30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چیزوں سے مَحبّت ، دوسرا کسی حال میں اس سے ناراض نہ ہونا۔
(تفسیر نور العرفان، ص894)
” سُوْرَۃُ التِّیْن“سے حاصل ہونے والی 04 خوبصورت باتیں
(1)زیتون کے درخت کی عمر تین ہزار سال ہے، یہ خشک پہاڑوں میں ہوتا ہے، پَرْوَرِش اور پانی کا محتاج نہیں، خُودرَو (یعنی خودبخود اُ گتایا بڑھتا)ہے، اس کا تیل نہایت صاف روشنی دیتا ہے اور سالن کی جگہ کھایا جاتا ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص894)
(2) حضرتِ آدم و حَوّا، جنّت سے انجیر کے پتّے جسم پر لپیٹے دنیا میں آئے اور زمین کی ہرنی کو یہ پتّے کھلا دیئے جس سے اُسے حُسن اور مُشک نصیب ہوا۔
(تفسیر نور العرفان،ص894)
(3) (حضرتِ)موسیٰ علیہ السّلام طالِب تھے اور تورات مَطْلُوب، اس لیے وہ کتاب لینے طُور پر گئے مگرحضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )مَطْلُوب ہیں اورقرآنِ کریم طالِب،اس لیے قرآن حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے پاس آیا،جب حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) مَکّی تھے تو آیاتِ قرآنیہ مَکّی ہوئیں، جب حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )مَدَنی ہوگئے تو آیات بھی مدنیہ ہوئیں، مکہ اور مدینہ کا ہر گلی کوچہ ”طُورِ سینا“ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص895)
(4) رب کے سوا کوئی اَحْکَمُ الحاکمین نہیں کیونکہ اَحْکَمُ الحاکمین وہ ہے جس کی حکومت ہمیشہ سے ہو ہمیشہ رہے، جس کی حکومت ساری مخلوق پر ہو، جس کی حکومت سے کوئی مَر کر بھی نہ نکل سکے، جس کی حکومت میں ناحق فیصلہ نہ ہوسکے، جس کی حکومت سے کوئی بھاگ نہ سکے، یہ صِفَات رب تعالیٰ کے سوا کسی کی حکومت میں نہیں۔
(تفسیر نور العرفان،ص895)
” سُوْرَۃُ الْعَلَق “سے حاصل ہونے والی 05 خوبصورت باتیں
(1) ذِکْرُ اللہ کے لیے بُزُرگوں کی اِجازت مُفِیْد ہے بغیر اِجازت ذِکْرُ اللہ میں خاص تاثیر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع