30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(4)فرشتے باوجود معصوم ہونے کے ہَیْبَتِ الٰہی(یعنی اللہ پاک کے ڈر ) سے کانپتے ہیں۔ خیال رہے کہ ”خشیت“ عظمت کے خوف کو کہتے ہیں اور” اِشْفاق “رب کی بے نیازی کے خو ف کو ۔ رب سے ڈرنا رُکنِ ایمان ہے جو انبیا،اولیافرشتے سب کو حاصل ہے بلکہ جتنا ایمان قوی اتنا ہی خوف زیادہ ۔
(تفسیر نور العرفان، ص389)
(5) ہر حیوان پانی سے زندہ ہے یا نُطفے سے پیدا ہوا۔ سب کی اصل پانی ہے حتّی کہ زمین و آسمان بھی پانی سے بنے ۔ آسمان پانی کی بھاپ ہے اور زمین پانی کی جھاگ۔
(تفسیر نور العرفان، ص390)
(6)صُوفِیائے کرام( رحمۃُ اللہ علیہم ) فرماتے ہیں کہ ایک ساعت (یعنی لمحہ بَھر)کی فکر ( محاسبہ) ہزار سال کے اس ذِکر سے اَفضل ہے جو بغیر فِکْر کے ہو۔
(تفسیر نور العرفان، ص390)
(7)عاشقوں کے لیے موت کا مَزا لذیذ ہے اور غافلوں کے لیے سخت بَدمزہ۔ موت ریل کی طرح کسی کو محبوب تک اور کسی کو جیل تک پہنچاتی ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص390)
(8)پیغمبر پر احکام سُنا دینا لازِم ہیں، دل میں اُتار نا لازِم نہیں، یہ ر ب کا کام ہے۔ جو وعظ سے نفع حاصل نہ کرے، وہ بہرا ہے ، اندھا ہے ، مُردہ ہے اگرچہ بَظاہر اس میں سب قُوّتیں موجود ہوں۔
(تفسیر نور العرفان، ص391)
(9)ابراہیم علیہ السّلام کی والدہ مومنہ تھیں۔کسی نبی کی ماں مشرکہ نہ ہوئیں۔ آپ کے والد ”تارخ“ اور چچا” آزر“ تھے۔آزر اس دن ہلاک ہوا جس دن آپ (علیہ السّلام) کو نمرودی آگ میں ڈالا گیا۔ اسی آگ کے ایک شعلے نے اسے (یعنی آزر کو) فنا کردیا۔آپ نے اس کی ہلاکت کے بعد کبھی اس کے لیے دُعائے مغفرت نہ کی اور اپنے والدین کے لیے دُعائے مغفرت کی جبکہ آپ صاحب ِ اولاد ہو چکے تھے۔
(تفسیر نور العرفان، ص392)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع