دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tafseer e Noor ul Irfan Se 85 Madani Phool (Qist-4) | تفسیر نورالعرفان سے 85 مدنی پھول (قسط:4)

”سُوْرَۃُ النُّوْرْ “سے حاصل ہونے والی 13خوبصورت باتیں

book_icon
تفسیر نورالعرفان سے 85 مدنی پھول (قسط:4)
            
(10) کُفّار بھی سمجھتے تھے کہ حضور( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کی دُعا دافعِ بَلا(یعنی مُصیبتوں کو دور کرتی) ہے۔ جو شخص اسلام کا دعویٰ کرکے حضور( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کی بارگاہ سے بھاگے، وہ ان کُفّار سے زیادہ بے وقوف ہے۔ (تفسیر نور العرفان، ص417) (11)اگرچہ عالَم کے ہر ذَرّے کا اللہ پاک رب ہے مگر ادب یہ ہے کہ اس کی رَبُوبِیَّت، اس کی اعلیٰ مخلوق کی طرف نسبت کی جائے، اسے کفار کا رب کہہ کر نہ پکارو! اسے حضور محمد مصطفےٰ ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کا رب کہہ کر پکارو! (تفسیر نور العرفان،ص420)

”سُوْرَۃُ النُّوْرْ “سے حاصل ہونے والی 13خوبصورت باتیں

(1)حضرتِ عائشہ ( رضی اللہ عنہا )فرماتی ہیں: حضور( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) نے فرمایا کہ اپنی عورتوں کو بالا خانوں پر بے پردہ نہ بٹھاؤ، انہیں چرخہ کاتنا اور سورۂ نور کی تعلیم دو۔ حضرتِ عمر رضی اللہُ عنہ نے اہلِ کوفہ کو لکھا کہ اپنی عورتوں کو سورۂ نور سکھاؤ۔ (تفسیر نور العرفان،ص420 ملتقطاً) (2)حضرتِ عائشہ صدیقہ ( رضی اللہ عنہا )بی بی مریم ( رحمۃ اللہ علیہا )سے اَفْضل ہیں کہ بی بی مریم کی گواہی عیسیٰ علیہ السّلام نے دی اور جنابِ عائشہ صدیقہ( رضی اللہ عنہا ) کی عِصْمَت کی گواہی خود رب نے دی۔ (تفسیر نور العرفان،ص424ملتقطاً) (3) مسلمان کے گھر میں بغیر اجازت گُھس جانا کسی کو جائز نہیں اور حضور( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کے دولت خانہ میں بغیر اجازت حاضر ہونا فرشتوں کو بھی جائز نہیں۔ (تفسیر نور العرفان،ص424) (4)جو دنیا کے مَشاغِل میں پَھنسا ہو، اس کی عبادت رب کو بڑی محبوب ہے۔ (تفسیر نور العرفان، ص427)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن