30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
”تفسیرِ نورُ العرفان “سے 95 مدنی پھول(قسط:6)
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک !جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”تفسیرِ نورُ العرفان“ سے 95 مدنی پھول (قسط:6) پڑھ یا سُن لے اُسے قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
صدقے کا قائم مقام دُرودِ پاک
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :جس مسلمان کے پاس صدقہ کرنے کو کچھ نہ ہو اُسے چاہیے کہ اپنی دعا میں یہ کلمات کہہ لیا کرے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْ لِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ ترجمہ: اے اللہ ! اپنے بندے اور رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر رحمت نازل فرما۔ مومنین ومومنات اور مسلمان مردو ں اور عورتوں پر رحمت نازل فرما۔کیونکہ یہ زکوٰۃ ہے اور مومن کبھی خیر (بھلائی) سے شکم سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ جنّت اس کا ٹھکانہ ہو تی ہے ۔
(الاحسان بترتیب صحیح ابنِ حبا ن،2/130،حدیث:900)
شرحِ حدیث:جو شخص صدقہ کرنے پر قدرت نہیں رکھتا اس کا اللہ پاک سے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے رحمت کی دعا کرنا یعنی دُرُودِ پاک بھیجنا اس کے لئے صدقہ ہے۔
(السراج المنیربشرح جامع الصغیر،2/232)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع