30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(10) عہدِ صدیقی دو برس، تین ماہ، خلافت ِ فاروق دس سال چھ ماہ اور خلافتِ عثمانی بارہ سال، خلافتِ حیدری چار سال نو ماہ، امام حَسَن کی خلافت چھ ماہ ہوئی۔
(تفسیر نور العرفان،ص429)
(11) اپنے گھر میں جوان بیٹی ماں وغیرہ ہوں تو خبر کرکے داخل ہو، ہاں اگر صرف بیوی ہو تو بِلا اِذن (یعنی بغیر اجازت)بھی داخل ہوسکتا ہے کہ بیوی سے کوئی حِجاب (یعنی پردہ ) نہیں ۔
(تفسیر نور العرفان،ص430)
(12) سلطانِ کونَیْن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دربار کے آداب خود رب کریم سکھاتا ہے بلکہ اس نے ادب کے قَوانین بنائے اور یہ آداب ہمیشہ کے لیے ہیں۔
(تفسیر نور العرفان، ص811)
(13)حضور ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کی شفاعت بَرحق ہے کہ رب تعالیٰ نے حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو شفاعت کا حکم دیا۔ حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی شفاعت مومنوں کے لیے ہے کفار اس سے محروم ہیں۔
(تفسیر نور العرفان،ص432)
”سُوْرَۃُ الْفُرْقَانْ “سے حاصل ہونے والی 11 خوبصورت باتیں
(1)قرآن میں غَیْبی خبروں کا ہونا، اس کی حقّانیّت (یعنی سچّائی)کی دلیل ہے۔ ایسے ہی حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کا عُلُومِ غَیْبِیَّہ پر مُطَّلِع ہونا اور مُطَّلِع کرنا(یعنی چُھپی باتوں کواللہ پاک کی عطا سے جان لینااوربتانا) حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی نبوت کی دلیل ہے۔ جو حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کے علم ِغیب کا انکار کرے وہ درحقیقت حضور ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کی نبوت کا مُنکِر ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص433)
(2)کُفّار کی حَماقت (یعنی بے وقوفی) تو دیکھو کہ پتھروں لکڑیوں کو اِلٰہ(خدا) مان لیتے ہیں مگر نبوت ماننے کے لیے بَہانے بناتے تھے اور نبی میں خُدائی صِفات دیکھنا چاہتے تھے کہ نبی نہ
کھائے نہ پئے نہ بازار جائے۔
(تفسیر نور العرفان،ص433)
(3)مسجد میں وہی آسکتا ہے جو پاک ہو۔ ایسے ہی رب کی بارگاہ تک وہ پہنچ سکتا ہے جس کا دل پاک ہو جسم کی پاکی کے لیے کنوئیں وغیرہ کا پانی ہے اور دل کی پاکی کے لیے محبّتِ مُصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پانی دَرْکار ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع