30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ وہ کھا پی کر نیکیاں کرتا ہے۔نیز مومن بَراتی ہے، حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )دولہا، برات میں براتیوں کا کھانا مہمانی کے طور پر ہوتا ہے مگر اَجنبی کا کھانا چور کی طرح ۔
(تفسیر ِنور العرفان،ص876)
” سُوْرَۃُ النَّبَا “سے حاصل ہونے والی 06 خُوبصورت باتیں
(1) صُوفِیا کا دَم دُرود کرنا بَرحق ہے کہ فیض پہنچانے کے موقع پر پُھونکا ہی جاتا ہے ۔
(تفسیرِ نور العرفان،ص699)
(2) آسمان میں بے شُمار دروازے ہیں جن میں سے بعض خُصُوصی ہیں بعض عُمُومی، ہر شخص کے رزق اُترنے ، اعمال چَڑھنے کا علیحدہ دروازہ ہے جو اس کی موت پر بند کردیا جاتا ہے۔
(تفسیرِ نور العرفان،ص876)
(3) حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کی مِعْرَاج کے لیے خاص دروازہ تھا جو حضرتِ جبریل( علیہ السّلام ) نے معراج میں حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے لیے کھلوایا ۔اسی لیے دَربان نے پوچھا کہ تم کون ہو اور تمہارے ساتھ کون ہے؟ معلوم ہوا کہ آپ نئے دروازے سے گئے تھے، عُمُومی دروازے بہت قِسم کے ہیں جیسے توبہ کا دروازہ جو ہر وقت کھلا رہتا ہے، قریبِ قیامت بند ہوگا۔
(تفسیرِ نور العرفان،ص876)
(4) دنیا میں کامیاب وہ ہے جو جنّت کمالے۔ مُتَّقِی جسمانی وہ ہے جو نیک اعمال کرے۔ دل مُتَّقی وہ ہے جس کے دل میں اللہ والوں کا ادب ہو ۔
(تفسیرِ نور العرفان،ص700ملتقطاً)
(5) مومن کو (نیک اعمال کی )جزا بھی ملے گی اور عطا(یعنی اللہ پاک کی رحمت ) بھی، کافروں کو صرف جزا۔
(تفسیرِ نور العرفان،ص700)
(6) جنّت کی نعمتیں صورتاً جزا ہوں گی حقیقۃً رب کی عطا جیسے کریم بہانہ بنا کر دیا کرتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع