30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3) صُوفِیا فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز معراج کی یاد ہے کہ معراج بھی شب میں چپکے سے ہوئی کہ کسی انسان کو اطلاع نہ دی گئی تو چاہیے کہ تہجد پڑھنے والا نہایت خاموشی سے بغیر کسی کو جگائے ادا کرے اور فجر کی سنتیں کچھ اندھیرے میں پڑھے پھر کچھ استغفار اور ذکرِ اِلٰہی کرے، اُجالا ہونے پر فجر کے فرض پڑھے۔(تفسیر نور العرفان،ص857)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
”سُوْرَۃُ النَّجْمْ “سے حاصل ہونے والی 6 خوبصورت باتیں
(1) حضور ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم )کے سارے کلام اور کام رب کی طرف سے ہیں۔(تفسیر نور العرفان،ص632)
(2) ہر فُحْش گناہ ہے مگر ہر گناہ فُحْش نہیں، فحش گناہ وہ جسے عقلِ انسانی بُرا سمجھے اور اس سے غیرت کرے، جیسے چوری زنا وغیرہ۔(تفسیر نور العرفان،ص633)
(3) ابراہیم علیہ السّلام سے پہلے لوگ کسی کو دوسرے کے گناہ پر بھی پکڑ لیتے تھے کہ قاتل کی بجائے اس کے بیٹے یا بھائی کو قتل کردیتے تھے، ابراہیم علیہ السّلام نے اس کی ممانعت فرمائی ۔ (تفسیر نور العرفان،ص634)
(4) صُوفِیا فرماتے ہیں کہ رب غافل کو دنیا میں ہنساتا ہے ، آخرت میں رُلائے گا یا قیامت میں جنتی کو ہنسائے گا دوزخی کو رُلائے گا یا بادل کو رُلاتا ہے چَمَن کو ہنساتا ہے یا مخلص کو بشارت سے ہنساتا ہے، ڈرا کر رلاتا ہے عارفین کے دل کو ہنساتا ہے، آنکھ کو رلاتا ہے۔(تفسیر نور العرفان،ص858)
(5)قومِ عاد دو ہیں، پہلی عاد جن کے نبی حضرت ہود علیہ السّلام تھے، نوح علیہ السّلام کے بعد سب سے پہلے یہ ہلاک ہوئے تیز آندھی سے، یہ عاد ابن اِرم کی اولاد تھے، دوسری عاد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع