30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(6)گناہوں کو بُھول جانا مَردُودوں کا طریقہ ہے۔ گناہ یاد رکھنا اور نیکی بُھول جانا صالحین کا طریقہ ہے۔ اپنے گناہ اور دوسروں کی نیکی ضرور یاد رکھو۔
(تفسیر نور العرفان، ص361)
علم کی طلب اورسفر کے مُتَعَلِّق اَہم معلومات
(7)طلبِ علم کے لیے سفر کرنا سنّتِ پیغمبرہے، استاد کے پاس جانا، اُسے(پڑھانے کےلئے) گھر نہ بُلانا سنّت ہے، علم کی زیادتی چاہنا بہتر ہے، سفر میں توشہ(یعنی سامان) ساتھ رکھنا اچھا ہے، سفر میں اچھا ساتھی ہونا بہتر ہے، استاد کا ادب کرنا ضروری ہے، استاد کی بات پر اعتراض نہ کرنا چاہیے۔علم صرف کتاب سے نہیں آتا، استاد کی صُحْبت سے بھی آتا ہے، بزرگوں کی صُحْبت کیمیا کا اثر رکھتی ہے۔ ایک معمولی لوہا کاریگر کا ہاتھ لگنے سے قیمتی اوزار بَن جاتا ہے ، ایک معمولی انسان کامل صحبت سے شان والا بَن جاتا ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص361)
(8)کُل چار بادشاہ تمام دنیاکے مالک ہوئے، دو مومن: حضرت سلیمان علیہ السّلام اور سکندر ذوالقرنین رحمۃُ اللہ علیہ ۔ دو کافر: بُختِ نَصر اور نمرود۔ذُوالْقَرْنَیْن اسی لیے کہتے ہیں کہ آپ نے سورج کے دونوں قَرْنوں یعنی مشرق و مغرب کی سیر فرمائی۔
(تفسیر نور العرفان، ص364)
(9)بَدکار سے زیادہ بدنصیب وہ نیک کار ہے جو محنت مَشَقَّت اُٹھا کر نیکیاں کرے مگر اس کی کوئی نیکی اس کے کام نہ آئے ، وہ دھوکے میں رہے کہ میں نیک کار ہوں۔ خدا کی پناہ!
(تفسیر نور العرفان، ص366)
”سُوْرَۃُ مَرْیَمْ“سے حاصل ہونے والی 9 خوبصورت باتیں
(1)دُعا کے وقت اپنی عِجْز و معذوری کا ذِکْر کرنا بہتر ہے۔ مولیٰ کریم کے گزشتہ اِنْعاموں کا ذِکْر بھی سنّتِ انبیا اور قبولیتِ دعا کا ذریعہ ہے گویا اس صورت میں بندہ رب کے کرم کو کرم کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع