30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3)وزن صرف انسانوں کے لیے ہے جن کے لیے جنّت و دوزخ ہے، فرشتوں، جانوروں کے اعمال کا وزن نہیں کہ ان کے لیے نہ جنّت ہے نہ دوخ، کافر جِنَّات کے لیے اگر چہ دوزخ ہے مگر مومن جِنَّات کے لیے جنّت نہیں، لہٰذا ان کے اعمال کا بھی وزن نہیں، کہ ان کی تحریر نہیں۔(تفسیر نور العرفان،ص901)
” سُوْرَۃُ الْہُمَزَۃ “ سے حاصل ہونے والی ایک خوبصورت بات
عوام دل و زبان سے، عُلَما زبان و قلم سے، حُکام زور و طاقت سے تَبْلِیغ کریں۔
(تفسیر نور العرفان،ص903)
” سُوْرَۃُ الْفَلَق “ سے حاصل ہونے والی ایک خوبصورت بات
بال ا ور ٹوٹی کنگھی باہر نہ پھینکنا چاہیے، محفوظ جگہ ڈالے کہ اس پر جادو بہت ہوتا ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص908)
” سُوْرَۃُ النَّاس“سے حاصل ہونے والی ایک خوبصورت بات
شیطان ہمارا ایسا دشمن ہے جو ہمیں نظر نہیں آتا یعنی وہ ہمیں دیکھتا ہے ہم اسے نہیں دیکھتے لہٰذا اس طاقت والے رب کی پناہ مانگو جو اسے دیکھتا ہے اور وہ رب کو نہیں دیکھتا، قوی دشمن سے قوی (یعنی طاقت والے) رب کی پناہ لو۔(تفسیر نور العرفان،ص908)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع