزرے، جیسے صحابہ کِرام ( علیہمُ الرّضوان ) کی زندگی ۔ دنیا وی زندگی صِفر کی مِثل ہے، اگر اکیلی رہے تو خالی اور اگر کسی عدد سے مِل جائے تو اس کو دس گُنا بنادے اگر یہ آخِرت سے مِل جائے تو دس گُنا بلکہ سات سو گُنا کردے ، اللہ نصیب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع