my page 17
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tafseer e Noor ul Irfan Se 105 Madani Phool (Qist-5) | تفسیر نورالعرفان سے 105 مدنی پھول (قسط:5)

book_icon
تفسیر نورالعرفان سے 105 مدنی پھول (قسط:5)
            
(8)صُوفِیا فرماتے ہیں کہ ہم سب لوگ پَسْتی(یعنی گھاٹےو خَسارے)میں پڑے ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم) اللہ تعالیٰ کی مضبوط رَسّی ہیں جس نے آپ کا دامن تھام لیا وہ بلندی پا گیا جو آپ سے علیحدہ رہاپَسْتی میں رہا۔جیسے کنوئیں میں گِرے ہوئے ڈول یا آدمی کو رَسّی کے ذریعے نکالتے ہیں۔ (نور العرفان،ص497) (9)دنیا کی زندگی کو باقی سمجھ کر رب سے غافل ہوجانا بڑی ہی غفلت ہے، یہ تو پانی کے بُلْبُلے کی طرح خالی غلاف ہے جس کی کچھ حقیقت نہیں ۔(نور العرفان،ص826)

نور العرفان کے مدنی پھولوں پر کام کا انداز

”تفسیرِ نُورُ العِرفان“سے مدنی پھولوں کے رسائل تیارکرنے کے لئےنعیمی کتب خانے کامطبوعہ نسخہ ،نمبر(N163) پرکام کیا گیا ہے۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نام اور لقب شریف کے ساتھ دُرودِ پاک ، انبیائے کرام علیہمُ السّلام کے ساتھ سلام ، صحابۂ کرام (رضی اللہُ عنہم )اور اولیائے کرام (رحمۃُ اللہِ علیہم)کے ذِکْر کے وقت تَرَضِّی و تَرحِیم (یعنی رضی اللہُ عنہ اور رحمۃُ اللہِ علیہ) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہر مدنی پھول کے بعد حوالہ دیا گیا ہے۔مُشکل الفاظ کے معنیٰ بریکٹ میں پیش کیے گئے ہیں اور بعض مقامات پر مُشکل الفاظ کے تلفظ اور اِعراب کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ضرورتا ًانگریزی الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پُرانی اُردو کے بعض الفاظ یا جملوں کو مُرَوّجہ(یعنی آج کل بولی جانے والی) اُردو کے اعتبار سے کچھ آسان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چندمقامات پر مشکل مدنی پھولوں کو خُلاصۃً بیان کیا گیاہے، کچھ مقامات پر اَقْوال کی ہیڈنگز دی گئی ہیں تاکہ پڑھنے والوں کےلئے اَقْوال کی اہمیت مزید بڑھے۔مفتی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ نے کئی مقامات پر تفسیری نِکات بیان کرتے ہوئے ضمناً احادیثِ مبارکہ بیان کی ہیں، پڑھنے والوں کے ذَوق کے لئے اُن احادیثِ مبارکہ کی تخریج بھی کی گئی ہے۔ چند مَوَاقع پر موضوع کی مُناسبت سے پڑھنے والوں کو نیکیوں کی ترغیب دِلانے وغیرہ کے اِفادات شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ کی طرف سے شامل کیے گئے ہیں۔ صرف ایسے نِکات (مدنی پھولوں) کو باقی رکھاگیا ہے جو جُداگانہ طورپر ایک قول ہیں۔ ایسے اقوال جن کو سمجھنے کے لئے آیتِ مبارکہ کی ضرورت ہو اُنہیں رسالے میں شامل نہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن