my page 13
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tafseer e Noor ul Irfan Se 105 Madani Phool (Qist-5) | تفسیر نورالعرفان سے 105 مدنی پھول (قسط:5)

book_icon
تفسیر نورالعرفان سے 105 مدنی پھول (قسط:5)
            

”سُوْرَۃُ الرُّوْمْ“سے حاصل ہونے والی 18 خوبصورت باتیں

(1)اگر ہم نے اپنی زندگی کا مقصد پورا کردیا تو ہم زندہ ہیں ورنہ مُردوں سے بدتر۔ (تفسیر نور العرفان، ص487) (2)مَردودوں کی اُجڑی بستیوں کو جا کر دیکھنا تاکہ خوفِ الٰہی پیدا ہو اور محبوبوں کے آباد مقاموں کو جا کر دیکھنا تاکہ ا س سے امید پیدا ہو جائز ہے اس کے لیے سفر مُباح ہے۔ (تفسیر نور العرفان، ص487) (3)کافر کا کھانا، پینا، چَلْنا پِھرنا،ظُلم ہے کہ رب کی بغاوت کرکے اس کی چیزوں کو استعمال کرتا ہے،مومن کے یہ کام عبادت ہیں کہ وہ رب تعالیٰ کا مُطِیع ہے۔(تفسیر نور العرفان،ص487) (4)صوفیائے کرام(رحمۃُ اللہِ علیہم)فرماتے ہیں :جو سنّت کا تارِک (یعنی چھوڑنے والا)ہوگا وہ ایک دن فرض کا تارِک بھی ہوجائے گا اور جو فرض چھوڑنے کا عادی ہوگا وہ آخِر کار عقیدے بھی چھوڑ بیٹھے گا۔ چور پہلے پہلی دیوار توڑتا ہے وہاں کامیاب ہو کر دوسری دیواروں میں نقب لگاتا ہےلہٰذا دین کی پہلی دیوار سنّت ہے اس کی حفاظت کرو! ورنہ باقی چیزوں کی خیر نہیں ۔ (تفسیر نور العرفان،ص487) (5)قیامت میں کیسی ہی شدّت ہو مگر مومن کی آس نہ ٹوٹے گی، اُسے نبی کی شفاعت، رب کی رحمت سے اُمید ہوگی۔ (تفسیر نور العرفان،ص 823) (6)(اللہ پاک)جاندار سے بے جان نُطْفَہ یا انڈا پیدا فرماتا ہے اور مومن سے کافر، مُتّقی سے فاسق ، عاقل سے غافل کو پیدا کر تا ہے اور نُطْفَہ یا انڈے سے جاندار حیوان۔کافر سے مومن، غافل سے عاقل، فاسق سے متقی بندے پیدا فرماتا ہے، کیسی شان والا ہے۔ (تفسیر نور العرفان،ص488) (7)انسان کا نکاح جانور اورجنّ وغیرہ سے نہیں (ہوسکتا)کیونکہ بیوی اپنی جنس کی چاہیے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن