30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے سوا کسی دائی کا دودھ نہ پینا آپ کا معجزہ ہوا ،اسے اِرہاص کہا جاتا ہے جیسے عیسیٰ علیہ السّلام کا بچپن میں کلام فرمانا۔ (تفسیر نور العرفان، ص464)
(4)نیک اعمال کی بَرَکت سے اللہ پاک کی طرف سے علمِ کامل مِلتاہے اور عالم کے عمل میں بَرَکت ہوتی ہے، عُلَما کو چاہیے کہ اعمالِ صالحہ کیا کریں۔ (تفسیر نور العرفان، ص818)
(5)اللہ پاک پیغمبروں کو روحانی طاقت کے ساتھ جسمانی طاقت بھی کامل عطا فرماتا ہے، ان کی قوت فرشتوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ (تفسیر نور العرفان، ص465)
(6)خطرناک جگہ سے نکل جانا اور جان بچانے کی تدبیر کرنا سنّتِ انبیاہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص466)
(7)اگر عورت ضرورۃً باہر جائے تو مَردوں سے علیحدہ رہے بھیڑ میں داخل نہ ہو۔
(تفسیر نور العرفان، ص466)
(8)اگرچہ سنّت یہ ہے کہ پیغامِ نکاح لڑکے کی طرف سے ہو لیکن یہ بھی جائز ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے ہو۔(تفسیر نور العرفان، ص467)
(9)طاقتِ لِسانی(Speaking Power) اللہ کی بڑ ی نعمت ہے اگر تقویٰ کے ساتھ ہو، بغیر تقویٰ عذاب ہے۔ (تفسیر نور العرفان، ص468)
(10)مبارک ہے وہ جو بزرگوں کے کہنے سے دُرُست ہوجائے۔ مَنْحوس ہے وہ جسے زمانہ دُرُست کرے ۔ (تفسیر نور العرفان،ص819)
(11)پُختہ اینٹ فرعون نے اِیجاد کی اور کُفّار کی ایجاد سے فائدہ اُٹھانا جائز ہے، آج دنیا پختہ اینٹوں ،ریل اور تار وغیرہ سے فائدہ اُٹھا ر ہی ہے۔(تفسیر نور العرفان،ص469)
(12)کُفّار کے کفر و عذاب میں غور کرنا حکم ِ اِلٰہی ہے، (یہ بھی)عبادت ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص469)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع