30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذریعہ بناتا ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص367)
(2) پیغمبر کا دامن ،عذابِ اِلٰہی سے پناہ کی جگہ ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص803)
(3)بیٹے کا باپ کے ساتھ بڑا سُلوک (یعنی اچھا سلوک)یہ ہے کہ اس کو کوشش سے یا دعا سے ہدایت پر لائے۔
(تفسیر نور العرفان، ص371)
(4)عبادتِ اِلٰہی سے بدنصیبی دور ہوتی ہے خوش نصیبی حاصل ہوتی ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص 371)
(5)نمازوں میں سُستی تمام گناہوں کی جَڑ ہے، اس سُستی کی کئی صورتیں ہیں: نماز نہ پڑھنا، بے وقت پڑھنا، بِلاوجہ بغیر جماعت پڑھنا، ہمیشہ نہ پڑھنا، ریا کاری سے پڑھنا وغیرہ۔
(تفسیر نور العرفان، ص372)
(6) رب کی شان کہ کُفّار نے بھی اپنے کسی بُت کا نام ”اللہ“ نہ رکھا تھا، جب نام میں بھی کوئی رب کا شریک نہیں تو کام میں کیسے شریک ہوسکتا ہے۔ اللہ پاک نے حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )سے پہلے کسی نبی یا ولی کا نام محمد نہ رکھا، حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کا یہ مبارک نام بھی اَچُھوتا( یعنی انوکھا) رہا۔
(تفسیر نور العرفان، ص803)
(7)قیامت میں کافروں کی حاضری ایسی ہوگی جیسے مُجرم کی حاضری حاکم کے سامنے اور مومنوں کی حاضری ایسی ہوگی جیسے مُعَزَّز مہمانوں کی حاضری مہربان میزبان کے سامنے۔ حاضری ایک ہے مگر نَوعِیَّت میں فرق۔
(تفسیر نور العرفان، ص374)
(8)رب کے لیے اولاد ثابت کرنا اتنا بڑا گناہ ہے کہ اگر اللہ پاک اس پر غضب فرمادے تو آسمان پَھٹ جائیں، پہاڑ ٹکڑے ہوجائیں۔(تفسیر نور العرفان، ص804)
(9)وَلی کی علامت یہ ہے کہ خَلْقت(یعنی مخلوق) اُسے ولی کہے اور اس کی طرف قدرتی طور پر دِل کھنچیں۔ (تفسیر نور العرفان، ص375)
”سُوْرَۃُ طٰہٰ“ سے حاصل ہونے والی 4 خوبصورت باتیں
(1)عشق و ادب میں جب مقابلہ ہو تو عشق غالب آتا ہے کیونکہ ادب کا تقاضا ہے کہ بات چھوٹی کی جائے مگر عشق کا تقاضا ہے کہ مَحبوب سے لمبی گفتگو کرو تاکہ دیر تک ہَمکلامی قائم رہے۔
(تفسیر نورالعرفان، ص804)
(2)جادو میں حقیقت نہیں بدلتی بلکہ دیکھنے والے کے خیال اور آنکھ پر اَثَر ہوتا ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص379)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع