30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
”تفسیرِ نورالعرفان “سے 85مدنی پھول(قسط :8)
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک !جو کوئی 16صفحات کا رسالہ ”تفسیرِ نورالعرفان“ سے 85مدنی پھول ( قسط: 8) پڑھ یا سُن لے اُس کا دل نورِ قرآن سے روشن فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ عطافرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہدا کے ساتھ رکھے گا۔ (معجم اوسط، 5/252، حدیث: 2735)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
”سُوْرَۃُ الطُّوْر “سے حاصل ہونے والی 3 خوبصورت باتیں
(1) جس پتھر و پہاڑ کو نبی سے نسبت ہوجائے وہ بھی عظمت والا ہے۔ (تفسیر نور العرفان،ص629)
(2)حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) اپنے غلاموں کو ان کی زندگی میں، مرنے کے بعد تاقیامت کبھی نہیں چھوڑتے، کیونکہ چھوڑنا کفار کے لیے ہے۔ (تفسیر نور العرفان،ص857)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع