30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(11) قربانی کی گائے اونٹ،سَجانا، انہیں گُھمانا سب جائز ہے کہ یہ شَعائِرُ اللہ(اللہ کی نشانیوں) کی تعظیم ہے۔
( تفسیر نور العرفان،ص404)
قربانی کے آداب
(12)شَعائِرُ اللہ کی تعظیم ایمان کی اصل ہے۔قربانی کی تعظیم یہ ہے کہ اسے خُوب فَربَہ (یعنی موٹا تازہ) کرے، خوشی سے ذَبْح کرے، بِلا ضرورت اس پر سوار نہ ہو، اس کا دودھ نہ پئے، ذَبْح کے بعد اس کا گوشت تَبَرُّکاً کھائے۔
(تفسیر نور العرفان،ص 404)
(13)اولیاءُ اللہ کے آستانوں پر حاضری دینی چاہیے تاکہ وہاں کی رونق دیکھ کر نیک اعمال کا شوق پیدا ہو۔ خوف پیدا کرنے کے لیے کُفّار کے عذاب کی جگہ جاؤ۔ اُمّید حاصل کرنے کے لیے صالحین کی قبروں پر جاؤ ، جہاں رحمتیں اُتَر رہی ہیں۔
(تفسیر نور العرفان،ص405)
(14) کُفّار کے پاس بَصارت تو ہے مگر بَصِیرت نہیں۔ بَصارت دماغ کی آنکھوں میں اور بَصِیرت دل کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔ بَصِیرت پر ہدایت کا مَدار ہے۔ بصیرت کا سُرمہ اللہ کا ذِکْر ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص406)
(15) چہرہ دل کا آئینہ ہے۔ دل کے آثار چہرے پر نمودار ہوتے ہیں۔ مومن کی پہچان یہ ہے کہ اس کے چہرے پر رب کریم کی حمد، حضور( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کی نعت شریف سُن کر خوشی کے آثار نمودار ہوتے ہیں، کُفّار کے منہ بِگڑ جاتے ہیں۔
(تفسیر نور العرفان،ص409)
”سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنْ “سے حاصل ہونے والی 11 خوبصورت باتیں
(1) ہمارے اَعْضا رب کی اَمانتیں ہیں، ان سے گناہ کرنا امانت میں خِیانت ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص411)
(2) نماز کی حِفاظت کی تین صورتیں ہیں:ہمیشہ پڑھنا، صحیح وقت پر پڑھنا، صحیح طریقہ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع