30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے اعمال کا اصلی عوض(یعنی بدلہ) نہیں، اصلی عوض اِن شاءَ اللہ جنّت ہے جو ان سب کے بعد ہے ۔
(تفسیر نور العرفان،ص647)
(7) آدم علیہ السّلام جنّت سے لوہے کے پانچ اوزار لائے، اَہْرَن (لوہے کا وہ بٹّا جس پر لوہار لوہا کوٹتے ہیں)، ہتھوڑا، سوئی ، پھاوڑا، لگن (تھال، تسلا)۔ (تفسیر نور العرفان،ص862)
”سُوْرَۃُ الْمُجَادَلَۃ “ سے حاصل ہونے والی 14 خوبصورت باتیں
(1) حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی اُمّت حضور کی باندی غلام ہیں،حضور سے عرض و معروض کرسکتے ہیں۔
(تفسیر نور العرفان،ص651)
(2) بیوی کو ماں کہنا گناہ ہےاور اس لفظ سے طلاق نہیں ہوتی۔(تفسیر نور العرفان،ص651)
(3) جب حاکم خود واردات پر گواہ ہو تو مجرم کا بچنا نا ممکن ہے۔ (تفسیر نور العرفان،ص652)
(4)یہ تصور کہ خدا میرے ساتھ ہے، تقویٰ اور توکل کی اصل ہے۔(تفسیر نور العرفان، ص 652)
(5) دنیا اور قبر میں مکمل حساب نہیں ہوسکتا کیونکہ بندہ کچھ اعمال کرچکا ہے کچھ کرنا باقی ہیں، قبر میں اعمالِ جاریہ کے کچھ ثواب آنے باقی ہیں اس لیے حساب کے واسطے قیامت کا دن مقرر ہے، اسی دن سب کو سارے اعمال کی خبر دی جائے گی۔ (تفسیر نور العرفان،ص652)
(6) مسلمانوں کی خلوت بھی جلوت کی طرح پاکیزہ چاہیے،اکیلے میں بھی حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کا ادب و احترام ملحوظ رکھے ، وہ عالِم مبارک ہے جو اپنی تنہائی میں حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے فضائل سوچے، وہ بدنصیب ہے جس کا وقت حضور کی اہانت (مَعاذَ اللہ توہین)سوچنے میں گزرے۔(تفسیر نور العرفان،ص863)
(7) تو کل دو قسم کا ہے: توکلِ عام، تو کلِ خاص۔ اسباب چھوڑ کر رب پر نظر رکھنا تو کلِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع